مجلس۲۸مئی۲۰۲۱          عصر :مجاہدہ کے ساتھ صحبتِ اہل اللہ بھی ضروری ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:43) اذان دینے کی فضیلت۔۔آج اذان دینے والے کو حقیر سمجھنا جاتا ہے۔۔

01:05) نام اولاد کا بلال رکھتے ہیں صحابی کے نام پر لیکن جب اذان دے تو پھر اچھا نہیں لگتا۔۔

01:49) نور کا اگر معلوم کرنا ہے تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی تاریخ سے معلوم کریں۔۔۔

03:08) دین نام ہے سو فیصد شریعت و سنت پر چلنا۔۔

03:49) نظر بازی آنکھوں کا زنا ہے۔۔۔

03:59) شیخ الحدیث ساوتھ افریقہ حضرت مولانا منصور الحق صاحب دامت برکاتہم کا شعر۔۔ نگاہوں کی چوری کو ہلکا سمجھتے، یوں ہی نورِ تقویٰ فنا کرتے رہتے اگر شاہ اختر کی صحبت نہ ملتی تو ہم سب نظر کا زِنا کرتے رہتے

09:08) سکینے کا نور۔۔۔

10:20) چار مجاہدے:۔ والذین جاہدوا فینا جاہدہ کیا ہے والذین جاہدوا فینا اﷲ تعالیٰ شرط فرما رہے ہیں اگر تم مجاہدہ نہیں کرو گے تو ایک کروڑ سال شیخ کے ساتھ رہو لیکن دروازہ میں تمہارے لیے نہیں کھولوں گا۔ لنھدینھم سبلنا سبل سبیل کی جمع ہے اگر تم مجاہدہ بھی کرلو میرے کسی ولی اور شیخ کے ساتھ ہم بے شمار دورازے کھول دیں گے۔۔ مجاہدہ کی چار قسمیں سن لیں پہلا مجاہدہ:۔ الذین المشقۃ فی ابتغاء مرضاتناجو اﷲ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے غم اور تکلیف اٹھا لیتے ہیں۔

13:18) اذان کی گھڑی بہت مبارک والی گھڑی ہے اور ہم لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔۔

15:45) اللہ والوں کی صحبت میں رہنے سے اور نامحرم سے آنکھوں کی حفاظت کرنے سے خاتمہ ایمان پر ہوگا۔۔۔

16:10) نظر بازی ایک ایسا گناہ ہے کہ آدمی کو پتا ہی نہیں کہ کتنا بڑا گنا ہے۔۔

19:20) نمبر دو مجاہدہ:۔ (۲)اَلَّذِیْنَ اخْتَارُوْا الْمَشَقَّۃَ فِیْ نُصْرَۃِ دِیْنِنَا جو لوگ اﷲ کے دین کی مدد اور نصرت کے لیے اور دین کو پھیلا نے کے لیے مشقت اُٹھاتے ہیں۔

21:34) اتنا علم حاصل کرنا فرض ہے جس سے حلال اور حرام کی تمیز ہوجائے۔۔

24:35) غلط محاوروں کی اصلاح۔۔

27:19) نمبر تین اور چارمجاہدہ:۔ (۳)والذین اختاروا المشقۃ فی امتثال او امرنا۔ جو میرے احکام کو بجالانے میں ہر تکلیف اُٹھالیتے ہیں۔۔ (۴)اور مجاہدہ کی تیسری تفسیر یہ ہے کہ والذین اختاروا المشقۃ فی الانتھاء عن مناھینا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries