مجلس  ۲۹مئی۲۰۲۱           عصر :نگاہ ِ اولیاء رنگ لاتی ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:31) اس سے پہلے تہذیب کے بارے میں بات ہوچکی کہ تہذیب یہ ہے کہ نفس کی بری خواہشات جاتی رہیں۔۔

01:05) ہمارا جب ظاہر صحیح نہیں ہوگا تو اُس کا اثر باطن پر بھی پڑے گا۔

01:20) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ظاہر سے کیا ہوتا ہے ہمارے دل میں ڈاڑھی ہے۔۔ظاہر باطن کے بچاو کا ذریعہ بنتا ہے۔۔

03:08) ڈاڑھی چاروں ائمہ کے نزدیک واجب ہے اور ڈاڑھی ڈاڑھ سے ہے اس سے اوپر خط بناسکتے ہیں۔۔

04:23) جتنے عمل آپ ﷺ نے کیے سب سنت ہے لیکن اُس میں کچھ واجب ہیں کچھ فرض اور کچھ سنت موکدہ۔۔

07:15) ظاہر کا اثر باطن اور باطن کا اثر ظاہر پر پڑتا ہے۔۔

08:24) باطن گڑ بڑ ہو تو ظاہر بھی گڑ بڑ ہوتا ہے اور چہرے پر بھی نحوست پڑتی ہے۔۔

09:07) ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ بری نظر مانتے ہیں تو فکیف نظر العارفین..اللہ والوں کی اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے۔۔ نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے۔۔۔

11:07) اہل اللہ کی اچھی نظر لگنے کے ثمرات۔۔ایک آدمی کا واقعہ جس کے آنے سے مسجد روشن ہوجاتی ہے۔۔

13:37) اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے۔۔۔صدر ایوب خان اور کینیڈیا صدر کا واقعہ جس کو ایک بلوچ اچک اچک کے دیکھ رہا تھا صدر کو اس کی یہ ادا پسند آگئی۔۔۔

14:52) کسی کو بیان کا نشہ،کسی کو تقریر کا نشہ،کسی کو مطالعے کا نشہ،کسی کا امیر بننے کا نشہ الخہ۔۔

15:28) حضرت تھانوی فرماتے ہیں: ان بعض المغترین من الصوفیاء والسالکین ینسبون کمالاتھم الی مجاھداتھم فھذا عین الکفران۔ بہت سے صوفیاء جو دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنے کمالات کو اپنے مجاہدات کا ثمرہ سمجھتے ہیں اور عین ناشکری ہے

17:53) ملا قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔۔ سالک کو شیطان اس کے شیخ کو حقیر دکھاتا ہے۔۔

29:01) حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب اور حضرت مفتی رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا واقعہ جب ان کے شیخ ناراض ہوگئے۔۔واقعہ۔۔

30:05) ایسا مرید جو شیخ کی مراد بن جائے۔۔۔حضرت عبدالرحمن کیمبل پوری رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

32:31) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ کا ایک عجیب واقعہ۔۔۔ نہ لالچ دے سکیں ہرگز تجھے سِکوں کی جھنکاریں تیرے دستِ توکل میں تھیں استغناء کی تلواریں جلالِ قیصری بخشا جمالِ خانقاہی کو سِکھائے فقر کے آداب تُو نے بادشاہی کو

39:23) ایک صاحب کو تنبیہ دوران بیان تسبیح پڑھنے پر کہ کتنی بار بتایا کہ تسبیح نہیں پڑھنی چاہیے۔۔۔

43:56) اپنی خود رائی لگائی ہوئی ہے اس لیے اللہ کی محبت بھی نہیں ملتی۔۔۔

45:53) لوگ شیخ پر کیسے فدا ہوئے جانیں تک دیں اور یہاں بال کٹوانے کے لیے تیار نہیں اور پھر ادب بھی نہیں۔۔۔

51:04) آخر میں حقوق شیخ پر نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries