جمعہ  بیان     ۱۸جون ۲۰۲۱                :اہل اللہ کو  ستانے پر اللہ تعالیٰ کا اعلان جنگ ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:00) قرآن پاک اور حدیث پاک کے علوم سے متعلق کہ اہل علم اللہ والے ہر ہر آیت اور حدیث کی تشریح کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔اہل حق کے علاوہ باطل فرقے جو دین کو اپنی طرف سے بیان کرتے ہیں نعوذ باللہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں۔۔۔۔فرمایا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر تو ہمارا ایمان ہےانہوں نے دین ہمارے تک پہچانے میں کس قدر قربانیاں دی ہیں۔۔۔۔۔۔صحابہ رضوان اللہ اجمعین کے بارے میں آپ ﷺ نے کیا فرمایا۔۔۔۔۔آپ ﷺ سے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے سینے کے کھلنے سے متعلق پوچھا اگر نہ پوچھتے تو ہم تک اس کی تفسیر کیسے پہنچتی۔۔۔۔۔۔۔صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کا مقام کیا ہے۔۔۔۔

10:01) قرآن پاک کی تفسیر سے متعلق کے اس کے لیے تقریبا ۱۶ علوم چاہیے۔۔۔۔۔مونچھوں کا کیا حکم ہے؟آپﷺ نے مونچھیں بڑھانے والے اور داڑھی کٹانے والے سے اپنا منہ مبارک پھیر لیا تھا۔۔۔۔۔۔داڑھی کاکیا حکم ہے۔۔۔۔۔صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی تاریخ قرآن وحدیث نے بتائی۔۔۔۔۔ہاں وہ درِ میخانہ تو کھلتا ہے آج بھی۔۔۔۔پیمانہ رحمت کا چھلکتا ہے آج بھی۔۔۔۔۔۔۔

17:45) صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا مقا م و مرتبہ۔۔۔۔۔ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کو جو بُرا کہے اس کو کہو لعن اللہ شّرکم۔۔۔۔۔۔۔صحابہ رضوان اللہ اجمعین کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا کہ رضی اللہ عنھم ورضو عنہ ۔۔۔۔۔جہاں سارے دنیا کے انسانوں کی عقل ختم ہوتی ہے وہاں سے وحی شروع ہوتی ہے۔۔۔۔۔

26:42) اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیوں سے کا ذکر۔۔۔۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا جو کسی کو نہیں مانتا تھا نہ اللہ کو نہ بتوں کو تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس کو ایک طریقہ سکھایا کہ جاؤ جنگل میں اور آواز دو کہ اے وہ جو ان کو پیدا کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔موبائل نکالنے پر ایک دوست کو نصیحت ۔۔۔۔۔

31:29) معارف القرآن جلد۶ صفحہ ۵۴،۵۵:ایک منافق اور یہودی میں جھگڑا ہو ا اس سےمتعلق قرآنی آیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت فاروق اعظم رضی اللہ کا ایک واقعہ کہ ایک یہودی نے کلمہ پڑھا تو اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے ایمان لانے کی وجہ پوچھی تو اس نے اس آیت من یطیع اللہ وررسولہ ویخش اللہ و یتقہ فاولئک ھم الفائزون کے بارے میں بتایا کہ ایک قید ی کی زبان سے سنی تو ایمان لے آیا۔۔۔۔۔حضرت عمر رضی اللہ کا واقعہ جب وہ انجیل لیکر آپﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ ﷺ کے چہرہ انور پر ناگواری کے آثار ظاہر ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔کفار کی تعریف کرنے سے عرش ہل جاتا ہے۔۔۔۔

47:54) آنکھ کی حفاظت سے متعلق کہ نامحرم کو دیکھنا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔۔۔۔آیت من یطیع اللہ وررسولہ ویخش اللہ و یتقہ فاولئک ھم الفائزون کی تفسیر۔۔۔۔۔۔آپﷺ جیسا نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔۔۔۔

50:13) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کے آج لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کس جماعت کے سا تھ جائیں اتنی جماعتیں ہو گئی ہیں،اس کا جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔انعام یافتہ کون لوگ ہیں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرما دیا کہ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّالِحِينَ۔۔۔۔۔یہ چار قسم کے لوگ انعام یافتہ ہیں۔۔۔۔

55:25) داڑھی منڈانہ کتنا بڑا گنا ہ ہے اس پر نصیحت۔۔۔۔۔۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دھلوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کے آج لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کس جماعت کے سا تھ جائیں اتنی جماعتیں ہو گئی ہیں،اس کا جواب ۔۔۔۔۔۔۔

01:08:23) علماء اور ائمہ مساجد اور مسجد خادم کو ستانا جھڑکنا اور کمیٹی والوں کا ائمہ مساجد کو جھڑکنا ذرہ سا ایک منٹ دیر ہوجائے تو چیخنا چلانا۔۔۔

01:10:41) جہاں سے دین پھیل رہا ہے اُ س کو کہتےہیں کہ دہشت گرد ہیں۔۔

01:12:03) ڈر لگتا ہے کہ قیامت کے دن پکڑ نہ ہوجائے کہ جو استاد ہے عالم ہے امام ہے تکلیف میں گذارا کررہا ہے بچہ بیمار ہے دوائی کے پیسے نہیں اور ہمارےگھروں میں شادی میں لاکھوں لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں مہندی مایوں پر پندرہ لاکھ کا خرچہ ہورہا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries