جمعہ بیان   ۱۱جون ۲۰۲۱           :دنیا نام ہے اللہ کو ناراض کرنے کا !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:37) مولانا انوار صاحب نے بیان سے پہلےحضرت والا رحمہ اللہ کے یہ اشعار پڑھے :

جس کو نسبت عطا ہے خدا سے ارض قائم ہے ایسے گدا سے

بے نیازی ہے ہر ما سوا سے رابطہ گر قوی ہے خدا سے

دل ہے ممنون ان کی عطا سے روح نادم ہے اپنی خطا سے

ذکر تیرا کریں بیٹھ کر ہم چاہیے وہ زمیں دو سرا سے

جس کو روشن کرے قدرت حق وہ دیا کیا بجھے گا ہوا سے

مالک دو جہاں گر تو چاہے سلطنت دے درِ بے نوا سے

آفتاب نبوت کا مطلع فوق تھا خلق کے آسرا سے

شان عظمت جبال حرم کی کوئی پوچھے تو غار حرا سے

مضطرب ہے مرا ذوق سجدہ سر کو پیغام ہے کچھ صبا سے

مجھ پہ برسادے دریائے رحمت مانگتا ہے یہ اخترؔ خدا سے

اور یہ اشعار بھی پڑھے اﷲ اﷲ عشق کی یہ بے زبانی دیکھئے

حشر سے پہلے نہیں کرتے ہیں وعدہ دید کا ربّ ارنی پر جلالِ لن ترانی دیکھئے

لب خموشانِ محبت کی نگاہ پاک سے اک نظر میں مردہ دل کی زندگانی دیکھئے

عاشقانِ زرد رو کی چشم نم میں صبحِ دم ان کے جلوئوں کا یہ رنگِ ارغوانی دیکھئے

جلوہ گاہِ حق دلِ عارف کی آہِ گرم میں بارگاہِ کبریاء کی ترجمانی دیکھئے

یوں تو عاشق بے زباں معلوم ہوتا ہے مگر عشق کی تفسیر میں جادو بیانی دیکھئے

عاشقوں کا منبرِ دل پر بیانِ دردِ دل وعظ میں آمیزشِ دردِ نہانی دیکھئے

داستانِ زخمِ دل اخترؔ چھپاتا تھا مگر روزِ محشر داغِ دل کی گل فشانی دیکھئے

19:38) بیان کا آغاز ہوا۔۔

22:58) مجاہدے کے بغیر اللہ نہیں ملتے۔۔

26:20) اللہ مجاہدے سے ملتے ہیں اور مجاہدے چار ہیں۔۔

27:48) دل میں کی ہے لیلی یا مولی یہ اللہ کو پتا ہے۔۔

28:46) جو اپنے مرض پر عاشق ہوجائے اُس کو شفاء نہیں مل سکتی۔۔

29:24) صبح سے رات تک چاہے جتنا بھی دین کا کام کرلیں لیکن اگر اخلاق برے ہیں۔۔۔

31:15) حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کا ایک قول کہ اللہ والوں کے جوتوں میں جو خاک کے ذرے لگے ہیں الخہ۔۔۔

33:42) فرمایا کہ جن کو خلافت ملی ہے وہ جب چھٹیوں میں اپنے گھروں کو جاتے ہیں تو وہا ں جا کر مجالس کیوں نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔

36:04) مناسبت کیا ہے؟جہاں جا رہے ہیں پہلے معلوم کر لیں کہ وہ جگہ صحیح بھی ہے یا نہیں،مولانا عبد الحمید صاحب ساؤتھ افریقی فرماتے ہیں کہ سگریٹ پیے داڑھی مونڈے بال انگریزی ۔۔۔۔۔۔افسوس کے ہمیں خدا کے ولی کی پہچان نہیں ہے ۔

38:04) دُنیا نام ہے اللہ کو ناراض کرنے کا۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی محبت اشد ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔

40:34) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں شیخ سے فائدہ نہیں ہو رہا حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ فائدہ کیوں نہیں ہو رہا آپ خود فیصلہ کر لیں کے پہلے کی زندگی میں اور اب کی زندگی میں کچھ فرق ہوا ہے یا نہیں؟

42:20) گناہ جتنے بھی ہو جائیں مایوس نہیں ہونا۔۔۔۔۔

43:28) شیخ سے مناسبت کے بارے میں فرمایا کہ بعض لوگ جگہ جگہ جاتے ہیں شیخ کا رنگ نہیں چڑایا اور کہتے ہیں کہ مناسبت نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ذکر سے متعلق فرمایا کہ کوئی ذکر کرنے سے منع نہیں کرتا البتہ اس کی صحت کے لحاظ سے ذکر ملتوی کیا جاتا ہے۔

47:59) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو لوگ بیان کرتے ہیں انہیں پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ بیان کیسے کیا جائے۔۔۔۔۔فرمایا کہ جو خود عمل نہ کرے وہ دوسروں کو کیا نصیحت کرے گا؟۔۔۔۔۔۔

55:12) معارف القرآن جدید جلد نمبر ۶ سے اس آیت وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ کی تشریح پڑھ کر سنائی۔۔۔۔۔۔

01:04:49) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا۔۔۔۔۔۔۔ہمارے بزرگوں نے قرضے کے نام سے پناہ مانگی ہے۔۔۔۔۔اذان کی آواز پر دُکان بند کرنے کا واقعہ۔۔۔۔۔۔ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو کیا عذاب ہوا قرآن پاک میں دیکھ لو۔۔۔۔۔۔۔

01:10:07) عورتوں کی ناشکری ۔۔۔۔

01:10:56) قرض سے متعلق مضمون پرچے سے پڑھ کر سنا یا۔۔۔۔۔۔حدیث شریف کہ جو شخص مہر اس نیت سے رکھےکہ اس کو ادا نہیں کروں گا تو اس کو کیا عذاب ہوگا؟۔۔۔۔۔۔

01:18:37) حضرت بابا بایزید بسطامی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries