مجلس    ۱۶جون ۲۰۲۱               عشاء    :مخلوق پر رحم کرنا اللہ والوں کی خاص صفت ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:59) مفتی انوار صاحب نے خصائل نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث پاک سالن سے متعلق پڑھ کر سنایا۔۔۔۔۔

03:28) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات جو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات تھے حضرت والا رحمہ اللہ نے سنائے تھے۔۔

04:04) عمل کے بغیر مزہ نہیں،خالی محبت کافی نہیں ابوطالب کو کتنی محبت تھی خالی سمعنا سے کام نہیں چلے گا سمعنا کے ساتھ اطعنا بھی ہو،ابوجہل کو کتنی محبت تھی لیکن اطاعت نہیں تھی کام نہیں بنا۔۔

05:09) بڑی مونچھ پر وعید۔۔۔کچھ ایسے علاقے ہیں کہ جہاں مونچھ منڈانے کو گناہ سمجھا جاتا ہے۔۔

06:39) حضرت مجدد رحمہ اللہ کہ اگر مناسبت نہیں پھر بھی شیخ سے جڑ گئے تو رہا سہا دین بھی چلا جائے گا۔۔

07:14) آج فورا شیخ بدل دیا کہ شیخ سے مناسبت نہیں کیونکہ اصلاح نہیں کرائی اپنا قصور اور کہتے ہیں کہ شیخ سے مناسبت نہیں مسلسل گناہ یہ پہلے بھی مسئلہ تھا اب دوسرے شیخ کے پاس بھی وہی مسئلہ گناہ نہیں چھٹ رہے ایک مہینہ نماز نہ پڑھنا اور بیچارے پہلے شیخ پر ڈال دیا ۔۔غلطی اپنی اور مناسبت نہیں۔۔اس لیے جب کوئی بیعت ہونے آتا ہے کہ میری پہلے سے مناسبت نہیں تو میرا ایک سوا ل ہوتا ہے کہ کیسے مناسبت نہیں۔۔

09:15) بعض لوگ چاہتے ہیں کہ شیخ فون کرکے خیریت پوچھے کہ آپ اتنے دن کیوں نہیں آئے اب ہزاروں متعلقین ہیں تو شیخ کتنوں کوفون کرے گا آپ کو تو ایک میسجز اور فون کرنا پڑے گا ۔۔

10:27) شیخ کیا خواتین کو میسجز کرے گا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔۔۔اللہ کی حدود کو کیسے شیخ توڑے گا ۔۔

11:16) بہت غم ہوا کہ شیخ بدل دیا اور اب بھی وہی گناہ ہورہے ہیں۔۔۔شیخ ِ اول کو قصور وار ٹہرانا بہت نقصان ہوگا۔۔۔

11:57) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:۔ یہاں بیان ختم ہوا تھا کہ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے لیے اللہ تعالی فرمارہے ہیں کہ یہ صحابہ اللہ کی خوشنودی اور رضا کو تلاش کرتے رہتے ہیں اب اس سے آگے پڑھا۔۔

14:59) مخلوق پر رحم کرنا اللہ والوں کی خاص عادت ہے۔۔مخلوق علی الشفقت۔۔۔

15:37) رحیم المزاج اور رقیق القلب اور حلیم الطبع کی دعا کرنی چاہیے۔۔۔

16:47) ایک ساتھی کو سونے پر تنبیہ۔۔۔

17:05) اخلاق پر بیانات سے بہت مزہ آتا ہے۔۔

17:55) یہ جھگڑے کیوں ہوتے ہیں کیونکہ رقیق القلب نہیں ہیں رحیم المزاج نہیں ہیں۔۔

18:27) خود عمل نہیں دوسروں کو حقوق بتارہا ہے اور خود بیوی کو ستارہا ہے۔۔۔

18:59) دعا میں بھی ریا ۔۔آخر میں سیٹ صاحب سے دعا کیوں نہیں کرائی۔۔۔

22:18) بھائی ناراض ہے کھانا نہیں کھا رہا تو اُس کو منالو معافی مانگ لو یہ شفقت کرکے تو دیکھیں کہ اللہ تعالی کا قرب کتنا بڑھتا ہے ۔۔

23:06) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کی مخلوقِ خدا سے محبت کا عجیب واقعہ اور ایک صاحب تو بہت تنگ حضرت کو کرتے تھے لیکن حضرت نے پھر بھی برائی کا بدلہ اچھائی سے دیا۔۔

24:38) کسی کے انتقال پر بہت زیادہ غم کرنا گھر بیٹھ جانا ،مایوس ہوجانا یہ صحیح نہیں۔۔ آپ ﷺ سے زیادہ کس کو غم ہوگا۔۔ 25:37) حنیف میاں کا آج انتقال ہوا غم کس کو نہیں ہوگا۔۔۔

26:29) حنیف میاں کے کچھ واقعات۔۔

27:34) ڈپریشن میں جانے سے اچھا ہے کہ ایصال ثواب کریں اب یہی کرنسی پہنچے گی۔۔۔

28:08) اخلاق پر حضرت موسی علیہ السلام کے واقعہ کہ بکری ایک ریوڑ سے جدا ہوگئی واقعہ۔۔۔ اپنے اوپر رحم کر لو میں وہی کہہ رہا ہوں جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس بکری سے کہا تھا جو ریوڑ سے بھاگی تھی اور بے شمار کانٹے لگ گئے تھے اور چرواہا ہوتا تو پٹائی کرتا میلوں اس بکری نے دوڑایا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام لہو لہان ہو گئے پھر اس کو پکڑا اور پکڑ کر پیار کیا گالی نہیں دی مارا بھی نہیں پیار کیا اور کہا اے بکری اگر تجھے کو موسیٰ پر رحم نہیں آیا کسی وجہ سے سہی مجھے کیوں اتنا دوڑایا تو اپنے اوپر ہی رحم کر لیتی۔۔

30:13) دو چیزیں ولایت کے منافی ہے ایک انتقام اور ایک جنجلاہٹ۔۔انتقام لینے والا کبھی اللہ کا ولی نہیں ہوسکتا۔۔

30:53) اور کنجوسی بھی ولایت کے منافی ہے۔۔

32:40) بیٹی پڑھی لکھی ڈگریاں اور ماں کو جاکر لاتیں ماریں۔۔

33:06) اخلاق کے بارے میں کتنے بیان ہوچکے۔۔۔

33:43) علامہ ابن قیم جوزی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

41:20) حنیف صاحب کی بیماری کا ذکر کہ کتنا بیمار ہوئے ہمیں اندازہ نہیں کہ کتنے درجات بلند ہوئے چاہے ہوش نہیں تھا کتنے گناہ معاف ہوئے اب ہمیں سبق لینا ہے آخر ہمیں بھی ایک دن جاناہے۔۔۔

42:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا مٹنا۔۔اور ایک مراقبے کی تعلیم۔۔۔

43:21) قرآن پاک کی عظمت کا حق۔۔ادب کی تعلیم۔۔۔

45:06) جس ظالم نے عالم کے ساتھ بدتمیزی کی اور وہ عالم سنت کا پابند ہو عمل والا اللہ والا ہو تو ایسے کا چہرہ قبلے سے پھیر دیا جاتا ہے۔۔۔

46:45) حضرت مجدد رحمہ اللہ کہ میں اپنے خادم کو کبھی ایک ساتھ دو کام نہیں بتاتا۔۔۔

47:21) اپنے نوکروں اور خادموں کو گاڑی کی کنجی پھینک کر مت دو محبت سے دو اُس کی آہ مت لو چیخ چیخ کر اُن سے مت کہو آگ ہمارا ہاتھ اوپر ہے کل اگر ہمارا ہاتھ نیچے ہوجائے۔۔۔

48:43) علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کو حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries