مجلس۲۱مئی۲۰۲۱عصر       : آج کل     شادی میں ابتدا تا انتہا اللہ کی نافرمانی ہوتی ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:27) تصویر کے لیے اعلان کہ یہاں تصویر کھینچے کی کسی کو اجازت نہیں۔۔

02:03) اللہ تعالی کے گھر میں اللہ کو ناراض کرنا...جو گناہ مسجد سے باہر کیا جائے گا اُس کی بات الگ ہوگی لیکن وہی گناہ مسجد میں کیا جائے تو ڈبل گناہ ہوگا۔۔۔

02:34) اللہ کے گھر میں دنیا کی بات نہیں کرنا چاہیے اور اس کا خسارہ کتنا ہے کہ ایک جانور ہے اس کی دم یہاں تو گردن آسمان پر ہوگی تو وہ قیامت کے دن وہ اعلان کرے کہ کہاں ہے وہ لوگ جو مسجد میں دنیا کی باتیں کرتے تھے اُن کو لے کر جہنم میں چلا جائے گا۔۔۔

05:09) آپ ﷺ کی نقل پر اللہ تعالی محبت فرماتے ہیں ۔۔آپن ﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔۔۔

05:41) محبت کے ساتھ جس کی عظمت ہوتی ہے تو اُس کی نقل کرتا ہے۔۔

06:32) اللہ تعالی نے نمونہ بھیج دیا کہ نہ اس سے کم چاہیے اور نہ زیادہ۔۔

09:37) کامیابی کا راستہ۔۔

09:47) دل پورے جسم کا بادشاہ ہے۔۔۔

09:58) قیامت کے دن مال و اولاد کام نہ آئے گا۔۔لیکن جو بھلا چنگا دل لے کر آئے گا وہ کام آئے گا۔۔۔

10:29) جسم میں ایک گوشت کا لوٹھرا ہے اگر وہ صحیح ہے تو سب صحیح ۔۔۔

11:37) کامیابی کا سکہ۔۔۔

13:08) قلب سلیم کی تفسیر۔۔ پہلی:۔(۱) اَلَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَہٗ فِیْ سَبِیْلِ الْبِرِّ جو اپنا مال اﷲ پر فدا کرے۔ (۲) قلب سلیم کی دوسری علامت کیا ہے؟ اَلَّذِیْ یُرْشِدُ بَنِیْہِ اِلَی الْحَقِّ جو اپنی اولاد کو بھی اﷲ والا بنائے۔

14:27) وہ اولاد کام نہ آئے گی جو رشوت لے،ڈاکہ ڈالے الخہ۔۔۔

15:29) (۳) چوتھی تفسیر اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنِ الْعَقَآئِدِ الْبَاطِلَۃِ باطل عقیدوں سے دل پاک ہو یہ نہیں کہ قبروں سے مانگ رہا ہے، برے عقیدوں سے قلب کا پاک ہونا بھی دلیل ہے قلب سلیم کی۔اﷲ کو چھوڑ کر غیر اﷲ سے مانگنا اور نالائق اور نافرمانوں کو ولی اﷲسمجھنے والا بھی قلب سلیم نہیں رکھتا۔ (۴) اَلَّذِیْ یَکُوْنُ قَلْبُہٗ خَالِیًا عَنْ غَلَبَۃِ الشَّہَوَاتِ قلب سلیم وہ دل ہے جس پر نفس کا ایسا غلبہ نہ ہو کہ حلال وحرام کی تمیز نہ رہے۔ کیا مطلب؟

16:36) بیویوں کی شفارش اللہ نے کی اور یہ بیوی پر ظلم کرتا ہے ۔۔۔حدیث پاک ہے ۔۔۔دیکھئے! حدیث میں فرمایا: ’’یَغْلِبْنَ کَرِیْمًا‘‘ یہ عورتیں غالب آجاتی ہیں کریم شوہر پر ’’وَیَغْلِبُہُنَّ لَئِیْمٌ‘‘ اور جو لوگ بداخلاق ہیں وہ ان پر ڈانٹ ڈپٹ مار پیٹ کرکے غالب آجاتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’فَاُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ کَرِیْمًا مَغْلُوْبًا۔‘‘ میں محبوب رکھتا ہوں کہ میں کریم رہوں چاہے مغلوب رہوں۔ وَلَا اُحِبُّ اَنْ اَکُوْنَ لَئِیْمًا غَالِبًا۔ اور میں بداخلاق ہو کر ان پر غلبہ نہیں حاصل کرنا چاہتا۔

17:44) اب نکاح کا بیان۔۔ پہلا منگنی ایک وعدہ ہے۔۔

18:50) شادیوں میں آج کل ابتدا تا انتہاء گناہِ کبیرہ ابتدا تا انتہاء اللہ کی نافرمانی۔۔

22:38) آج کارڈ پر لکھتے ہیں ولیمہ مسنونہ اور اُس ولیمے میں کیا کیا گناہ نہیں ہورہے۔۔۔

24:41) بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ جو ہمارے پچھلوں نے سنی نہیں ہوگی۔۔

25:30) بیٹیوں کی فضیلت۔۔

26:54) دیور بھابھی کے لیے موت ہے۔۔۔

28:09) نا محرم کو دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے۔۔۔

30:38) نفس امارہ۔۔۔

32:16) شرعی پردے پر حدیث پاک سے دلیل۔۔حضرت عبداللہ ابن مکتوم نابینا صحابی سے آپ ﷺ نے پردہ کا حکم دیا کہ اے بیبیوں پردہ کرلو۔۔۔

33:51) نکاح ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries