اتوار مجلس  ۳۰ مئی۲۰۲۱          :کہاں حسن کے پیچھے جاتے ہو میرے دوستو       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

14:25) بیان کے آغاز میں جناب مفتی انوار الحق صاحب نے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔

20:49) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

21:34) اللہ تعالی ہم سب کو معاف فرمادیں

21:50) چار تسبیحاں پابندی سے کرنی ہے۔۔۔

22:00) ہمارے پاس ہر کام کے لیے وقت ہے لیکن تلاوت،ذکر،نیکی،کم بولنا اس کے لیے وقت نہیں ہے۔۔

29:15) سیدھا راستہ ۔۔

30:35) شیخ کیسا ہونا چاہیے۔۔

31:07) عاملین کو چھوڑو کاملین کے پاس آو۔۔۔

32:33) بگلہ کی مثال۔۔۔ بگلہ انکھ بند کرکے سر جھکا ئے دریا میں ساکت بیٹھا رہتا ہے۔ مچھلیاں سمجھتی ہیں کہ کوئی بھگت ہے لیکن جیسے ہی کوئی مچھلی اس کے ٹارگٹ پراتی ہے فورا تیزی سے چونچ پانی میں ڈال کر اس کو نگل جاتا ہے اور پھر بھگت بن کر بیٹھ جاتا ہے۔ یوں تو بگلہ کی طرح تجھ کو مراقب دیکھا جوں ہی مچھلی کو دبوچا تو ترا راز کھلا بگلہ آنکھ بند کر کے بیٹھا رہتا ہے اور جب مچھلی کو دیکھتا ہے تو جلدی سے منہ میں رکھ لیتا ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ بہت ہی چالباز اور مکار ہے۔ تو یہ سمجھ لو کہ ایسا صوفی معتبر نہیں جو حسینوں کو دیکھ کر ہڑپ کرلے، بگلہ بھگت نہ ہو، اصلی صوفی وہ ہے جو حسینوں کو نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا۔

34:15) ڈانٹا کیوں جاتا ہے۔۔

36:43) صدیقیت کی آخری سرحد صبر سے ملتی ہے۔۔۔

36:59) بہت بڑا اور خطرناک مرض۔۔

37:13) صبر تین طرح کا ہے۔۔۔

39:16) بچے کی پرورش کا کتنا ثواب ہے ہمیں اندازہ نہیں۔۔

40:55) اگر اللہ والا بننا ہے تو اندھا،گونگھا اور بہرہ بن جائیں۔۔کیا مطلب۔۔۔

45:14) بال رکھ کر اپنے آپ کو وبال میں نہ ڈالیں۔۔

46:21) شمائل ترمذی سے ایک حدیث پاک پڑھ کر سنائی۔۔۔جھوٹ سے متلعق کہ جھوٹ کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

51:40) نیک لوگوں کے ساتھ رہیں...شاہراہِ اولیاء کی مثال۔۔

52:01) صحبتِ صالح ترا صالح کند صحبتِ طالح ترا طالح کند نیک انسان کی صحبت تجھے بھی نیک بنادے گی اور بروں کی صحبت تجھے بھی بدکاربنادے گی۔

52:54) دوحالتوں میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔۔

53:43) بیت المقدس میں تاتاریوں نے کیا ظلم کیا تھا۔۔

55:25) آخر مسلمانوں کا کیاقصور ہے جو یہ یہودی اتنا ظلم کرتے ہیں۔۔بس یہی نہ کہ مسلمان کلمہ پڑھتا ہے۔۔۔

59:15) دنیا نماز ہے اللہ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

01:00:47) پانچ اعمال کی تعلیم۔۔ ایک قرآن پاک کو صحیح کرنا۔۔

01:01:37) دوسرا ایک مٹھی ڈاڑھی تیسرا ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

01:03:15) اور چوتھا اور پانچواں کہ آنکھ بچاو دل بچاو۔۔

01:07:41) کمر جھک کے مثل کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی۔ کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی اُدھر جغرافیہ بدلا اِدھر تاریخ بھی بدلی نہ ان کی ہسٹری باقی نہ میری مسٹری باقی عشق مجازی اضطراب و بے چینی کا سرچشمہ ہے جس لڑکی سے عشق لڑاتے ہو، بتائو نانی اماں ہونے والی ہے یا نہیں اور لڑکا اگر ہے تو نانا ابو ہونے والا ہے یا نہیں؟ پھر پانچ سال کے بعد جب اس کی شکل بگڑجاتی ہے تو جس کو پلائو اور بریانی کھلاتے تھے اور جان ودل سے فدا تھے پھر وہ محبت کیا ہوئی، اب اس کو کیوں نہیں دیکھتے؟ خیریت بھی پوچھتے ہو تو منہ اُدھر کرکے، بھئی تمہارے بچے وچے تو خیریت سے ہیں۔

01:10:00) حرام عشق پر کھوپڑی پر اللہ کا عذاب برستا ہے۔۔

01:12:02) کہاں جاتے ہو دوستو! اللہ پر مر کر دیکھو۔ نہ دیکھو کسی کی وائف(Wife)ورنہ کھانی پڑے گی ویلیم فائیو (Valium 5)اور خراب ہوجائے گی تمہاری لائف(Life) اور چبھتا رہے گا اور گھستا رہے گا تمہارے جگر میں اس کا نائف(Knife)، اس لئے تقوی سے رہو۔

01:12:53) پاگل خانہ اور منسٹر کا دورہ...للی تو کہاں ہے؟۔۔

01:14:24) ڈیزائن کو چھوڑو۔۔۔دیزائنر پر جان دو کہ یہ ایسے ہیں تو بنانے والا کیسا ہوگا۔۔۔

01:19:59) دیور تو بھابی کے لیے موت ہے۔۔

01:20:31) کن کن سے پردہ ہے۔۔۔منہ بھولا بھائی کچھ نہیں ہوتا۔

۔ 01:20:50) لعنت کی بدعا۔۔

01:23:44) آج کی تازہ بریکنگ نیوز۔۔

01:27:55) بدنظری کیسا حرام مرض ہے ایک عبرتناک واقعہ۔۔۔حرام عشق کا انجام کیا ہوا۔۔۔

01:29:07) جو لڑکی آپ سے چپکے ملتی ہے یہ اللہ کی وفا دار ہے،آپ ﷺ کی وفادار ہے اپنے ماں باپ کی وفادار ہے؟۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries