مرکزی بیان ۲۷مئی۲۰۲۱           :اصل خیر خواہ وہ ہے جو ہمیں گناہوں سے بچائے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:00) تصویر کشی حرام ہے، اس کے نقصانات بیان فرمائے اور اس کا اعلان فرمایا کہ سب احباب خیال رکھیں کہ کوئی تصویر نہ بنانے پائے!

02:26) امرد سے احتیاط کرنے کے بارے میں آج کل غرفۃ السالکین میں حضرت والا رحمہ اللہ کے ۱۹۸۹ء بنگلہ دیش کے بیانات سن رہے ہیں، لڑکوں سے احتیاط پر عجیب باتیں سنے میں آرہی ہیں، احباب سے کہا ہے کہ جلدی اس کو لکھ کردیں۔۔۔ امرد کی تعریف! نو سال سے لے کر ۱۹ سال تک کے لڑکوں ، جن کی قدرتی داڑھی نہیں آئی ۔۔۔ اس سے احتیاط کرنی ہے، ۔۔۔ ایک 34 سال کے نوجوان ۲ بچوں کا باپ کا تذکرہ لیکن قدرتی داڑھی نہیں آئی! چہرے پر کشش ہے! حضرت والا اس سے احتیاط کرتے ہیں اب تک۔۔۔شیخ کے احتیاط سے شیخ کا سلوک طے ہوگا اور مرید لڑکے کے احتیاط کرنے سے اس کا سلوک طے ہوگا۔۔۔ اللہ والی محبت چہرے سے نہیں ہوتی ۔۔۔ تعلق روح سے ہوتا ہے۔۔۔ احتیاط سے آدمی برباد ہونے سے ، گناہ سے بچ جاتا ہے۔۔۔

08:07) یہ کہنا کہ مجھے گناہوں سے طبعی نفرت ہے ، بات یہ ہے کہ گناہ کے اسباب جب قریب ہوتے ہیں تب نفس کا معلوم ہوگا۔۔۔ اس پر ایک لکڑہاے کا واقعہ سنایا جو اژدھے جو سردی اکڑ گیا تھا شکار کرکے لے آیا تھا ۔۔۔ وہ ڈینگیں مار رہا ہے۔۔۔۔۔جب اس کو گرمی لگی تو زندہ ہوگیا اور لکڑہاے کو دو ٹکڑے کردیا اسی طرح نفس اژدھے سے بڑھ کر ہے۔۔گناہوں کے ماحول سے دوری کی وجہ مردہ لگتا ہے ۔۔ جب گناہوں کی گرمی پہنچے گی تب معلوم ہوگا

10:32) سولہ سال کے ایک نوجوان جو اغواء ہوگیا بہت دعائیں ہورہی ہیں۔۔۔ الحمدللہ! آج مغرب میں اسلام آباد سے مل گیا!۔۔۔متعلقین کو نصیحت کرتا ہوں کہ مغرب کے بعد بچوں کو باہر مت نکالیں اور باہر کھیلنے نہ دیں، سائیکل نہ دیں ۔۔۔کتنے بچے اغواء ہورہےہیں۔

11:46) اصل خیر خواہ وہ ہے جو ہمیں گناہوں سے بچائے ۔۔۔ اور بچنے کی ترکیب بتاتا ہے۔۔۔ آج ہمیں اپنے دوست دشمن کی پہچان نہیں۔۔ حضرت جابر بن طیار ؓ کا تذکرہ جو مسلمان اور کافر کو پہچانتا تھا۔۔۔

12:33) یہودیوں کا ظلم ۔۔ بیت المقدس میں آج کس کا قبضہ ہے۔۔۔ ان یہودیوں نے ایک دن 300 انبیاء السلام کو قتل کیا۔۔۔آج وہ مائیں کہاں ہیں جن میں صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم جیسے پیدا ہوں۔۔۔۔ ہیں لیکن بہت کم !

14:34) اللہ پر دونوں جہاں کیسے فدا کریں۔۔۔ سوڈان کے ایک عالم کا حضرت والا رحمہ اللہ کا جواب

16:00) مفتی انوار صاحب نے حضرت والا شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار بعنوان’’زبانِ عشق جب بولتی ہے‘‘ بہت اچھے انداز سے سنایا ، ماشاء اللہ!

18:32) تشریح شعر : مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائے۔۔۔دونوں جہاں سے مزے کیسے ملتے ہیں ۔۔۔جب اللہ تعالیٰ مل جاتے ہیں۔۔۔ جنت کے مزوں اور نعمتوں کے تذکرے ۔۔۔ دنیا کے انار اور جنت کے انار کے مزے میں زمین آسمان کا فرق ہوگا

22:04) خطبہ پڑھ کر حضرت والا دامت برکاتہم نے بیان شروع فرمایا، اور یہ آیات یوم لا ینفع مال ولا بنونo الا من اتی اﷲ بقلب سلیم پڑھی: اور یہ حدیث الغیبت اشد من الزنا ۔۔۔پڑھی

23:27) غیبت کا بیان تو ہم سنتے ہیں لیکن عمل کتنا ہے؟ ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دوسروں کی بات کرنے کی کیا ضرورت ہے!۔۔۔تھوڑی دیر میں غیبت شروع ہوجائے گی۔۔۔

25:15) اصلاح الاخلاق پڑھ کر اپنی اصلاح کرائے

26:15) حضرت والا رحمہ اللہ ایک پہیلی پوچھتے تھے ۔۔ وہ کون سے چیزن ہے جو حرام ہے ۔۔۔ لیکن پی لو تو ثواب ہے!۔۔۔وہ غصہ ہے!

26:48) حضرت صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ نے کس طرح گستاخ رسول سے انتقام لیا!۔۔۔ گناہوں کا بائیکاٹ ضروری ہے خالی مصنوعات کا بائیکاٹ کافی نہیں!۔۔۔ کفار کو اس وقت تکلیف ہوتی ہے جب ہم گناہ چھوڑ دیں۔۔۔ شرعی پردہ کررہی ہیں۔۔ ، داڑھیاں رکھ رہے ہیں۔۔ خواتین اسمارٹ فون چھوڑ

28:32) جو گناہ کرتا ہے وہ دنیا دار ہے اور جو گناہ نہیں کرتا وہ دین دار ہے۔۔۔

29:02) طلبہ کرام کو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصائح کہ کس طرح علمائے ربانی سن سکتے ہیں : (۱) مطالعہ (۲) معروفات و مجہولات کو الگ کرلیں، جو مجہولات ہیں ان کو استاد سے سمجھ لیں (۳) سبق کی تکرار کرلو (۴) استاد کا سبق دھیان سے سنو۔۔مطالعہ کے لیے یکسوئی چاہیے۔۔۔ موبائل، ویڈیو، کارٹون ، گیم نے ہماری یکسوئی ختم کردی۔۔ استاد کے سبق کے دوران میسج بھیج رہے ہیں۔۔

30:54) طلبہ کو نصیحت کہ حسین لڑکوں سے تکرار نہیں کرنی ہے!۔۔۔ آج کیا حال ہے مہتمم صاحب کی غیبت کرتے ہیں۔۔گناہوں سے بچنے میں۔ مخلوق کی پروا نہیں کرنی چاہیے

32:26) ارظغرل ڈرامہ سے کیا فتنہ ہورہا ہے۔۔۔ ارطغرل ڈرامے والے میں اگر بڈھے بوڑھیاں ہوں تو کوئی ڈرامہ دیکھے گا۔۔۔ ہماری ہدایت کے لیے وحی کافی ہے۔۔۔ کون ہے جو ڈرامے دیکھ کر نیک بنا ہو!۔۔۔

35:19) برکت والے اور رٹا لگا کر کامیاب ہونے والے طالب علم میں فرق !

37:22) دین میں ادب کی اہمیت۔۔ بے ادب اللہ کے فضل سے محروم ہوجاتا ہے۔۔۔کتاب کا ادب۔۔۔ قلم کا ادب ۔۔۔قرآن پاک کا ادب ۔۔۔ رحل کا ادب۔ ۔۔ تسبیح کا ادب۔۔ استاد کا ادب۔۔۔ آج کیا حال ہے اپنے استاد کی نقل اتارتے ہیں۔۔۔ اس پر حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کا اپنے استاد و شیخ حضرت مولانا خلیل احمد سہانپوری کا ادب ۔۔۔

39:45) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم نے جوش میں بیان فرمایا تھا کہ اسمارٹ فون کو بیچ دو۔۔ ایک غلطی آسمان سے زمین پر گرا دے دی۔۔۔ حضرت مولانا عبد الروف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کی اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سے احتیاط کا حال بیان فرمایا۔۔۔

40:57) نور علی نور۔۔۔ ایک علم کا نور اور عمل کا نور۔۔۔

42:28) ایک طالب علم کی استاد سے بے ادبی کا عبرناک واقعہ کہ بے ادبی سے وہ طالب علم جوتے صاف کرتا تھا۔۔ علم سے محروم ہوگیا

43:50) حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ جنہوں نے دو طالبعلموں کو ستون سے باندھ دیا... واقعہ مکمل فرمایا۔۔۔ اے خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم مانداز فضل رب۔۔۔

44:07) حضرت مولانا الیا س صاحب بانی تبلیغی جماعت کا اپنے شیخ سے تعلق ، 35 سال شیخ و مرشد کے جوتے اٹھائے ، اصلاح کروائی! 48:14) طلبہ کرام کو علماء ربانین کی فہرست میں آنے کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت: آنکھ بچاؤ۔۔۔ دل بچاؤ۔۔۔ اپنے مولیٰ کو دل میں پاؤ!

49:15) ہر مسلمان مرد اور عورت کو اللہ والا بننا فرض ہے! ۔۔۔ جو عمل کرتا ہے وہ اللہ والا ہے۔۔ اور جو عمل نہیں کرتا وہ اللہ والا نہیں ہے!۔۔۔ جو مقتداء ہے اس کو اور زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔ اگر ایسوں گناہوں میں مبتلا رہے اور توبہ بھی نہ کی تو اللہ کے حضور میں دو کیس چل سکتے ہیں کہ ایک گناہ اور دوسرا کہ اللہ والوں کو بدنام کیا!

51:10) یوم لا ینفع مال وبنون کی تفسیر میں حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے۔۔۔مال اور اولاد کون سی کام آئے گی جو اللہ پر فدا ہو۔۔۔ مال کون سا کام نہ آئے گا جو حرام ، دھوکے اور چوری سے حاصل کیا۔۔۔ اور اسی طرح جس اولاد کو دین نہ سکھایا وہ کام نہیں آئے گی۔۔۔ دین دار وہ ہے جو خود بھی نیک بنے اور اپنے گھر والوں پر دین کی محنت کرے ۔۔۔

54:37) اس رمضان میں پہلی بار ماں باپ کے حقوق پر کئی بیانات ہوئے،۔۔۔ لوگ بلک بلک کر روتے رہے۔۔ توبہ کی۔

54:49) اولاد کون سی کام آئے گی اور کون سی کام نہیں آئے گی۔۔۔

55:48) ایک نابینا بزرگ تحسین صاحب کی داستان جنہوں نے عزم کہ اپنے بیٹے یاسین صاحب کو عالم بنائیں گے!۔۔۔ واقعہ کس طرح مجاہدے سے مولانا یاسین صاحب عالم بنے جو کہ والد ہے حضرت مفتی اعظم مفتی شفیع صاحب بنے۔۔۔امام یوسف صاحب رحمہ اللہ کس طرح عالم بنے ، یتیم تھے ۔۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے تمام خرچ اٹھایا۔۔۔ کیا ایسی اولاد کام نہیں آئے گا۔۔

58:21) درس نظامی پر ایم اے کی ڈگری دینے کا راز ۔۔۔ مدرسوں کے دشمنوں کو کیا پڑی ہے کہ طلبہ کو ایم اے کی ڈگریاں دے رہےہیں ۔۔۔ اس لیے کہ یہ وراثتِ نبوت چھوڑ کر دنیا میں گھس جائیں۔۔۔

01:00:17) ملک بدل جاتا ہے تو کرنسی بدل جاتی ہے۔۔۔ آخرت کے میدان میں اعمال کی کرنسی ہی کام آئے گی۔۔۔

01:00:41) حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی صاحب کا واقعہ ، گھر والوں کے ساتھ سفر جارہے تھے۔۔ ڈاکوؤں نے لوٹنے کےلیے روکا ، حضرت نے ان سے وعدہ لیا کہ تم خواتین کو ہاتھ نہ لگانا کہ تمام زیورات خود اپنی خواتین سے اتار کردے دوں ڈاکوؤں نے وعدہ کیا کہ ہم ہاتھ نہیں لگائیں گے، ایسا ہی کیا۔۔۔لیکن ایک خاتون نے کچھ زیور چھپالیے اس پر حضرت کا ڈاکوؤں کے ساتھ وعدہ نباہنے کا ایمان افروز واقعہ۔۔وہ زیور خود جاکر واپس کیے تو ڈاکو ؤں کا سردار رونے لگا۔۔۔ اس وعدہ نباہنے سے ان سب کا دل بدل گیا۔۔ تائب ہوگئے۔۔

01:04:21) ویڈیو گیم۔۔۔ بتوں والے، مسجدوں پر فائر کرنے والے، کلمہ طیبہ پر فائر کرنے والے گیم کھیلنے والوں کو زبردست تنبیہ !

01:05:23) حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ جو شعبہ نشر و اشاعت میں پیسے لگائے گا جب آخرت میں اس اجر دیکھے گا تو خوشی میں مجھے گود میں اٹھا لے گا۔

01:07:10) جلسہ تعداد سے کامیاب نہیں ہوتا۔۔ اخلاص سے کامیاب ہوتا ہے۔۔۔ اللہ کے خوش ہونے سے کامیاب ہوتا ہے۔۔

01:08:08) ایک بادشاہ نے ایک طالب علم کے اخلاص کی وجہ سے مدرسہ بند نہیں کیا۔۔۔ وہ طالب علم امام غزالی بنے!

01:09:56) حضرت بابایزید بسطامی رحمہ اللہ کی جلیل القدر والدہ کا ایمان افروز واقعہ ۔۔جو بیوہ تھیں ۔۔۔ اپنے بیٹے کو علم دین حاصل کروانےکے لیے مدرسہ لے گئیں ۔۔۔ والدہ کی ایمان افروز 16 سال تک قربانی سے حضرت بسطامی عظیم الشان عالم ربانی اور اللہ والے بنے۔۔۔

01:23:24) مدرسے میں داخلہ لینے اور خانقاہ میں وقت لگانے کے لیے آنے والوں بعض احباب کو ٹخنہ چھپانےپر زبردست تنبیہ ! بدنظری اور شرعی پردہ نہ کرنے پر زبردست تنبیہ ۔۔۔

01:27:45) عشق مجازی میں مبتلا ایک صاحب کا عبرناک انجام۔۔۔ پولیس اٹھاکر لے گئی! خوب مارا!۔۔۔ لڑکوں سے احتیاط کے بارے میں کتنے لوگوں کو معلوم ہے کہ خوب احتیاط ہے۔۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ پیاس سے مر جانا کبھی ان سے پانی مت منگوانا۔۔۔کبھی تنہائی میں ان کو مت بلانا!۔۔۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کمال تقویٰ اپنے سوتیلے بیٹھے اور شاگر د امام محمد رحمہ اللہ سے احتیاط کرتے تھے ، سامنے نہیں بٹھاتے تھے۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا امرد لڑکوں سے کمال احتیاط کا واقعہ ۔۔۔

01:32:10) ماشاء اللہ ! مسجد اختر میں درسِ نظامی کے درجہ متوسطہ ، درجہ اولیٰ کی کا آغاز ہوچکا اور داخلے شروع ہیں۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries