جمعہ بیان ۲۸مئی۲۰۲۱           :غیبت اور جھوٹ کا خطرناک گناہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:03) جو زیادہ نیکی پر چلتا ہے اُس کو زیادہ وسوسے گناہ کے آئیں گے جو گندی فلم دیکھتے ہیں تو اُس کو تقاضہ نہیں آئے گا زیادہ تقاضہ اُس کو آئے گا جو اس سے بچتا ہے۔۔

03:13) جو باہر طرح طرح کے کھانے دیکھا گا بریانی کی خوشبو سونگھے گا قورمے کی خوشبو سونگ کر آہ آہ کررہا ہے جب گھر آیا تو بیوی سے پوچھا کیا بنا ہے بیوی نے کہا ارہر کی دال تو شوہر کیا کہے گا۔۔جس دن بنائی تونے ارہر کی دال...سمجھ لو اُس دن میرا انتقال۔۔ تو جو باہر کی نامحرم کو دیکھے گا تو اُس کی بیوی اُس کو کہاں اچھی لگے گی چاہے بیوی نیک بھی ہو۔۔

04:28) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اگر تم کسی گناہ کی عادت میں مبتلاہو تو سمجھ لو کہ تمہاری ذات خود جہنم ہے۔

05:10) دین میں اپنے سے اونچے والے کو دیکھو۔۔۔

07:06) توکل کی حقیقت۔۔۔

07:24) بٹن دبانے سے بجلی نہیں آتی..بجلی پاور ہاوس سے آتی ہے بٹن تو اسباب ہے۔

07:56) شقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اے اسعد! تم حسینوں کے عشق میں آرام تلاش کرتے ہو اور جنت کے مزے دوزخ میں تلاش کرتے ہو۔۔۔

09:57) تصویر بنانا ہمارے ہاں لکھا ہے کہ یہاں تصویر بنانا منع ہے اور بوڑھا آپ سے ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہے کہ میری تصویر نہیں بناو ہمیں کوئی شوق نہیں تصویر بنانے کا یا میڈیا پر آکر دین پھیلانا تو کیوں ایسا کام کرتے ہو۔۔اور پھر ان تصویروں سے ہم کہا ں کہاں سے پہنچ گئے یہ ہم سب کو پتا ہے۔۔۔

14:19) دو نوجوان ذکر جن کو اغوا کرلیا الحمد للہ دونوں مل گئے ...واقعہ۔۔۔

15:08) حدیث پاک۔۔۔دوزخ سے بچنے کا راستہ کیا ہے۔۔

16:22) مفتی صاحبان سے فضول سوال کرنا ان کا وقت برباد کرنا یہ زبان کا بیسواں فساد ہے۔۔

20:46) غیبت کا گناہ۔۔حضرت ماعز رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔

23:08) جو ہمارے مزاج سے چلے بس وہ اچھا اور جو نہ چلے تو اُس سے برا کوئی نہیں۔۔۔

24:48) غیبت کی وجہ سے خاندان کے خاندان لڑے ہوئے ہیں۔۔۔

25:19) ہماری مجلس کی شرط ہونی چاہیے کہ نہ غیبت کرنا ہے اور نہ غیبت کرنا ہے۔۔

26:59) خاندان میں توڑنے والے زیادہ ااور جوڑنے والے کم ہوتے ہیں۔۔۔

27:52) غیبت کا اتنا بڑا نقصان ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔۔

29:24) دوزخ سے بچنے کا راستہ۔۔۔ حدیث ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا ماالنجاۃ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نجات کیسے ملے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا املک علیک لسانکزبان کو قابو میں رکھو یعنی مضر باتیں نہ نکالنے دو اور زبان پر اس طرح مالکانہ حق استعمال کرو جیسے غلام کو قابو میں رکھا جاتا ہے اور فرمایا ولیسعک بیتک اور تمہارا گھر تمہارے لیے وسیع ہوجائے یعنی بلاضرورت گھر سے نہ نکلو اور ادھر ادھر پھرنے کی عادت نہ ڈالو بلکہ اپنے نیک کاموںمیں مشغول رہو۔

35:54) ہم چاہتے ہیں ہمیں وہ دین ملے جس پر ہم اپنی مرضی سے چلیں۔۔یعنی ہماری خواہشات کے حساب سے ہو۔۔

38:00) ڈاڑھی اور مونچھوں کا حکم کیا ہے۔۔۔۔

42:59) آپ ﷺ کا طریقہ اسہل بھی ہے اجمل بھی ہے اکمل بھی ہے۔۔۔

46:58) ڈاڑھی پر کتنے دلائل چاہیے۔۔۔

52:48) حضرت محمد ﷺ کا مبار ک نام۔۔۔۔

53:15) اصل ہے عمل۔۔بیان اللہ کی نعمت لیکن اصل عمل ہے۔۔۔اور پھر اللہ کی رحمت سے کام بنے گا۔۔۔

53:36) حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی صاحب کا واقعہ ، گھر والوں کے ساتھ سفر جارہے تھے۔۔ ڈاکوؤں نے لوٹنے کےلیے روکا ،حضرت نے ان سے وعدہ لیا کہ تم خواتین کو ہاتھ نہ لگانا کہ تمام زیورات خود اپنی خواتین سے اتار کردے دوں ڈاکوؤں نے وعدہ کیا کہ ہم ہاتھ نہیں لگائیں گے، ایسا ہی کیا۔۔۔لیکن ایک خاتون نے کچھ زیور چھپالیے اس پر حضرت کا ڈاکوؤں کے ساتھ وعدہ نباہنے کا ایمان افروز واقعہ۔۔وہ زیور خود جاکر واپس کیے تو ڈاکو ؤں کا سردار رونے لگا۔۔۔ اس وعدہ نباہنے سے ان سب کا دل بدل گیا۔۔ تائب ہوگئے۔۔

55:59) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

57:59) حضرت بابایزید بسطامی رحمہ اللہ کی جلیل القدر والدہ کا ایمان افروز واقعہ ۔۔جو بیوہ تھیں ۔۔۔ اپنے بیٹے کو علم دین حاصل کروانےکے لیے مدرسہ لے گئیں ۔۔۔ والدہ کی ایمان افروز 16 سال تک قربانی سے حضرت بسطامی عظیم الشان عالم ربانی اور اللہ والے بنے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries