مرکزی بیان ۱۹مئی۲۰۲۱       :مومن کا مقصد حیات کیا ہونا چاہیے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:09) بچوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اعلان۔۔

01:37) بچوں اگر کنٹرول میں نہ آئے تو نہ لائیں۔۔

02:22) بچوں کی آج سے سخت نگرانی ہوگی اپنے بچوں کو اپنے ساتھ رکھیں ورنہ کچھ مسئلہ ہوا پھر نہ کہنا کہ سختی کررہے ہیں۔۔

04:49) مفتی انوار صاحب سے حضرت والا رحمہ اللہ نے اشعار پڑھنے کا فرمایا...شیخ العرب والعجم رحضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار (عالم خاک ہے آسماں میں)پڑھ کر سنائے۔۔

10:11) ان کی منزل کبھی گلستاں میں اور کبھی غم کے کوہ گراں میں تربیت کا یہ راز نہاں ہے خار بھی تو ہیں اس گلستاں میں نغمہ زن ہے بہاروں میں بلبل اور کبھی چشم نم ہے خزاں میں عبدیت کا توازن ہے قائم صبر سے شکر سے اس جہاں میں دونوں مرکب سے چل کر کے سالک جا پہنچتا ہے باغ جناں میں دونوں مرکب سے چل کر کے سالک جا پہنچتا ہے باغ جناں میں

13:13) ہے خوشی یاں تو غم بھی ہے اے دل ایک حالت نہیں اس جہاں میں ہاں مگر ان کا اک ذرۂ غم ہر نفس مست رکھتا ہے جاں میں

15:27) کیف پایا ہے دونوں جہاں کا میں نے عاشق کے درد نہاں میں

15:54) آب و گل میں اگر درد دل ہے عالم خاک ہے آسماں میں ان کی منزل کبھی گلستاں میں اور کبھی غم کے کوہ گراں میں

16:40) ان کی یادوں کے صدقے میں اخترؔ پرسکوں زندگی ہے جہاں میں مشکل الفاظ کے معنی:۔گلستاں: باغ۔کوہِ گراں: بھاری بھرکم پہاڑ۔نہاں: پوشیدہ۔ خار: کانٹا۔چشم نم: آنسو سے تر آنکھ۔ عبدیت:بندگی۔

18:13) سید ثروت صاحب کو نصیحت کہ ہر حال میں اللہ سے راضی رہنا فرض ہے۔۔

19:29) اکابر اولیاء ہند ۔۔۔

19:50) شاہراہ اولیاء پر رہنا ہے۔۔۔

22:28) دوائی کھانا سنت ہے ایک دین دار ڈاکٹر کہہ رہا ہے کہ آپ آرام کریں ایک ساتھی نے بات نہیں مانئ دوائی نہیں کھائی آج ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں اللہ پاک نے نئی زندگی دی ہے۔۔ایک ہے رخصت جب شریعت نے رخصت دی تو رخصت پر عمل کرنا چاہیے۔۔

25:12) حضرت شیخ کے بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔۔

26:39) جو علماء سے پوچھ کر رخصت پر عمل نہیں کرتا تو تکبر کا خطرہ ہے۔۔۔

28:13) ایک صاحب سے کوئی غلطی ہوئی اور وہ عالم انہوں نے اور گناہ کرلیے بجائے اللہ سے معافی مانگتے الٹا اور اللہ کو ناراض کردیا۔۔

29:30) اللہ کا ایک نام صمد ہے اور صمد کا مطلب کہ ساری دنیا سے بے نیاز۔۔

31:53) نہ چت کرسکے نفس کے پہلواں کو تو یوں ہاتھ پائوں بھی ڈھیلے نہ ڈالے ارے اس سے کُشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تُو دبالے

32:22) جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی بہرحال کوشش تو عاشق نہ چھوڑے

32:50) شیطان کا کام ہے اللہ سے مایوس کرنا۔۔۔

34:59) کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔۔

36:18) انت مولنا۔۔ ’’اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ‘‘

36:49) کریم کا مطلب۔۔۔

40:13) شیخ کسی کو نہیں ڈانٹتے بلکہ شیطان و نفس کو ڈانٹا جاتا ہے۔۔

44:05) توبہ کی چار شرطیں۔۔

44:26) استقامت کا مطلب۔۔۔

46:04) حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔ایک اللہ کے لیے ساری دنیا کو چھوڑ دیا بہت زیادہ مالدار تھے اسلام لانے کے بعد سب دنیا کو چھوڑ دیا۔۔

49:01) شیخ سے اعتدال کو سیکھنا چاہیے۔۔۔

51:13) واقعہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا بقیہ حصہ۔۔ حضرت اثر صاحب کا ایک شعر جو ہے مجرمین وہ ہے عیش میں ۔۔

53:14) حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ ۸۰ زخم کھائے۔۔

54:13) اتنے برسوں سے بیان میں آتےہیں تو ڈارھی کیوں نہیں رکھتے۔۔۔

59:43) نئے مسلمان عبدالرحمن مسقط والے کے لیے دعا۔۔

۔ 01:01:29) والدین کے حقوق پر نصیحت۔۔

01:01:49) واقعہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کا بقیہ حصہ۔۔

01:05:31) حضرت مفتی عاشق الہی صاحب رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:07:40) اللہ والا بننا فرض ہے۔۔۔

01:11:06) دنیا جب بری ہے تب گناہ کیا جائے۔۔

01:13:08) ایک اللہ والے خانہ کعبہ کا غلاف پکڑ کر رورہے تھے کہ تو کر ساری دنیا کی خبروں سے بے خبر

01:15:27) فورا توبہ کرکے کسی اللہ والے سے جڑ جائیں۔۔

01:30:55) مسجد کے ائمہ او ر خدام کا بہت ادب کرنا چاہیے اہم نصیحت۔۔

01:31:59) جہاں دین کی سمجھ نہ ہو وہاں شیخ کا نام نہیں لینا چاہیے ۔۔

01:35:06) بچوں کے لیے پھر اعلان کہ بچے بیان میں باہر نہ جائیں والدین اپنے ساتھ رکھیں۔۔

01:37:43) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی ایک درد بھری دعا سنائی گئی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries