مجلس    ۱۶جون ۲۰۲۱               عصر    :دنیا اور مال کی محبت کی برائی کا علاج   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:10) سات پشت کا بھیگ منگا..واقعہ۔۔۔ شات پشت کا بھیگ منگا۔۔۔ ایک فقیر کو اﷲ نے بادشاہ بنادیا وہ بھیک مانگنے آیا تھا ۔ اس سلطنت کا بادشاہ مرچکا تھا۔ سلطنت کے وزراء نے پارلیمنٹ میں مشورہ کیا کہ کل صبح بادشاہ کے قلعہ کے سامنے سب سے پہلے جو انسان آئے گا اس کو بادشاہ بنائیں گے۔ خدا کے حکم سے وہ بھک منگا آگیا۔ اس نے کہا کہ اﷲ کے نام پر روٹی دے دو ۔ وزیروں نے اس کو پکڑ کر بادشاہ بنا دیا کیونکہ رات اسمبلی میں یہ مشورہ ہوچکا تھا۔ جھٹ اس کو نہلایا اور بادشاہی لباس پہنا کر اس بھیک منگے کو تخت شاہی پر بٹھا دیا۔ جب شاہی اجلاس ہوا تو اس بھک منگے نے سارے شاہی فرامین جاری کیے اور صحیح فیصلے کیے۔ وہ جب فیصلے کر چکا تو دو وزیروں کو بلایا کہ اے وزیرو! میری بخل میں ہاتھ لگائو اور پہلے بادشاہ کی طرح مجھے آداب شاہی کے ساتھ شاہی محل میں لے چلو۔ وزیروں نے کہا کہ اگر جان بخشی جائے تو کیا ہم ایک سوال کرسکتے ہیں؟ بادشاہ نے کہا ہاں اجازت ہے۔ کہا کہ آپ تو سات پشت سے بھک منگے تھے۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں ۔آپ کے باپ کا نام یہ تھا ، دادا کا نام یہ تھا، آپ نے صبح کہا تھا کہ اﷲ کے نام پر دو روٹی ۔ پھر یہ آداب سلطنت آپ کو کس نے سکھا دیئے۔ اس فقیر بھک منگے نے جواب دیا کہ جو اﷲ ایک فقیر بھک منگے کو سلطنت عطا کر سکتا ہے وہ آداب سلطنت بھی سکھا سکتا ہے جو اﷲ ہمیں ولی بنا سکتا ہے وہ آداب ولایت آداب دوستی آداب تقویٰ آداب محبت اور ترک معصیت کی ہمت بھی عطا کر سکتا ہے وہ ہمیں آداب بندگی بھی سکھا سکتا ہے۔ مانگو تو سہی، اُوپر سے فیصلہ تو کرائو۔

09:08) دین میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھو اور دنیا میں اپنے سے نیچے والوں کو دیکھو۔۔

09:48) دو قسم کے لوگوں کو اصلاح کی فکر نہیں ہوتی۔۔

10:31) دنیا اور ما ل کی محبت کی برائی کا علاج...حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔۔

11:43) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے بیان کا تذکرہ عصری تعلیم کے حوالے سے۔۔

15:33) ماضی کو کبھی نہیں بھلانا۔۔

16:50) عشقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اے اسعد! تم حسینوں کے عشق میں آرام تلاش کرتے ہو اور جنت کے مزے دوزخ میں تلاش کرتے ہو۔۔۔

20:27) شیطان کو تکبر نے مردود کیا۔۔

20:37) صدیقین کے سروں سے بھی سب سے آخر میں تکبر اور جاہ مکلتا ہے۔۔

22:28) اپنے عیبوں کو دیکھنا ہے دوسروں کی نیکیوں کو دیکھنا ہے۔۔۔

27:50) پانچ منٹ اللہ کے احسانات کو یاد کرلیں۔۔پھر اللہ کا شکر ادا کریں۔۔۔

28:31) شراب پینے سے منع کرنا آپ کو سختی لگتا ہے؟۔۔

28:49) ایک بہت بڑا رئیس اور سخی کا واقعہ۔۔

31:01) موجودہ ایمان کا شکر۔۔

33:31) برتن پر لطیفہ۔۔۔

36:32) شیخ چلی کی داستاں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries