اتوار  مجلس    ۱۳جون ۲۰۲۱               :دو چیزیں اللہ کی دوستی کے منافی ہیں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:11) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔

16:13) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

17:03) حضرت والا رحمہ اللہ سے سنا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے چار سو مرتبہ سے زیادہ فرمایا کہ اتقو اللہ۔۔۔اللہ سے ڈرو۔۔

17:40) ہمارا کوئی دوست کوئی ولی نہیں مگر وہ جو تقوی سے رہتے ہیں اور تقوی کا مطلب’’کف النفس عن الہوی‘‘۔۔

19:09) اللہ کی دوستی کیسے ملے گی سچوں کے ساتھ رہو پھر سچوں کی بھی نشانیا ں ہیں ۔۔

20:22) جن لوگوں کو دین کی سمجھ نہیں ہوتی وہ اچھل کوڈ بہت کرتے ہیں۔۔

23:15) ہم جہاں جارہے ہیں تو دیکھیں کہ قرآن پاک اور حدیث پاک کی تعلیمات ہیں اور بڑے مفتی صاحبان اُن کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔۔

26:42) حضرت امام احمد بن حنبل کا واقعہ جب اُن کو گرفتار کیا گیا اور کوڑے مارنے کے لیے لے جارہے تھے۔۔

29:51) اخلاقیات پر حضرت والا رحمہ اللہ کے وہ ملفوظ جو 1994میں حضرت والا نے بیان فرمائے تھے۔۔حضرت شیخ نے پڑھ کر بیان فرمائے۔۔

33:20) حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم کی تفہیم الفقہ کتاب کا تذکرہ۔۔

34:29) صوفی کس کو کہتے ہیں؟

38:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا اخلاقیات پر ملفوظ۔۔

42:35) ماں باپ کا حق کوئی نہیں ادا کرسکتا۔۔ایک بہت عبرت انگیز واقعہ۔۔

46:44) کوئی چیز منحوس نہیں ہوتی۔۔۔منحوس گناہ ہے۔۔

48:18) دو چیزیں اللہ کی دوستی کے منافی ہے ایک انتقام اور جھنجلاہٹ۔۔اور کنجوسی۔۔

50:18) انتقام لینے والا کبھی اللہ کا ولی نہیں ہوسکتا اور اللہ کا ولی کبھی انتقام نہیں لیتا۔۔

51:17) جو مجھے پسند ہے بس وہ سب سے اچھا اور جو مجھے پسند نہیں اُس کے کپڑے سے بھی بدبو آئے گی۔۔

54:33) دینی مدارس اور عصری تعلیم۔۔

01:13:46) اپنی ہر حرکت کی اصلاح کرائیں ۔۔ بال سے بھی زیادہ باریک نقطے ہیں ناصر صرف سر تراشنے کو قلندری نہیں کہتے۔۔

01:15:30) لوگ دیکھتے ہیں کہ جو شیخ کے ساتھ رات دن رہتے ہیں اُن کے اخلاق کیسے ہیں جب دیکھتے ہیں کہ آپس میں لڑ رہے ہیں تو لوگ پھر شیخ پر انگلی اٹھائیں گے۔۔

01:18:48) دفتر میں آپس میں کیسے اخلاق ہیں۔۔

01:19:16) خدارا! اپنے کو خادم سمجھیں مخدوم نہ سمجھیں اور جو لوگ آئیں اُن کی خدمت کو سعادت سمجھیں۔۔

01:20:55) جب خادم مخدوم ہوتا ہے اُس کے لیے اہم ملفوظ۔۔

01:21:55) جو مغلوب الحال ہو یا مغلوب الغضب ہو تو اُس کی خلافت بھی ختم کردینی چاہیے کیونکہ یہ آگے جاکر بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔۔

01:25:23) خادم بننے کا منصب بہت پیارا منصب ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries