مجلس۲۸مئی۲۰۲۱          عشاء  :ہر نعمت کا شکر گناہ نہ کرنا ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:07) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا ایک واقعہ ۔۔۔

08:05) از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید جب اللہ تعالیٰ پر کوئی فدا ہوتا ہے اور اپنا خونِ آرزو کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا پیار اس کا نادیدہ لب سے عطا ہوتا ہے۔ دنیاوی عاشقوں کو ایک بوسہ نہیں ملتا۔ اللہ اپنے عاشقوں کے شکستہ اور ٹوٹے ہوئے دل کے سینکڑوں بوسے لیتا ہے اور وہ لب اللہ کے پیار کے نظر نہیں آتے، مگر دل محسوس کرتا ہے ؎ من چہ گویم روح چہ لذت چشید میں نہیں کہہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی روح کیا مزہ پاتی ہے اپنی شکستِ آرزو سے۔

08:54) گناہوں میں مزہ نہیں۔۔

09:12) بوئے آں دلبر چوں پرّاں می شود ایں زبانہا جملہ حیراں می شود

10:11) اللہ والوں سے فائدہ کیوں نہیں مل رہا..کیونکہ حسین رفاقت نہیں ہے۔۔

11:05) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ:۔ تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیے

16:27) کام بنتا ہے فضل سے اختر فضل کا آسرہ لگائے ہیں۔۔

18:06) تکبر سے بچنا ہے۔۔ جب تک آسمان سے تین نعمتیں نہیں آئیں گی تو کام نہیں بنے گا۔۔۔ ولولا فضل اللہ ۔۔۔۔

19:00) آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں۔۔۔

21:33) کسی نے حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ آپ اتنا بیان کرتے ہیں گناہ چھوڑنے پر...ایک گناہ سے کیا ہوتا ہے۔۔۔

24:24) دین داری صرف ڈاڑھی نماز کا نام نہیں ہے دین داری نام ہے سو فیصد اللہ کے حکموں پر عمل کرنا۔۔۔

25:39) تکبر اور جاہ دونوں حرام ہے اور دونوں میں فرق کیا ہے۔۔

28:34) بات چل رہی تھی فضل رحمت اور مشیت پر۔۔۔

29:04) میں آیا نہیں لایا گیا ہوں ۔۔۔الخہ اور ان کا دامن اگرچہ دور سہی ہاتھ اپنا بھی تم دراز کرو۔۔۔ اگر تم سے گناہ ہوگئے اور تم اللہ سے دور ہوگئے، تو بھی مایوس نہ ہو، اپنے گناہوںپر نادم ہوکر اللہ تعالیٰ کے حضور میں گڑگڑائے جاؤ اور خوب معافی مانگ کر پھر اللہ کی یاد میں لگ جاؤ۔ اگر کبھی خطا ہوجائے پھر رو رو کر ان کو منالو۔

30:45) مزاج کے خلاف اگر کچھ ہوجائے تو بیوی کو مار رہے ہیں بچوں کا مارر ہے ہیں۔۔۔ ے کہ صبرت نیست از فرزند و زن صبر چوں داری ز ربِّ ذوالمنن۔۔۔ جن کو اپنے بیوی بچوں پر صبر نہیں آتا، ابا کا نام لے کر، اماں کا نام لے کر، بیوی بچوں کا نام لے کر مست ہوجاتے ہیں، انہیں اﷲ تعالیٰ پر کیسے صبر آجاتاہے کہ ان کا نام لیے بغیر سوجاتے ہیں۔

33:44) کیسے اللہ سے دعا مانگیں۔۔۔ کہ اے اللہ میں آپ سے آپ کا فضل مانگتا ہوں الخہ۔۔۔۔ 38:10) بچے شرارت کرتے ہیں تو کیا ان کو ویڈیو گیم لگاکر دے دیں یا سمارٹ فون دے دیں ۔۔نہیں نہیں۔۔پھر کیا کریں۔۔۔اہم نصیحت۔۔

40:19) غیبت،بدگمانی،غصہ،تکبر،بہتان یہ سب تکبر کی شاخیں ہیں۔۔

43:12) ایک نوجوان جو ماں سے بدتمیزی کرکے آیا حضرت شیخ کی نصیحت کہ جاو ماں سے معافی مانگو۔۔

45:56) پانچ سیکنڈ کا وعظ۔۔ دوزخ سے بچنے کا راستہ کیا ہے۔۔۔

47:37) ہر نعمت کا شکر کیا ہے؟

48:02) سالگرہ یہودیوں کا طریقہ ہے۔۔

54:05) خواتین کے تین مرض۔۔۔ایک ناشکری،شوہر سے بدتمیزی۔۔اور اپنے کو دکھانے کا شوق۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries