مجلس    ۲۳جون ۲۰۲۱عشاء      : گناہ چھوڑنے کی اسٹیم کہاں سے ملے گی  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:20) خصائل نبویﷺ شرح شمائل ترمذی:سالن کے بارے میں ۔۔۔۔۔مفتی انوارالحق صاحب نے احادیث پڑھ کر سنائیں۔۔

03:52) سمارٹ فون سے کیا اللہ سے دوری ہوتی ہے اور والدین کی ناقدری ہوتی ہے

04:37) عمل میں جو سچے ہیں اُن کے ساتھ رہنے کا حکم ہے۔۔

08:11) گانا نفاق کو دل میں ایسا اگاتا ہے جیسے پانی کھیتی کو۔۔۔

09:17) آج کل یہ بہت چلا ہوا ہے کہ دین کا علم حاصل کرکے پھر دنیا میں چلے جاو۔۔۔ایسا کیوں؟

09:46) کیونکہ جو دین حاصل کرتا ہے ان کو زیادہ آخرت میں ملے گا یہاں ادھار ہے اور دنیا کا معاملہ برعکس ہے کہ دنیا میں نقد ہے ۔۔۔

13:35) جب دنیا میں ایسی ایسی آبشاریں ہیں تو جنت کی آبشار کیسی ہوگی۔۔۔

15:24) لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرکے اپنے کو عقل مند سمجھتے ہیں۔۔۔

17:18) اِذَا صَلُحَتْ صَلُحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ جب دل صحیح ہوتا ہے تو پورا جسم صحیح ہوتا ہے اور اس سے نیک اعمال صادر ہوتے ہیں اور جب دل خراب ہوت اہے پورا جسم خراب ہوجاتا ہے اور اس سے گناہ صادر ہونے لگتے ہیں لہٰذا اگر قلب کو پاکی نصیب ہو اور قالب کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت نصیب ہو تو کام بن گیا اور ہم تقویٰ پاجائیں گے مگر قلب کو حفاظت صرف دعا سے نصیب نہیں ہوگی۔

18:20) ہمارا آخر دینا میں آنے کا مقصد کیا ہے۔۔۔

21:36) عقلمند کون ہیں جو کھڑے ،بیٹھے ،لیٹے اللہ کو یاد کرتے ہیں۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیوں کا ذکر کے کس نے ان کو بنایا ہے۔۔۔۔۔سمندر میں کھارا اور میٹھا پانی کس نے پیدا کیا یہ آپس میں کیوں نہیں مل رہے۔۔۔۔۔

25:04) آپ ﷺ کی اتباع نہیں اور حرام عشق میں کیا کچھ نہیں کرتے۔۔۔۔

26:33) حضرت ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کا مقالمہ۔۔۔۔۔

28:02) فرمایا کہ ٹیکنالوجی،بڑی ڈگریاں منع نہیں بس اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا منع ہے۔۔۔۔۔ ومن أعرض عن ذكري فإن له معيشة ضنكا۔۔۔۔۔۔جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے اعراض کرے گا اُسے تلخ زندگی دی جائے گی۔۔۔

29:21) ایک شخص کا ذکر جو حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابوں کے ذریعے یہاں ادارے میں پہنچے۔۔۔۔۔ایک دوسرے صاحب کا ذکر جو کتاب پڑھ کر تبدیل ہوئے اور آج یہاں ادارے میں آئے۔۔۔۔

32:56) اللہ نے جو اپنے عاشقوں کودل دیا ہے وہ کسی اور کو نہیں دیا۔۔۔۔

36:10) کامیاب لوگ کون ہیں ۔۔۔۔فرمایا کہ دس دن کسی کرکٹ اسٹار اور دس دن کسی اللہ والے کے پاس رہ کر دیکھو پتا چل جائے گا۔۔۔۔۔

39:25) گناہ چھوڑنے کی اسٹیم کہاں سے ملے گی۔۔۔۔مواعظ اختر سے حضرت والا رحمہ اللہ کے اللہ والوں کے پاس آنے جانے سے متعلق ملفوظات پڑھ کرسنائے۔۔۔۔۔۔کسی اللہ والے کے پاس چالیس دن کیسے لگائیں اس کا آسان طریقہ۔۔۔۔۔

47:57) پرچیاں۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries