مجلس    ۱۹جون ۲۰۲۱          عشاء        :سسرال میں رہنے کا طریقہ          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:43) نمازی کے سے نہیں گذرنا چاہیے بہت احتیاط کرنی چاہیے..ہر وقت ہوش میں رہنا چاہیے جوش میں نہیں آنا چاہیے۔۔

02:06) جمعے کے دن جو روندتا ہوا لوگوں کو آئے گا تو قیامت کے دن اُس کی پشت کا پل بنایا جائے گا

03:10) پہلی صف کا سوال ہے لیکن اذیت دینا تھوڑی جائز ہے۔۔

03:51) علم نبوت خود دلیل نبوت ہے۔۔۔۔

06:54) ان الابرار لفی نعیم:۔۔

07:55) عاملین کو چھوڑو کاملین سے جڑیں۔۔

08:17) : ان الابرار لفی نعیم۔ ابرار جمع ہے بر کی۔ بر معنی نیک۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمہ اللہ ابرار کی تفسیر فرماتے ہیں الذین لایوذون الذر نیک بندے وہ ہیں جو چیونٹیوں کو بھی اذیت نہ دیں اور ولایرضون الشر۔ ۔ کسی کو اپنے باپ سے محبت ہو تو باپ کی نافرمانی کرنے والے بھائیوں کو دیکھ کر دل غمگین ہوجاتا ہے کہ تم کیسے ہمارے بھائی ہو کہ ابا کو تکلیف دیتے ہو۔

09:03) جو چیونٹیوں کو بھی تکلیف نہ دیں۔

10:02) دو چیزوں کی زمانت ۔۔۔

11:11) بوڑھے بابا کو جھڑکنا۔۔۔

12:57) اللہ تعالی جنت میں داخلے کے لیے بہانے تلاش کریں گے اور دوزخ میں جانے کے لیے کوئی بہانہ نہیں دیکھیں گے۔۔بس اللہ تعالی سے حُسنِ ظن رکھیں گے تو اللہ کی محبت بڑھے گی۔۔۔

14:48) دوزخ کا عذاب برحق ہے لیکن بیوی بچوں کو اتنا ڈرانا کہ وہ لوگ تنگ آجائیں۔۔۔

16:40) مومن کی آبروریزی بہت بڑا گناہ ہے۔۔۔

18:07) سب سے پہلے شیطان مردود ہوا تکبر کی وجہ سے تو شیطان بھی ہمارے اندر تکبر ڈالتا ہے۔۔۔

18:53) تکبر اتنا خطرناک مرض ہے۔۔۔

19:07) پانچ نفس ہیں اور اس میں نفس امارہ جس نے شیطان کو مردود کروایا۔۔

20:39) بادشاہ محمود اور ایاز ...ایاز کی فد اکاری کا واقعہ۔۔۔

22:55) گفت ایاز اے مہتران نامور امر شہ بہتر بقیمت یا گہر ایاز نے وزراء کو خطاب کیا کہ اے معزز لوگو! آپ نے موتی کو قیمتی سمجھ کر نہیں توڑا لیکن شاہی حکم کو توڑ دیا۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ شاہی حکم زیادہ قیمتی تھا یا موتی۔ اس موقع سے مولانا رومی یہ نصیحت فرماتے ہیں کہ اسی طرح ہمارے دل اگر ٹوٹے ہیں تو ٹوٹ جائیں لیکن اللہ کا فرمان نہ ٹوٹے۔۔ نامحرم کو نہیں دیکھنا ہے ورنہ شرم گاہ محفوظ نہیں رہے گی تو یہ اللہ کا حکم زیادہ قیمتی ہے یا یہ مردہ حسین۔۔۔

24:40) آج ایسا گینگ ہے لڑکوں کا جو ہیرو بن کر گانے سنا کر محبت کی باتیں سنا کر لڑکیوں کو پھنساتے ہیں اور پھر گھر سے بھگاتے ہیں اور پھر جو حال کرتے ہیں میں آپ کا بیان نہیں کرسکتا۔۔۔اے ماں بہن آپ کا کیا واسطہ جو آپ اسمارٹ فون استعمال کررہی ہیں چار بچوں کی ماں شوہر ایسا رورہا تھا کہ بیوی بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی۔۔۔اب میں کیا کہوں دل دکھے گا موبائل تو آپ نے ہی دیا۔۔۔

27:16) بس میں دوبیٹیاں ہیں تو دونوں کو موبائل،بیٹے ہیں تو سب کو مابئل بیوی کے پاس موبائل تو یہ تلاوت کب کریں گے ہر وقت موبائل میں ہی لگی رہیں گی۔۔۔

28:47) نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے اِس راستے کو چھوڑ کر جہنم کے راستے پر چل رہے ہیں۔۔

30:04) مفتی انوار صاحب نے کتاب شمائل کبریٰ سے پڑھ کر سنایا۔۔ ۔حضور ﷺ کو زہر دینے کا بیان۔۔۔

32:05) حضرت شیخ نے فرمایا کہ اگر گھروں میں آپ ﷺ کی سیرت بیان ہو اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے واقعات اور قرآن پاک کی تلاوت ہو اور شیخ الاسلام صاحب کا آسان ترجمہ پڑھا جائے تو اُس گھر کی کیا بات ہوگی۔۔۔

33:35) سسرا ل میں رہنے کا طریقہ۔۔اپنی بھابی اور نند کے ساتھ کیسا تعلق رکھنا ہے۔۔اسی طرح شوہر کی بہن اور بھانجی کے ساتھ بھی لیکن حد اعتدال کے ساتھ جو پوچھ کر ہم کریں گے۔۔۔

34:59) غیبت کا سخت گناہ ہے اور نفس کا ایک دھوکہ کہ کہتے ہیں کہ وہ مرض تو اُس کے اند موجود ہے اس لیے تو میں کہہ رہا ہوں۔۔۔کسی کے گھر یا گاڑی کے بارے میں کچھ کہنا بھی غیبت ہے۔۔۔

36:11) بدگمانی کتنا حرام ہے۔۔ابھی مغرب کے بعد ہی شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا بیان سنا۔۔۔

37:58) شوہر سے پوچھے بغیر خرچہ کرلیا بغیر پوچھے دعوت دے دی۔۔اتنی چیخیں مارنا شوہر سے بدتمیری کرنا۔۔۔شب معراج میں آپ ﷺ نے زیادہ تر عورتوں کو دیکھا تین وجہ سے جس میں ایک شوہر کی نافرمانی بھی ہے۔۔۔اور ناشکری کی وجہ سے۔۔۔

39:14) یہ جو گھر میں تکلیفیں آتی ہیں یہ ناشکری کی وجہ سے بھی آتی ہیں۔۔ہم تو دال کے بھی حق دار نہیں اور اللہ تعالی ہمیں بریانی کھلارہے ہیں ۔۔

40:10) اے ماں بہن بہو بیٹیوں گھر کو جنت بناو۔۔۔

40:30) گھر میں جو بچے ہیں ان کا بہت خیال رکھو۔۔اب ذرہ سی کسی بھائی کے بچے نے کچھ توڑ دیا تو چیخ رہی ہیں کہ تمیز نہیں سکھاتے ساس سسر کو سنارہی ہیں تو اب یہ گھر کیسے جنت بنے گا۔۔۔۔

42:33) ہمارا قصور ہے ہم بچوں کو آمائش میں کیوں ڈالٹے ہیں۔۔۔

42:58) حضور ﷺ کو بچوں سے بہت محبت تھی۔۔۔واقعہ۔۔۔

44:18) خادمہ کے ساتھ معاملات کے آداب۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ گھر میں جب کوئی چیز بناؤ تو پہلے خادم کو دو۔۔۔۔

49:20) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔۔۔۔احسان کر کے جتانے والا۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries