مجلس    ۱۹جون ۲۰۲۱               فجر       :تخصص کے طلباء کو نصیحت کہ اپنا استاد اور شیخ کا دل نہ دکھائیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:20) فرمایا کے معمولات وغیرہ میں ناغہ نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔ ایک فیصد اگر آخرت کی فکر لگ جائے تو گھر کا ماحول بدل جائے گا۔۔۔ جس جہاں سے ہمیشہ کو جانا ایسی دنیا سے کیا دل کا لگانا۔۔۔۔عمر ہو رہی ہے مثل برفِ کم چپکے چپکے رفتہ رفتہ دم بدم۔۔۔۔

04:21) فرمایا کہ چھٹی کی فکر میں نہیں رہنا چاہیے۔۔۔۔نماز میں سستی اور بالخصوص مقتداء حضرات کو ؟اس کی بہت فکر رکھنی چاہیے۔۔۔۔آپﷺ کتنی احتیاط کرتے تھے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں اعلان فرمایا کہ یہ میری بیوی اور آپ کی ماں ہے۔۔۔اخلاق کی فکر کرنی چاہیے۔۔۔ فرمایا کہ روزانہ بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا کچھ مطالعہ کرنا چاہیے ۔۔۔۔

07:41) اہل اللہ کی صحبت کی افادیت:مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پیر اللہ کے راستے کی سیڑھی ہے وسیلہ ہے۔۔۔۔۔ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ اور حضرت ضامن شہید رحمہ اللہ دونوں پیر بھائی تھے دونوں نے آپس میں یہ طے کیا تھا کہ جس سے بیعت ہونا ہے ایک ساتھ بیعت ہوں گے ۔۔۔۔۔۔پھر حاجی صاحب رحمہ اللہ حضرت میاں جی نور محمد صاحب رحمہ اللہ سے بیعت ہو گئے۔۔۔مولانا رومی رحمہ اللہ نے حضرت شمس الدین تبریزی رحمہ اللہ سے اپنا تعلق قائم کیا۔۔۔۔ بیعت ہونا ضروری نہیں بس صرف اصلاح ضروری ہے۔۔۔۔فرض نماز میں سستی ،دنیا کے امتحان کی فکر ہے لیکن آخرت کی پرواہ نہیں۔۔۔۔۔۔

17:38) اہل اللہ کی صحبت کی افادیت:شیخ سے متعلق کہ شیخ مثل کمان کے ہے۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جتنا کمان کو زور سے کھینچا جائے گا اتنا تیر زور سے جائے گا۔۔۔۔قریب جلتے ہوئے دل کے تو اپنا دل کر دے یہ آگ لگتی نہیں لگائی جاتی ہے۔۔۔۔۔

22:17) تخصص کے طلباء کو نصیحت کے شیخ یا اپنے اُستا د کو اذیت نہیں دینی چاہیے۔۔۔۔۔علم کی برکت کیسے ملی گئی جب اپنے اُستاد کا دل خوش کرو گے۔۔۔۔مجلس کی ناقدری پر طلباء سے ناراضگی کا اظہار۔۔۔۔۔

28:48) اہل اللہ کی صحبت کی افادیت:اللہ والوں سے تعلق کی دو مثالیں۔۔۔۔۔

31:20) طلباء کو نصیحت کہ دل نہیں دُکھانا چاہیے۔۔۔یہ نہیں دیکھنا چاہیے کے کس کی مجلس ہے۔۔۔۔جمعے کے دن تاخیر اور سستی یہ سب ناقدری ہے۔۔۔۔جمعے کے دن کے اعمال کی کتنی فضیلت ہے لیکن ہمیں اس کی فکر ہی نہیں،پہلی صف کی کیا فضیلت ہے ،نماز کی ۵۱ سنتیں ہیں ان کی پرواہ نہیں۔۔۔۔۔۔

36:15) پرچیاں۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries