مجلس  ۴جون ۲۰۲۱          عشاء  :کون سی چیزیں سے جن سے دل تباہ ہو جاتا ہے

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:21) بیان کے آغاز میں مفتی انوار الحق صاحب نے کتاب سے تعلیم کی۔۔۔

04:51) پورا دین صرف ڈاڑھی ٹوپی کا نام نہیں یا صرف نماز پڑھ لینے کا نام نہیں ہے یا صرف بیان کرلینا بلکہ دین نام ہے سو فیصد شریعت و سنت کی اتباع کا۔۔

05:53) دین من چاہی زندگی کا نام نہیں ہے بلکہ رب چاہی زندگی کا نام ہے۔۔۔

06:13) چار باتوں سے دل تباہ ہوتا ہے۔۔۔ نمبر ایک:بیان کرکے دل خوش ہوجائے۔۔۔اور یہاں سے اکڑ والی خوشی مراد ہے۔۔۔

07:21) نیکی ہوگئی اللہ کی عطاء اور گناہ ہوگیا تو میری خطاء۔۔

11:14) دین نام ظاہر و باطن اللہ پر فدا کرنے کا۔۔

14:22) ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے۔۔۔

20:20) اپنی راتوں کو فضول چیزوں میں برباد کرنا۔۔

21:58) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کا ایک عمرے سفر کا واقعہ کہ تشریف لے گئے تو حضرت کی اہلیہ ہماری امی جان پیرانی صاحبہ کی طبیعت اچانک بہت زیادہ ناساز ہوگئی تو حضرت والا فورا واپس تشریف لے آئے ۔۔یہ ہے دین کہ کس وقت کیا کرنا ہے۔۔۔

26:06) چار باتیں ہمیشہ یا رکھیں۔۔

26:27) ایک اہم ادب۔۔۔

27:37) آج ساری ساری رات جاگتے ہیں نامحرم کے لیے اگر اللہ تعالی نے پوچھ لیا کہ مجھ سے بات کیوں نہیں کی۔۔۔کیا مطلب۔۔

29:17) سب نے دلوں پر محنت کی اور قیامت تک کرتے رہے گیں۔۔

30:12) چار باتوں سے دل تباہ ہوتا ہے۔۔۔ ایک گذر چکا کہ بیان کرکے دل خوش ہو اور کون سی خوشی مراد ہے۔۔

30:38) نمبر دو:۔ جب دعوت ملے تو معلوم نہ کرے کہ کس چیز کی دعوت ہے۔۔

33:36) دعوت ملی اپنے ساتھ کسی اور کو بھی لے گئے یا دعوت نہیں ملی اور گھ سن لیں چور بن کر گئے ڈاکو بن کر نکلے۔۔۔

34:55) عظمت دین اور عزت نفس پر ایک اہم واقعہ۔۔۔

37:14) سارا جہاں خلاف ہو پروا نہ چاہیے پیشِ نظر تو مرضی جانا نہ چاہیے پھر اس نظر سے جانچ کے تو کر یہ فیصلہ کیا کیا تو کرنا چاہیے کیا کیا نہ چاہیے

37:31) سود والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ایک واقعہ۔۔۔

38:08) سود کا عذاب کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر۔۔۔

40:49) مطالعے اور استاد کا سبق سننے کے لیے یکسوئی چاہیئے تو سمارٹ فون ہوگا یا ویڈیو گیم یا کارٹون ہوگا تو یکسوئی کہاں ہوگی۔۔۔

41:42) کیا کیا ذلتیں آج کل ویب کیمرے میں نہیں ہورہی کیا یہ جائز ہے؟ ایسے ایسے نقصانات ہیں اور پھر جو منع کرتے ہیں اس کو برا کہتے ہیں۔۔

44:38) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ اور۔۔ کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو

46:43) نمبر تین جس سے دل تباہ ہوتا ہے۔۔نماز میں دل نہ لگے۔۔۔اور نماز میں دل نہ لگنے کا مطلب کیا ہے؟۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries