مجلس۲۶مئی۲۰۲۱          فجر : شیخ کی رائے میں اپنی رائے کو فنا کر دو پھر کامیابی ملے گی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:03) شیخ کی رائے میں اپنی رائے کو فنا کردو جب کامیاب رہو گے۔۔

04:15) ہر گناہ کا مزہ خارش کی طرح ہے لیکن خارش کا علاج خارش نہیں ہے۔۔

04:52) گناہ کرلیا اگر سکون مل گیا تو پھر گناہ کیوں کررہا ہے۔۔

05:19) ایک نوجوان کہ رمضان کے بیانات سے یہ فائدہ ہوا کہ گناہ کرتے ہوئے اب موت نظر آتی ہے۔۔۔

06:15) اِدھر اُدھر دیکھنے پر تنبیہ۔۔۔

07:04) ایک بادشاہ نے مدرسہ بنایا

07:36) بار بار اِدھر اُدھر دیکھنے پر تنبیہ فرمایا کہ میں بیان بند کرکے چلا جاتا ہوں۔۔۔آپ لوگ منع کرنے کے بعد بھی دیکھ رہے ہیں اس لیے وقت مت لگاو گھر چلے جاو تکلیف مت دو...شیخ کو ارادے اور بغیر ارادے سے جو تکلیف دے گا بہت نقصان ہوگا۔۔۔وہاں تو امرد لڑکے بیٹھے ہیں کیوں بار بار وہاں دیکھ رہے ہو۔۔۔

11:40) پھر ایک صاحب نے دوبارہ اُدھر دیکھا۔۔۔

13:47) بادشاہ نے مدرسہ بنایا واقعے کو مکمل فرمایا۔۔کہ سب کی نیت گڑ بڑ تھی تو بادشاہ نے مدرسہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔

16:44) ایک عظیم ماں کی قربانی..حضرت بابا بایزید بسطامی رحمہ اللہ ایک ہی بیٹے تھے اور ماں بیوہ لیکن بیٹے کو دین کے لیے وقف کردیا۔۔

19:47) ناموں کا بھی اثر ہوتا ہے کیا آج کوئی اپنے بیٹے کا نام فرعون رکھتا ہے کیوں؟؟اچھے ناموں کا بھی اثر ہوتا ہے اس لیے بزرگوں سے پوچھ کر نام رکھنا چاہیے۔

۔ 21:00) شیخ کے پاس وقت لگایا اور پھر بھی گناہ نہیں چھوڑتا خانقاہ میں رہ کر بھی مبتلا ہے تو یہ ایسا ہے کہ خالی آیا اور خالی گیا محروم آیا اور محروم ہی گیا۔۔

۔ 22:47) اللہ تعالی کی محبت کا راستہ نفس کو مٹانے کا ہے۔۔

23:07) باہ کا ب ہٹادیں اور جاہ کا جیم ہٹا دیں تو کیا بچا...آہ اور سب زور سے کہیں اللہ! ہماری آہ کے خریدار اللہ ہے۔۔

25:02) خانقاہ کا مطلب کیا ہے۔۔ اہل دل کے دل سے نکلے آہ آہ بس وہی اختر ہے اصلی خانقاہ۔۔۔

25:45) اپنی خواہشات اور جذبات کو فنا کردیں۔۔۔شیخ کو دلائل مت دو۔۔۔اُس کی رائے پر فورا عمل کرلو۔۔ تُو نے مجھ کو کیا سے کیا شوق فراواں کردیا پہلے جاں پھر جانِ جاں جاناں کردیا۔۔۔

26:43) بس اب دُعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ دعا کرنی چاہیے پرندوں کے لیے بھی دعا کرنی چاہیے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries