مجلس  ۸جون ۲۰۲۱          فجر      : استاد اور شیخ سے کیسے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:59) بیان کرنے جب آئیں تو اپنے کو دوسروں سے کڑوڑ درجہ حقیر سمجھ کر آنا ہے سب کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھنا ہے۔۔۔

04:11) اکابرِ ثلاثہ دیوبند کی شاہراہِ اولیاء سے کبھی نہیں ہٹنا یہ بات شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی ہے۔۔

05:15) فنا تو اتنا ہوجاوں اے شیخ آپ کی ذاتِ عالی میں جو مجھے دیکھے آپ کا دیدار ہوجائے۔۔۔

07:37) اللہ تعالی کی جو حدود ہیں اُس کے قریب بھی نہیں جانا ہے۔۔

08:54) کیسے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے علم کا،اساتذہ کی خدمت کا ،شیخ کے ساتھ رہنے کا۔۔۔

09:45) ذرہ ذرہ سی بات پر قطع تعلق،ساتھی سے بات بھی نہیں کرتے برابر میں بیٹھے ہیں اور دیکھتے تک نہیں۔۔

10:46) ایک گناہ ہمیں آسمان سے زمین پر گرا دیتا ہے۔۔ گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی تو اگر ایک گناہ میں بھی مبتلا رہو گے تو پھر تمہیں دوزخ کی تلاش کی ضرورت نہیں، پھر تمہاری ذات خود دوزخ ہوجائے گی

11:15) جو ہمارے مزاج کےحساب سے ہو وہ ہمارا دوست۔۔۔

12:21) استاد اور شیخ کو سمجھو کے پہاڑ کے اوپر ہے اور ہم پہاڑ کے نیچے پھر بات سمجھ میں آئے گی۔۔۔

13:22) بیان میں نیند آئے تو کیا کریں۔۔

15:04) اللہ والے دین کی باتوں کے حریص ہوتے ہیں۔۔۔

15:59) رزق کا ایک خاص ادب۔۔

17:39) ارادے یا بغیر ارادے کے جس نے اپنے استاد یا شیخ کو تکلیف پہنچائی تو باطن کو لازمی نقصان ہوگا۔۔

20:24) لذتِ اعترافِ قصور۔۔۔پہلا دجہ والدین کا ہے اور پھر استاد کا پھر شیخ کا درجہ ہے تو پھر ہم اپنے استاد اور شیخ کی غیبت کیوں کررہے ہیں۔۔جس نے ہمیں ایک حرف سکھایا وہ ہمارے آقا ہم اُن کے غلام تو کیا ہم نے استاد کو آقا سمجھا پھر غیبت کیوں کررہے ہیں۔۔

21:21) جب ماں باپ پکڑے یا استاد یا شیخ تو کیا کہیں کہ غلطی ہوگئی معافی چاہتا ہوں آئندہ نہیں ہوگا۔۔

22:19) ایک طالبعلم کا استاد کی بے ادبی پر عبرتناک واقعہ کہ جوتے پالش کرتے ہوئے دیکھا گیا اور ایک طالبعلم کو مدرسے سے نکال دیا تو استاووں کے مقابلے میں آگیا پر کیا حال ہوا کہ استاد نے اُس طالبعلم کو کوڑ کی حالت میں دیکھا اور کوڑ زیادہ تر بدعا سے ہوتا ہے۔۔۔بیماری بھی ہوتی ہے لیکن کسی کو حقیر نہیں سمجھنا ہے۔۔

24:14) یہاں پہلے دن سے ہی سکھایا جاتا ہے کہ بال سنت کے مطابق،مونچھوں کا کنارہ کھلا ہوا ہو۔۔۔

26:13) مونچھوں سے متعلق نصیحت ۔۔

30:55) ٹخنہ نہ چھپائیں ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries