مرکزی بیان   ۳ جون ۲۰۲۱           : عشقِ مجازی اور بے پردگی کا عذاب !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:03) بیان کے آغاز میں بہت اہم بات۔۔

00:24) امرد لڑکوں سے بہت زیادہ احتیاط کرنی ہے۔۔

04:49) بہت ایسے گناہ ہیں

05:08) جو استاد یا شیخ غلط حرکت کرلے تو ساری عمر کے لیے ذلیل ہوجاتا ہے۔۔ساری زندگی فاعل اور مفعول ایک دوسرے کی نظر میں ذلیل ہوجاتے ہیں۔۔

06:08) جو نماز پڑھے گا ذکر کرے گا عالم بنے گا جو جتنا دین میں آگے بڑھے گا اُس پر گناہوں کے حملے زیادہ ہونگے۔۔

 

08:41) ’’اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ۔‘‘ ’’اے خدا! مجھ پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجاتی ہے۔‘‘

09:48) حدیث پاک ہے کہ دس سال کے بعد سگا بھائی سگے بھائی کے ساتھ نہ سوئے اور سگی بہن سگی بہن کے ساتھ نہ سوئے۔۔

10:40) ہمیں اور آپ کو اپنے اوپر رحم بھی تو کرنا ہے۔۔۔

12:32) مولانا رومی رحمہ اللہ کی ایک عجیب مثال۔۔۔

14:35) لو گ کیوں اصلاح کراتے ہوئے ڈرتے ہیں..ایک کہ شیخ کی وجہ سے کہ شیخ حقیر سمجھے گا۔۔

15:20) دوسری وجہ اصلاح نہ کرانے کہ شیخ دوسروں کو بتادے گا میرے والد کہ نہ بتادے میرے استاد کو نہ بتادے۔۔۔

20:03) ہمارے تین گناہ..(۱) بچوں کا صف سے نکالنا۔(۲) مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا! (۳) پانی کا اسراف

22:45) پانی کے اسراف سے بچنا چاہیے۔ حضرت والا رحمہ اللہ ایک لوٹے پانی سے وضو مکمل فرماتے تھے۔ ۔۔

23:23) حضرت شیخ دامت برکاتہم حضرت والا رحمہ اللہ کی خدمت میں حضرت والا رحمہ اللہ کو وضو کروانے کا واقعہ ۔ کئی سبق حاصل ہوئے! حضرت والا رحمہ اللہ نے مکمل وضو کرنے کا سنت طریقہ سکھایا ۔۔ ماشاء اللہ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے وضو کرنے کا سنت طریقہ بیان فرمایا اور وضو میں ہونے والی کوہتایاں جو اکثر ہوتی ہیں وہ بیان فرمائیں! ماشاء اللہ بہت ہی مفید !

28:31) حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمہ اللہ کی حاضر جوابی کے واقعات !

31:39) سب سے زیادہ کمزور مخلوق جن ہیں! ان سے کیوں ڈرتے ہیں ، ان میں نیک اور برے ہوتے ہیں، ان میں بھی کفار اور مسلمان ہوتے ہیں!

33:23) لطیفہ : ایک صاحب کو جن کی بہت تلاش تھی۔۔۔ آقا کی خواہش ۔۔۔

34:23) ایک اللہ والی شہزادی جو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھیں، جن کو ایک بدمعاش نے جنگ میں غلام بنالیا اور ان کی عزت پر ہاتھ ڈالنا چاہا ۔۔۔ اس پر ایمان افروز واقعہ

35:57) ایک اور شہزادی جس نے اپنی عزت بچانے کےلیے کیا ترکیب کی۔۔۔ اور آج کیا حال ہے آج بے حیا عورتیں چاہتی ہیں کہ کوئی ہمیں دیکھ لے۔۔ حیا والی بیٹی اور بے حیا ء خاتونبرابر نہیں ہوسکتیں!۔۔ خواتین کو پردہ کرنے اور عزت سے رہنے پر درد بھری نصیحت!

39:35) زندگی گناہوں سے تلخ ہوجاتی ہے۔۔ اس کی مثال بیان فرمائی۔۔ جیسے موٹر مکینک کو ایک کوئی داغ لگ جائے تو اس کو معلوم ہوگا۔۔۔ اسی طرح توبہ کی برکت سے دل صاف ہوجاتا ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ گناہ کی گندگی سے کیا ہوتا ہے۔

43:10) حسن کا شکریہ یہ ہے کہ حسن اللہ کی نافرمانی میں استعمال نہ ہو۔۔۔ یہ زنا اور گندے کام تو کفار بھی کررہے ہیں۔۔۔زندگی میں ہی گناہ چھوڑنا ہے۔۔ حسن کے خالق پر فدا ہونا ہے۔۔ آج جو بیٹیاں پردے کا خیال نہیں کرتیں وہ بعد میں پھر بلیک میل ہوتی ہیں۔۔

44:44) توبہ سے بالطف زندگی اور گناہوں میں ابتلاء سے تلخ زندگی ملتی ہے ۔۔۔ دونوں زندگی میں کتنا فرق ہے ! پوچھے نہ کوئی اُف دلِ برباد کا عالم۔۔۔۔۔جیسے کہ جہنم میں ہو جلاّد کا عالم واللہ کہوں کیا دلِ آباد کا عالم۔۔۔۔جنت کی بھی جنت ہے تری یاد کا عالم بہو بیٹیوں کو درد بھری نصیحت ۔۔ روتے ہوئے یہ اشعار پڑھے: ہے بری یہ گلی بڑھ گئی بے کلی، اے سکھی! میں چلی میری توبہ بھلی تو ہے گو من چلی مت دکھا کھلبلی، سن ری اے دل جلی! بھاگ رب کی گلی

48:39) اللہ کے نام کا مزہ کوئی نہیں بتا سکتا ۔۔چکھنا شرط ہے۔۔۔

58:08) لیلی سے توڑو اور مولیٰ سے جوڑو! ایک صاحب جو عشق مجازی میں مبتلا تھے پھر توبہ کرلی لیکن توبہ کے بعد سمجھانے کے باوجود اس لڑکی سے رابطہ کیا ۔۔۔ اس لڑکی نے بلایا اور بدمعاشوں کے ذریعے پٹوایا۔۔۔زبردستی نکاح اپنے سے پڑھوایا ۔۔۔ ۱۶ لاکھ مہر لکھوا یا۔۔ بہت ہی پریشان کیا۔ ۔۔ یہ انجام ہوتا ہے ۔۔۔ عشق مجازی کا اور اللہ والوں کی بات نہ ماننے کا عذاب ۔۔۔

01:00:18) ۳۳ سال کی نیکی پر رہنے والے ایک صاحب کا عبرتناک انجام بیان کیا جو پردہ نہیں کرتے تھے، ٹیوشن پڑھانے جہاں جاتے تھے ۔۔ وہاں خاتون کے حرام عشق میں مبتلا ہوگئے ۔خاتون کے ساتھ مل کر۔۔ اس کے شوہر کو ان صاحب نے قتل کردیا۔ ۔۔ پولیس نے دونوں کو پکڑا ۔۔ اب پھانسی کا کیس چل رہا ہے۔۔۔ آہ !

01:03:33) محاسن اسلام رسالے سے ایک اللہ والے عالم کے ملفوظات ’’ بیٹیوں کو حیا پر درد بھری نصیحت‘‘ پڑھ کر سنائے!۔۔ اس ضمن میں بہت درد بھری نصائح بھی فرمائیں!

01:07:30) اے بہن بہو بیٹیوں ۔۔ صحابیہ کرام رضی اللہ عنہا کو اپنا آئیڈیل بناؤ! ۔۔

01:13:48) حضرت محمود الحسن گنگوہی رحمہ اللہ (مفتی اعظم ہندوستان ) کی حاضر جوابی اور خوش طبعی کے کئی واقعا ت حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے پڑھ کر سنائے!( سبحان اللہ مست کردیا!)

01:20:08) حضرت مولانا ابرار الحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ کے ملفوظات: عالم کی تین قسمیں اور عامی کی تین قسمیں

01:22:20) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی اتباع سنت اور رجوع حق کاعظیم شان کا واقعہ

01:23:02) دین کے تمام شعبوں آپس میں رفیق ہیں۔۔۔۔تمام دین کے شعبوں سے حاصل ہونے والا نور کو بچانا ہے ۔۔۔ اپنی اصلاح کروانی ہے۔۔ تزکیہ کروانا ہے۔۔۔دین کو مقدم رکھئے۔۔۔ اخلاص کا پتہ جب چلے گا جب مدرسے کے سامنے مدرسہ کھلے، خانقاہ کے سامنے خانقاہ کھلے!خبردار ! کبھی یہ نہ چاہنا کہ میں چمکوں ۔۔ بلکہ دین چمکے۔۔۔۔

01:30:00) علماءکرام کے مجاہدات اور قربانیوں کا تذکرہ ! ادب کے واقعات۔۔۔ بے ادبی اور گستاخی کرنے والے ایک ذہن طالب علم کا عبرتناک انجام

01:35:12) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے چند اعلانات فرمائے۔۔۔

01:38:35) ایک صاحب بیان میں بیٹھے چھپ کر تصویر بنارہے تھے۔۔۔ پکڑے گئے۔۔۔ اس پر نصیحت!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries