مجلس    ۲۱جون ۲۰۲۱عصر  :حسنِ مجازی کا مرض اور اس کا علاج              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:51) عصر نماز پڑھ لی تو اس کے بعد اب کوئی نماز نہیں نہ نفل نہ کوئی سجدہ۔۔۔

01:20) سنتوں کا جتنا اہتمام کریں گے تو ثواب ملے گا۔۔۔

01:39) قضاء نماز اگر کسی وقت میں پڑھ سکتے ہیں تو اسکا بھی ایک طریقہ ہے۔۔

02:34) جائز ہسنا بولنا منع نہیں ۔۔نہ گھومنا پھرنا منع ہے ۔۔۔

03:52) اے طلباء کرام مدرسے کی چار دیواری سے باہر جھانکا بھی نہیں بڑا فتنے کا زمانہ ہے اندر رہ کر اللہ کی محبت کو سیکھیں۔۔۔

05:07) گھر،بیوی بچوں سے شدید محبت جائز لیکن اشد محبت اللہ کی ہونی چاہیے۔۔

06:57) ایک آدمی کو اسٹیٹ ایجنسی کھولنی ہے منع نہیں لیکن کھولنے سے پہلے اس کے مسائل سیکھنا فرض ہے۔۔۔

09:11) شیطان سے بڑا نفس ہمارا دشمن ہے۔۔

13:12) جو جس حال میں مرے گا تو اُس حال میں اٹھایا جائے گا تو اب سوچیں ایک آدمی گھر میں اکیلا لاک کرکے گندی فلم دیکھ رہا ہے اور اگر موت آگئی تو جب لوگ دروازہ کھولیں گے تو سوچیں کتنی رسوائی ہوگی اور اس کو ذہن میں رکھیں جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں اٹھایا جائے گا۔۔

15:24) حدیث ’’مَنْ عَشَقَ ‘‘ا لخ کی تشریح مثلاً اچانک نظر پڑنے سے اگر کسی سے دل لگ گیا تو اس پر صبر کرو، اس پر بھی ظاہر نہ کرو کہ ایک نظر تم پر پڑی تھی، اس وقت سے تمہارے لئے دل بے چین ہے۔اب ایک صاحب بچوں کے باپ کہ پڑوس میں ایک خاتون پر نظر پڑگئی جب سے بے چین تو پھر حضرت شیخ نے علاج تجویز فرمایا۔۔

20:47) کہ’’مَنْ عَشَقَ‘‘ جو کسی پر عاشق ہوگیا۔ ایک ہی نظر میں گھائل ہوگیااور قصداً دیکھا بھی نہیں، کہیںجاتے ہوئے نظر پڑگئی، نظر ڈالی نہیں پڑگئی مگر ایک ہی نظر میں اسے عشق ہوگیا لیکن’’وَکَتَمَ‘‘ اس نے اپنے عشق کو چھپایا، نہ خط لکھا، نہ اس کا ہاتھ پکڑا، نہ اس کی گلی میں گیا، نہ آنکھوں سے دوبارہ دیکھا، نہ کانوںسے اس کی بات سنی، نہ اس کی گلیوں کا چکر لگایا کیوں کہ جانتا تھا کہ یہ وہ لعنتی گلیاں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔۔

23:30) گنڈری اور بڑھیا لطیفہ۔۔۔

27:25) حسن کا پوسٹ مارٹم۔۔۔

30:16) ہر بیان کو اپنی نیت سے کرنا ہے اور اپنے لیے سمجھنا ہے۔۔۔

32:18) پلک جھپکنے کی دیر بھی اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کرنا۔۔اس پر ایک وزیر کا واقعہ۔۔ نفس کے بارے میں سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک سانس کے لئے ، پلک جھپکنے کے برابر بھی، اے اللہ! مجھے میرے نفس کے حوالے نہ فرمائیے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries