جمعہ  بیان   ۴ جون ۲۰۲۱           :علماء کرام کے مجاہدات اور قربانیوں کا تذکرہ  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:11) جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اُٹھانا ہے سو بار اگر روٹھیں سو بار منانا ہے اور جو ناکام ہوتا رہے عمر بھر بھی۔۔۔

01:52) شریعت و سنت کے راستے کو کبھی نہیں چھوڑنا ہے۔۔

02:20) اپنا پیسہ اپنے پاس رکھیں چاہے جتنے بھی ہوں شیخ کو بھی مت کہیں کہ میرے پیسے کاروبار میں لگوادیں کیونکہ اگر نقصان ہوگیا تو شیخ جیسا بھی ہو پھر ہمیشہ کے لیے شیخ سے بدگمان ہوجائے گا

03:50) ایک صحابی حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔۔

05:35) صحابہ رضی اللہ عنہ کا کیسا ایمان تھا تلوار بناتے تھے جیسی اذان شروع ہوئی تو فوار کام چھوڑ کر نماز کے لیے چلے گئے۔۔۔

08:11) شیخ یہ بھی مشورہ نہیں دے گا کہ آپ کپڑے کا کام کرلیں کیونکہ اگر نقصان ہوگیا تو شیخ سے دور ہوجائے گا۔۔۔

08:55) پیسہ اپنے پاس کا رشتے داری دور کی۔۔۔

09:10) اگر کاروبار چمک گیا تو واہ رے میرے شیخ۔۔تو شیخ اللہ کے لیے کیا جاتا ہے یہ تو دنیا ہوئی۔۔

10:08) یہ آدمی اکڑتا تھا کہ پیسہ عقل سے،محنت سے اور ڈگری سے ملتا ہے۔۔۔نہیں نہیں!رزق اللہ کے فضل سے ملتا ہے۔۔

11:18) تقوی کے تین انعام۔۔

12:15) شدید اشد کا الیکشن۔۔۔

14:45) عمل کرنا میرا اور آپ کا کام ہے۔۔

18:17) ماسی اگر نماز روزہ کرتی ہے گناہ نہیں کرتی تو اللہ والی ہے ۔۔

20:57) غم پروف دل۔۔۔

21:12) صدمہ و غم میں مرے دل کے تبسم کی مثال جیسے غنچہ گِھرے خاروں میں چٹک لیتا ہے۔۔

22:14) تقوی کے پانچ انعام ہوگئے۔۔

22:26) انعام نمبر سات ۔۔۔دوستی کا تاج۔۔۔

23:44) بالطف زندگی یہ بھی تقوی کا انعام ہے۔۔

25:15) زکوۃ مال کو بڑھاتا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ گھٹاتا ہے اور سود والے سے اللہ کا اعلان جنگ ہے اور ہم کہتے ہیں کہ سود سے مال بڑھتا ہے اور اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ سود مال کو ختم کردیتا ہے۔۔اب کس کی مانیں۔۔۔

29:02) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ آپ ﷺ کی محبت میں تین جماعتیں ہیں۔۔ آپ ﷺ کے تین حق تھے:۔ حق، اطاعت۔ حق محبت۔ حق عظمت۔ اب آپ ﷺ کی محبت ہے عظمت نہیں۔۔زیادہ حصہ اُن لوگوں کا ہے جو زیادہ محبت ہونے کا زبانی دعوی کرتے ہیں۔۔

33:52) اپنا حق ہوتے ہوئے چھوڑ دینا۔۔

34:42) صرف صرف اللہ تعالی کی اطاعت اور آپ ﷺ کی محبت اور اطاعت میں ہی ہماری نجات ہے۔۔

36:20) خوشی اور غمی کرنا ہے تو شریعت کے حساب سے ہونا چاہیے یا ہمارے حساب سے؟۔۔

38:02) بعض عبادات کبھی مقبول ہوتی ہیں اور بعض عبادات کبھی مردود ہوتی ہیں لیکن دورود شریف ایسی عبادت ہے کہ اللہ کے ہاں قبول ہی قبول ہے۔۔

40:51) سب سے بڑا نماز اور قرآن پاک ہے۔۔۔ہم نماز پڑھتے ہیں؟کتنے بڑے ذکر سے ہم محروم ہیں۔۔

42:29) دل جلتا ہے ایک بات پر۔۔۔کہتے ہیں کہ قرآن پاک پڑھنا ہے تو سمجھ کر پڑھو ورنہ مت پڑھو۔۔اس کا کیا مطلب کہ ہم حفظ کے مدرسے بند کردیں کیونکہ وہاں تو بچے ہیں جو یاد کرتے ہیں لیکن سمجھتے نہیں۔۔۔

44:45) اگر کوئی کہتا ہے کہ مجھے قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا تو ہم گناہ کررہے ہیں ہمارا فرض ہے کہ قرآن پاک کو سیکھیں۔۔

45:54) آپ ﷺ کی سوانح عمری دو ہی چیزیں ہیں ۔۔۔بہت اہم۔۔

53:32) حرام کمانا اور کھانا۔۔۔

54:42) جو مال والدین بیوی بچوں پر خرچ کیا جائے تو ثواب اور اپنے ماتحتوں پر بھی خرچہ کرنا چاہیے جو چائے بنانے والا ہے یا درائیور ہے اُن کی مشکلات کو بھی حل کرنا ۔۔

01:01:12) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے ثابت کیا ہے کہ بیوہ کو حقیر نہیں سمجھا جائے جیسا پہلا نکاح تو ویسا ہی دوسرا نکاح ہے جب پہلے نکاح سے منہ نہیں بناتے تو دوسرے نکاح میں کیوں ایسا کرتے ہو۔۔بیوہ کا تو جلد نکاح کرادینا چاہیے۔۔جو بیوہ نکاح کرلے تو جو ہنسے گا ان کا مذاق اڑائے گا ان کو حقیر سمجھے گا یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔۔۔

01:05:39) بیٹیوں کی فضیلت۔۔۔

01:06:37) علماءکرام کے مجاہدات اور قربانیوں کا تذکرہ ! ادب کے واقعات۔۔۔ بے ادبی اور گستاخی کرنے والے ایک ذہن طالب علم کا عبرتناک انجام۔۔۔

01:11:47) مدارس دینیہ کی اہمیت اور وہاں کے طلباء اور اساتذہ اللہ کے مہمان ہے اُن کی قدر کرنی چاہیے۔۔اُن کو بوجھ سمجھنا حقیر سمجھنا اُن کے خلاف شازشیں کرنا اللہ معاف فرمائیں ان سے ہی ہم مسائل پوچھتے ہیں نکاح پڑھواتے ہیں اور یہ قدر۔۔۔

01:14:02) اللہ کا دین پھیلانے والوں کی عزت ہم کیوں نہیں کرتے جن کے پیچھے ہم نمازیں پڑھتے ہیں تروایح پڑھتے ہیں تو اُن کو حقیر سمجھتے ہیں۔۔۔ ایک لورارائی کے مدرسے میں مولانا تیرہ گھنٹے دین کا کام کرتے ہیں اور تنخواہ صرف دو ہزار روپے۔۔درد بھری نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries