مجلس  ۱۱جون ۲۰۲۱          عشاء         : شیخ کے ساتھ باوفا  وہی رہے گا جو اللہ کے ساتھ باوفا ہو       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:01) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے کتاب سے تعلیم کی۔۔سرکے کے بارے میں پڑھا کہ سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے۔۔

04:41) اللہ تعالی معاف فرمادیں اور ہر وقت اپنے اوپر نظر رکھنی ہے۔۔

05:26) بعض لوگ جلد وسوسوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔

06:22) اچھے اخلاق سے اور برائی کا بدلہ بھلائی سے دیں اور برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا نصیبے والوں کا کام ہے۔۔

07:45) بیان میں اِدھر اُدھر دیکھنے پر ایک صاحب کو تنبیہ۔۔

08:16) ہر وقت نظر رکھنی ہے۔۔

08:52) محاسنِ اسلام میں سے شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی ایک تحریر پڑھ کر سنائی۔۔

10:18) آج مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو مخدوم سمجھتے ہیں۔۔۔

10:41) حضرت والا کی نصیحت کہ اگر آپ کو مخدوم بنایا جائے تو کبھی اپنے آپ کو مخدوم نہیں سمجھنا بلکہ خادم ہی سمجھنا ۔۔

12:43) جو ہمارے علماء کا اکرام نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں اور عالم کے ذمے بھی عالم کا اکرام ہے۔۔

14:38) اتنی بری شخصیت اور اخلاق کیسے۔۔یہ ہمارے لیے سبق ہے۔۔۔

14:54) آج شیخ ہوتے ہوئے بے شیخ کے ہیں کوئی غلطی ہوئی تو شیخ سے مشورہ نہیں کررہا کھٹک کیوں نہیں ہوئی کہ میں غلط کررہا ہوں۔۔

16:21) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ایک اہم ملفوظ کہ عقل وہ ہے جو خدا کو پاوے اور مولی وہ ہے جو عقل میں نہ آوے۔۔

18:45) ایک صاحب کو حضرت والا رحمہ اللہ نے ڈانٹ لگائی تو مایوس نہ ہونا چاہیے ..ہم عدالت تو نہیں لگائیں گے ہم آگے مستقبل کی بات کررہے ہیں کہ آگے کس طرح چلنا ہے اور آپ ماضی کو لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

19:48) اور زیادہ رونا چاہیے کہ بدنظری پر تو نہیں پھنسا۔۔میں پھنسا بھی تو کہاں جا کر پھنسا۔۔

20:22) شیخ کے کمرے کے باہر ہی غیبت ہورہی ہے..محبت تو بہت ہے لیکن دل میں عظمت نہیں ہے اور جس کے دل میں عظمت ہوگی تو جان لڑا دے گا لیکن ہر اُس کام سے بچے گا جس سے شیخ کو اذیت پہنچے۔۔

20:52) شیخ کے ساتھ باوفا اور عظمت کے ساتھ وہی رہے گا جو اللہ کے ساتھ باوفا رہے گا۔۔

21:59) آج تھوڑا ڈانٹ دو تو ایسا بھاگے گیں کہ پھر شکل بھی نہیں دکھائے گیں۔۔

22:40) آج اصلاح نہ کرانے کی وجہ سے دل میں حسد اور بغض پیدا ہوجاتا ہے۔۔

23:34) ایک طرف تو بیان کررہے ہیں پھر مثال کہ عورت نے ڈاکڑ سے کہا کہ میرے بچے کہ موشن نہیں رُک رہے الخہ..پھر شیخ سے متعلق نصیحت کہ شیخ کو بھی صاحبِ نسبت ہونا چاہیے۔۔

24:24) خلافت کس کو دینا چاہیے۔۔پانی کا خلیفہ کون ہے مٹی۔۔

24:57) شیخ اُس کو اجازت دے جو حد درجے کا مٹا ہوا ہو۔۔۔خلافت کوئی فرض واجب نہیں تقوی فرض ہے۔۔اس لیے تقوی سے رہیں۔۔

25:40) اللہ سے روئیں کہ یااللہ جو مجھ سے کمینہ پن ہوگیا مجھے معاف فرمادیں۔۔

34:01) مَنْ لَّزِمَ الْاِسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللہُ لَہٗ مِنْ کُلِّ ضَیْقٍ مَّخْرَجًا وَّمِنْ کُلِّ ھَمٍّ فَرَجًا وَّرَزَقَہٗ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ وَقَالَ عَلَیْہِ السَّلَا مُ جس نے استغفار کو لازم کرلیا تو اﷲ تعالیٰ اس کو ہر تنگی سے نجات دیں گے اور ہر غم سے کشادگی عطافرمائیں گے اور اﷲ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق عطافرمائیں گے کہ جس کا اسے گمان بھی نہ ہوگا ۔۔

36:46) یہ جتنی اکڑ ہوتی ہے وہ اسی لیے ہوتی ہے کہ ہم اللہ کے نزدیک قابل ہیں ۔۔یہ چیز انسان کو تباہ کردیتی ہے۔۔

39:08) اخلاقیات ۔۔

39:54) نصیحت کرنا آسان،پرچہ لگارہے ہیں کہ معاف کردو دل میں کینہ نہ رکھو لیکن جب خود عمل کی باری آئی تو ہار گئے خو د کا عمل نہیں،فرمایا کہ جب آپ کا خود عمل نہیں تو آپ کیسے دوسروں کو مشورہ دے رہے ہیں ۔۔۔

41:31) تحمل سے زیادہ کام بھی نہیں کرنا ہے اب ایک ساتھی ایک جگہ کا اہل نہیں تو اُس جگہ پر اُس کو رکھنا یہ خیانت ہوگی۔۔

43:08) اللہ سے معافی بھی نہیں مانگ رہے اور اپنی اصلاح کی بھی فکر نہیں۔۔

46:44) تواضع کی تو یہ شرط ہے کہ اللہ کے لیے ہو۔۔ذرہ مزاج کے خلاف بات ہوئی بھڑک اٹھے۔۔۔

48:19) ہمیں دیکھ کر لوگ ہمارے والدین کو پہنچائے گیں اور ہمیں دیکھ کر ہمارے استاد کو پہنچانے گیں اور ہمیں دیکھ کر ہمارے شیخ کو پہنچانے گیں جب لوگ دیکھیں گے تو یہی کہیں کہ جب یہ ایسا ہے تو ان کا شیخ بھی ایسا ہی ہوگا ۔۔

49:16) ذرہ سا کچھ ہوا فورا لڑئی شروع کردی۔۔

51:06) کہہ رہے ہیں کہ میں نے تو معاف کردیا لیکن پھر اکڑ کس بات کی۔۔

52:09) اخلاق پر نصیحت۔۔

54:54) شیخ کے ہوتے ہوئے اور شیخ کی موجودگی میں غیبت اور دل میں کینہ بھر اہوا ہے۔۔

55:46) فرمایا میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ دل میں بہت اطمینان تھا کہ مرنا آسان ہوگا لیکن اب چلا کہ بعد میں کیا ہوگا ابھی یہ معاملہ ہے۔۔۔

01:03:09) بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب پکڑ ہوتی ہے تو ایسا روتے ہیں لیکن وہی بات کہ عظمت نہیں۔۔شیخ کی نظروں سے سمجھ لینا چاہیے کہ شیخ کیا چاہتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries