اتوارمجلس۲۳مئی۲۰۲۱          :اللہ تعالیٰ بہت معاف فرماتے ہیں کبھی  مایوس نہ ہونا         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

0404) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار (خاک سمجھا تھا جسے لعل بدخشاں نکلا) پڑھ کر سنائے۔۔ 

08:08) جو تیری بزم محبت سے ۔۔ کیا مطلب کہ عبادات پر اُس کا ذہن ہے اور خوش ہورہا ہے آپ ﷺ نے کیا فرمایا کہ بہت عبادت لیکن اخلاق کی کڑوی تو فرمایا کہ دوزخ میں جائے گی الخہ۔۔۔

09:09) اب ہم اپنے خلاق دیکھ لیں۔۔

09:38) دل ایک حوض ہے

10:01) جسم کا بادشاہ دل ہے اور اے اللہ آپ بادشاہوں کے بادشاہ ہیں میرے دل کو بدل دیں۔۔۔

13:48) جس توڑ سے اللہ کا جوڑ ملے ایسے کروڑوں توڑ اللہ پر قربان۔۔۔

15:51) گناہ کو گناہ سمجھنا بھی کامیابی کا راستہ ہے۔۔۔

17:23) مایوسی پر نصیحت۔۔

18:31) اللہ والے سے جڑے رہیں۔۔۔

21:32) اشعارکی تشریح   کہ شیخ اللہ کی محبت سکھاتا ہے والدین کا ادب سکھاتا ہے۔۔

23:29) بیان میں اِدھر اُدھر دیکھنے پر تنبیہ۔۔۔

27:43) اللہ والوں کا ستانا اور اذیت دینا تو اللہ کا اُس سے اعلان جنگ ہے ایک واقعہ۔۔۔

31:18) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

33:28) اخلاق پر نصیحت کہ جو اچھے اخلاق سے رہے گا اُس سے دین کا کام بھی بہت ہوگا۔۔۔

35:07) حضرت مجدد رحمہ اللہ کی بوڑھوں کو بھی نصیحت ہے ۔۔

36:33) رمضان سارا عبادت سے گذرا لیکن کیا پھر یہ نور ہم نے ضائع تو نہیں کیا عید کی رات گناہ کرکے اس نور کو ضائع تو نہیں کردیا۔۔

37:15) ایک چالباز۔۔۔

40:13) نظر کی حفاظت۔۔

40:24) دیور تو بھابی کے لیے موت ہے۔۔۔

41:45) دو بھائی کا واقعہ کہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی مجلس میں آتے تھے۔۔

43:46) ایک اللہ والے کا عجیب واقعہ۔۔مولانا محمد مظفر کاندھلوی رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ کہ ڈاکووں نے گھیر لیا الخہ واقعہ۔۔۔

47:26) قلب سلیم والا کامیاب ہوگا۔۔

47:35) اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں لہٰذا اگر قلب کو پاکی نصیب ہو اور قالب کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت نصیب ہو تو کام بن گیا اور ہم تقویٰ پاجائیں گے مگر قلب کو حفاظت صرف دعا سے نصیب نہیں ہوگی۔

51:42) ایک وکیل صاحب نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے بیعت کی درخواست کی تو حضرت مجدد رحمہ اللہ نے کیا فرمایا کہ میں وکیلوں کو بیعت نہیں کرتا آخر کیوں؟۔۔

53:09) یہ محاورہ بہت غلط ہے توبہ کرنا چاہیے کہ چور کی ڈاڑھی میں ٹنکا یا کہنا کہ میرے انٹھریاں قل ہو اللہ پڑھ رہی ہیں۔۔۔یا یہ کہنا کہ اوپر اللہ اور نیچے آپ۔۔۔

58:15) جھوٹ بول کر سودا بیچنے والے کو چار عذاب ہیں۔۔

01:01:44) اللہ تعالی بہت معاف کرنے والے ہیں۔ از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید اللہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے، اللہ ارحم الراحمین ہے۔ وہ اپنے بندوں کے مجاہدے کو اور اپنے بندوں کے غم کو رائیگاں نہیں کرتا ۔۔

01:02:46) لڑکیوں کا گھر سے بھاگنا بڑھا ہے نہیں،گندی فلمیں دیکھنا بڑھا ہے یا نہیں جائیں معلوم کریں لڑکیوں کا لڑکوں کے ساتھ گھومنا یہ بڑھا ہے یا گھٹا ہے۔۔

01:03:35) اے دل ایں شکر خوشتر یا آنکہ شکر سازد اے دل یہ چینی زیادہ میٹھی ہے یا چینی کا پیدا کرنے والا زیادہ میٹھا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ گنّوں میں رَس نہ پیدا کریں تو سارے گنّے مچھردانی کے ڈنڈوں کے بھائو بک جائیں کوئی انہیں پوچھے گا بھی نہیں۔ اور فرماتے ہیں ؎ اے دل ایں قمر خوشتر یا آنکہ قمر سازد یہ چاند زیادہ حسین ہے یا جس نے چاند میں حسن پیدا فرمایا ہے وہ زیادہ حسین ہے۔

01:05:15) جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند تم لوگ گناہوں میں ملوث ہو پھر بھی اﷲ کے نام سے مست ہو رہے ہو جب یہ خاک ملا ہوا گھونٹ تمہیں مست کر رہا ہے تو صاف گر باشد ندانم چوں کند اگر کسی دن تم تقویٰ کے مقام پر پہنچ جائو گے اور اﷲ کی محبت کی صاف والی شراب، گناہوں کی گندگیوں کی ملاوٹ سے صاف والی شراب پیو گے تو میں نہیں کہہ سکتاکہ وہ شراب تمہیں کس مقام پر پہنچائے گے

01:07:10) دو بھائی کا واقعہ کہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کی مجلس میں آتے تھے۔۔واقعے کو مکمل فرمایا۔۔

01:10:59) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جذب واقعہ۔۔۔

01:14:36) حرا بچی کے اسلام قبول کا واقعہ۔۔ سارا جہاں خلاف ہو پرواہ نہ چاہئے پیش نظر تو مرضیٔ جانانہ چاہئے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہئے کیا کیا نہ چاہئے

01:15:56) حضرت جگر مرادآبادی رحمہ اللہ کا جذب کا واقعہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries