اتوار مجلس  ۶جون ۲۰۲۱              : خواتین اور نظر کی حفاظت پر اہم بیان    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:55) دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینا سو رکعت نوافل سے افضل ہے اس لیے جب بیان شروع ہو تو اُس وقت نوافل نہیں پڑھنے چاہیے ویسے آپ کو کوئی منع نہیں کرے گا کہ آپ نوافل مت پڑھیں بیان کے وقت منع کیا جاتا ہے اور اس مجلس کو فرشتوں نے گھیرا ہوا ہے۔۔ جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوتی ہے تو فرشتے اس کو گھیرلیتے ہیں۔ اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ور تیسرا انعام ’’نَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِیْنَۃُ‘‘ کہ ان پر سکینہ نازل ہوتا ہے۔

03:34) اللہ تعالی کی دوستی فرض ہے۔۔

04:52) حافظ عالم مفتی بننا فرض نہیں لیکن اللہ کا پیارا بننا فرض ہے۔۔

05:48) ایک صاحب کو دو بار تنبیہ کہ آپ کو منع کیا ہے کہ عطر مت لگاو پھر آپ دوبارہ لگارہے ہیں اطاعت بھی کوئی چیز ہے،ہر چیز کا کوئی وقت ہے عطر لگانے سے منع نہیں کررہا لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے بیان کا وقت ہے سب کو عطر لگائیں گے تو بیان متاثر ہوگا پورے دیہان  کے ساتھ بیان سننا ہے۔۔

07:58) دین کوئی مشکل نہیں ہم نے مشکل سمجھا ہوا ہے۔۔

09:57) کس وقت کیا کرنا ہے اللہ تعالی نے فرمادیا...کس وقت کیا کرنا ہے آپ ﷺ نے فرمادیا۔۔

12:37) ہر گناہ کی اصلاح فرض ہے۔۔۔

14:02) ایک نصیحت حضرت ولا رحمہ اللہ فرماتے تھے۔۔ جب بیان کرنے جائیں تو اللہ سے معافی مانگ کر جانا،اور اپنے لیے بیان کرنا اپنے کو کڑوڑ درجے حقیر سمجھ کر بیان کرنا۔۔

14:56) ایک نصیحت کہ صرف سعمنا سے کام نہیں بنے گا اطعنا بھی چاہیے،صرف محبت سے کام نہیں بنے کا اطاعت بھی چاہیے،ابو طالب کو آپ ﷺ سے کتنی محبت تھی لیکن کام بنا۔۔

15:48) آپ ﷺ کے تین حق ہیں۔۔

17:42) رمضان شریف اللہ تعالی نے اپنی دوستی کے لیے بھیجا تو کیا میں نے اللہ تعالی سے دوستی کی یا گناہوں میں مبتلا رہا۔۔

20:13) حیاء اور غیرت قریب قریب تمام گناہوں کی محافظ ہے۔۔۔

22:08) بیوی کو جائز جگہ گھمانے لے جانا چاہیے۔۔شوہر حضرات کو نصیحت۔۔۔

24:13) شیطان و نفس کیسے چکر دیتا ہے ۔۔۔ شیطان بھی راضی رہے رحمٰن بھی۔۔

26:36) شیطان و نفس کا فرق۔۔

28:16) مرد و عورت برابر۔۔

29:17) بیٹیوں سے خطاب۔۔ایک حدیث پاک پڑھ کر سنائی کہ عورت حمل کی تکلیف برداشت کرتی ہے اور پھر بچہ جنتی ہے پھر اُس کی پرورش کرتی ہے اگر یہ صرف شوہر سے زبان نہ چلائے تو یہ عمل اس کا ایسا ہے کہ مرتے ہی سیدھا بہشت میں چلی جائے۔

35:41) بیویوں کو شوہر کے حقوق سے متعلق نصیحت۔۔

37:49) ایک عورت کی نبی کی اطاعت پر کہ شوہر کی اجازت نہ تھی اور والد صاحب کا انتقال ہوگیا لیکن گھر سے باہر نہیں نکلی اللہ تعالی اس عمل پر اس عورت کی مغفرت کردی۔۔

39:38) ساری رات فرشتے لعنت کرتے ہیں کس عورت پر؟۔۔جو حقِ شوہری ادا نہ کرےْ۔۔

40:20) ماں بہن بہو بیٹیوں کے لیے نصیحت۔۔

42:38) نامحرم کو دیکھنا آنکھوں کا زنا اور بات کرنا زبان کا زنا۔۔

44:06) حضرت مولانا خلیل سجاد نعمانی صاحب کا ایک ملفوظ بیٹیوں سے متعلق جو پہلے بیان ہوچکا۔۔۔کہ بیٹیاں تم اللہ تعالی کی رحمت کومتوجہ کرنے کا ظہور ہو۔۔ 46:16) خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے سے متعلق نصیحت۔۔۔

47:35) خواتین کی کامیاب کانفرنس..لطیفہ۔۔۔

49:17) اگر مرد و عورت برابر ہیں تو پھر سب چیزوں میں برابری ہونی چاہیے۔۔۔

54:23) ہمارا فرض ہے کہ ہم بچپن سے ہی اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو نیک بنائیں۔۔۔

55:39) حضرت اندلسی رحمہ اللہ کا واقعہ ایک عیسائی عورت پر نظر پڑ گئی عجیب واقعہ ضرور سنیں۔۔ نظر کی حفاظت پر ایک اللہ والے شیخ اندلسی کا واقعہ۔۔۔کہ ایک لڑکی پر نظر پڑی تو یہاں تک کہ عیسائی ہوگئے پھر اللہ کا فضل ہوا کہ ایک عرصے بعد اللہ نے ایمان سے دوبارہ نوازا۔۔

59:06) نامحرم کے ساتھ دوستی عشق عذاب الہی ہے اور عذاب الہی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔۔۔

01:06:45) عورتوں کا خطرناک نظر ڈالنے کا فتنہ کہ اتنے بڑے شیخ اللہ والے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries