مجلس۱۷مئی۲۰۲۱ عشاء       :      تقویٰ نام ہے اپنی حرام آرزوں کا خون کرلینا   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:56) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:25) نفس کے بارے میں ایک بیان پہلے ہوا تھا چند دن پہلے آج والا بیان اُس کے ساتھ ملانا ہے۔۔

07:00) وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىہَا الخ آیت اور ترجمہ۔۔ ترجمہ: اور قسم ہے (انسان کی) جان کی اور اس ذات کی جس نے اس کو درست بنایا پھر اس کی بدکرداری اور پرہیزگاری (دونوں باتوں) کا اس کو القا کیا،یقینا وہ مراد کو پہنچا جس نے اس (جان) کو پاک کر لیا اور نامراد ہوا جس نے اس کو (فجور میں) دبا دیا۔

08:30) نگاہ اقربا بدلی مزاج دوستاں بدلا نظر اک ان کی کیا بدلی کہ کُل سارا جہاں بدلا

09:25) عقل مندی کا تقاضا۔۔ایک صاحب نے آج عصر بعد بہت اچھا کام کیا فرمایا یہ عقل مندی کا تقاضہ ہے۔۔

15:20) کچھ ہونا مرا ذلت و خواری کا سبب ہے یہ ہے مرا اعزاز کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں اور حضرت حکیم الامت کی ناراضگی پر خواجہ صاحب کی کیفیت:۔ خواجہ صاحب کو دیکھئے۔ حضرت حکیم الامت ان سے کسی بات پر ناراض ہوگئے، لوگ خواجہ صاحب کی بڑی عزت کرتے تھے، اب لوگ ان کو سر آنکھوں پر بٹھا رہے ہیں کہ آئیے آئیے خواجہ صاحب۔ خواجہ صاحب نے فرمایا کہ ہم کو زیادہ سر آنکھوں پر مت بٹھاؤ، آج کل حضرت ہم سے کچھ ناراض ہیں اور پھر یہ شعر پڑھا:۔ بٹھاتے ہیں جو سر آنکھوں پہ سب اس کی خوشی کیا ہو کسی کے قلبِ نازک پر گراں معلوم ہوتا ہوں

18:44) ایک مزے دار بات۔۔۔اس مثال کو سمجھ لیں تو کبھی اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھیں گے۔۔

21:06) ایک جعلی پیر کا مکرو فریب۔۔جعلی پیر صاحب ارر دس انگلیاں پر ایک خواب جو جعلی پیر کے مرید نے دیکھا تھا۔۔۔

26:47) نیک بننا فرض اور اپنے کو نیک سمجھنا حرام۔۔ایک عجیب واقعہ کہ اللہ والے سے تعلق کسی جگہ کھانے پر گئے وہاں اُن سے کہا کہ کھانا کھائیں تو کہا میں نہیں کھاوں گا آپ کا کھانا حرام پیسوں کا ہے سب کے سامنے ایک مسلمان کی آبرو اتاردی۔۔۔

38:21) تصویر نکالنے سے متعلق نصیحت۔۔

39:18) شرعی عذر کی وجہ سے تصویر کھنچوانا پڑے تو طریقہ کیا ہونا چاہیے۔۔۔

41:37) تقویٰ نام ہے کہ گناہ کا تقاضا ہو، دل چاہے گناہ کرنے کو لیکن دل کو مار لو ،نفس کی خواہش کو پورا نہ کرو۔

48:23) اپنی غلط آرزوں کا خون کر لو تو دل کے تمام آفاق، اُفق شرق ، اُفق غرب، اُفق شمال ، اُفق جنوب دل کے چاروں اُفق لال ہوجائیں گے۔

49:34) یہ لہو آرزو کا پینا یہی میرا جام ومینا یہی میرا طور سینا میری وادیوں کا منظر میری حسرتوں کا منظر میرے خون کا سمندر ذرا دیکھنا سنبھل کر

58:16) دنیا کا سورج تو ایک افق سے نکلتا ہے یعنی مشرق سے لیکن اللہ والے جب تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اپنی غلط آرزوؤں کا خون کرتے ہیں اور اللہ کے راستے میں غم اٹھاتے ہیں تو دل کے چاروں افق شرق و غرب شمال و جنوب خون آرزو سے لال ہو کر چاروں طرف سے دل میں نسبت مع اللہ کا، تعلق مع اللہ کا، اللہ کی ولایت اور دوستی کا سورج نکلتا ہے اور اگر غلط آرزو کا خون نہیںکیا تو پھر کیا ملے گا اندھیرے پر اندھیرے چڑھتے جائیں گے،غلاظت پر غلاظت چڑھتی جائے گی، بدبو پر بدبو، بدنامی پر بدنامی، خوش نامی نہیں ملے گی۔ کوئی حضرت کہنے والا پھر روئے زمین پر نہیں رہے گا۔ جب خلق کو معلوم ہوجائے گا کہ حضرت جو ہیں یہ بڑے حضرت ہیں۔ محاورہ میں کہتے ہیں کہ یہ بڑے حضرت ہیں، بڑا استاد آدمی ہے، ذرا ان سے ہوشیار رہنا۔ اس سے اکرام کے القاب چھین لیے جاتے ہیں۔ گناہ کی ایک سزا دنیا میں یہ بھی ہے کہ اکرام اور عزت کے القاب چھن جاتے ہیں اور ذلت کے لقب ملتے ہیں۔ آپ بتائیے کہ اس دل کا کیا عالم ہوگا جس کے ہر اُفق سے اللہ کے قرب کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries