مجلس    ۲۱جون ۲۰۲۱عشاء   : گھر کو جنت کیسے بنائیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:47) فجر کی نماز کی دس خوشخبریاں سن کر بھی جو سستی کرے تو وہ بدنصیب ہے۔۔۔۔عصر کی نماز کی فضیلت۔۔۔۔۔۔ذکر ،صدقات وغیرہ سے متعلق کے ان کے کیا فضائل ہیں۔۔۔۔فضائل کے ساتھ مسائل بھی سیکھنے چاہیے۔۔۔ان کے ساتھ ساتھ گناہ بھی چھوڑنے چاہیے۔۔۔۔

04:48) خصائل نبویﷺ شرح شمائل ترمذی:آپ ﷺ کے سالن مبارک کا ذکر۔۔۔۔۔مفتی انوارالحق صاحب نے احادیث پڑھ کر سنائیں۔

07:25) کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے۔۔۔۔۔

10:28) حسین مناظر سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ سب ختم ہونے والے ہیں۔۔۔۔فرمایا کہ جب عارضی مناظر کا یہ حال ہے تو جنت جو ہمیشہ کے لیے ہے اس کا کیا عالم ہوگا۔۔۔۔۔۔

11:31) ڈانٹ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ارشاد۔۔۔۔۔انشاء اللہ بلوچستان کے سفر کا ذکر۔۔۔۔تُربت کا ذکر آیا تو حضرت نے یہ شعر پڑھا۔۔۔۔ہمیں کیا جو تُربت پے میلے رہیں گے تے بے خاک ہم اکیلے رہیں گے۔۔۔

17:17) مہمان نوازی سے متعلق ارشاد فرمایا کہ اللہ معاف فرمائے کہ آج کیا حال ہے۔۔۔۔۔۔بابا جی رحمہ اللہ سے متعلق فرمایا کہ وہ کتنے مہمان نواز تھے۔۔۔۔۔پاکستان کی آزادی کا ذکر کہ اس وقت کیا حال تھے ۔۔۔۔۔فرمایا کہ کفار کی موت اس وقت آئے گی جب ہم نیک بنے گے،داڑھی رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔

25:07) حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب دامت برکاتہم کے ملفوظات "آؤ تھانہ بھون چلیں "جو محاسنِ اسلام میں چھپے ہیں پڑھ کر سنائے۔۔۔۔۔عورتوں کو اپنی آواز کےمعاملے میں کتنی احتیاط کر نی چاہیے۔۔۔۔۔۔

33:30) حضرت والا رحمہ اللہ کےسسرال میں رہنے سے متعلق ملفوظات۔۔۔۔۔ساس سسر کے ساتھ کس طرح رہنا چاہیے۔۔۔۔بوڑھے ماں باپ سے الگ کرنے کی کوشش کرنا۔۔۔۔بڑوں کا ادب کرنا فرمایا کہ جو آج اپنے بڑوں کا ادب کرے گا اس کو دو انعام ملیں گے (۱)زندگی میں برکت (۲)جب یہ بوڑھا ہو گا تو اس وقت چھوٹے اس کا ادب کریں گے۔۔۔بڑوں کو بھی چاہیے کے اپنے چھوٹوں پر شفقت کریں۔۔۔۔۔

46:39) جو اپنے معصوم بچوں کو مارتے ہیں پتا نہیں کہ کل قیامت کے دن ان کا کیا حشر ہوگا۔۔۔۔۔ایمان والے اللہ سے اشد محبت کرتے ہیں۔۔۔۔

48:25) اکوڑہ خٹک کے مولانا نے فجر نماز کی جو دس خوشخبریا ں سنائیں ہیں ان کا ذکر کہ جو اس کے باوجود بھی سستی کرے تو وہ بدنصیب ہے۔۔۔۔۔عصر کی نماز قضاء کرنے کا وبال کیا ہے کہ اس کا مال ومتاع چھین لیا گیا۔۔۔۔۔

52:19) فرمایا کہ اگر گنا ہ کر لیا تو کیا ہوا توبہ کا راستہ تو کھولا ہوا ہے۔۔۔۔

53:00) پرچیاں۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries