مجلس    ۲۴جون ۲۰۲۱فجر      : اسمارٹ فون کے نقصانات اور بچنے کا طریقہ   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:12) ایک طالب علم بہت زیادہ محنت کرتا ہے اور نمبر بھی زیادہ لیتا ہے لیکن برکت والا طالب علم اس سے نہیں بنے گا بلکہ برکت والا طالب علم کیسے بنے گا۔۔۔

01:56) سچا شیخ بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔آہ جس کو میسر ہو۔۔

02:27) دو چیزیں..ایک پانی کا اسراف۔۔۔وضو میں لوگ بہت پانی ضائع کرتے ہیں ۔۔

03:38) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے قریب کے قریب احباب اگر لائٹ بند کرنا بھول جاتے تھے تو حضرت والا پیسہ جمع کرواتے تھے۔۔

09:08) آج ڈیڑھ دو لاکھ کا موبائل۔۔کبھی اتنے پیسے اللہ کی راہ میں دیئے۔۔۔

10:28) جب تک ارادہ نہیں ہوگا عمل نہیں کرے گا۔۔

11:03) علم میں برکت ہوہی نہیں سکتی اگر چپکے موبائل فون استعما ل کررہا ہے غلط استعمال کررہا ہے اساتذہ محنت کررہے ہیں اور یہ موبائل میں پڑا ہے۔۔

11:56) موبائل سے محبت نہیں چاہیے آپ نے فارم سائن کیا اب خود پوچھ لیں اگر اصولوں پر عمل نہیں کریں گے تو کیا معاملہ ہے اگر آپ کو یہاں کے اصول پسند نہیں تو سائن کیوں کیا آپ کہیں اور چلے جائیں۔۔

13:01) دارالعلوم کا معاملہ دیکھ لیں کہ موبائل فون اگر کوئی استعمال کرتے ہوئے پایا تو اخراج۔۔

13:30) چپکے سے کرلیں مہتمم سے چھپ گئے اساتذہ سے چھپ گئے لیکن اللہ سے تو نہیں چھپ سکتے۔۔۔

14:02) شیخ الاسلام صاحب کا کلپ سن لیں کیا فرمایا جوش میں! کہ بیچ دو سمارٹ فون کو الخہ۔۔

14:29) استاد اور شیخ روحانی بابا ہیں پھر اذیت دینا استاد کو یا شیخ کو۔۔۔

16:02) . حضرت مولانا مفتی عبدالروف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کا سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سے متعلق ارشاد

17:52) انٹر نیٹ کے نقصانات۔۔ پہلا نقصان بے حیائی پھیلانا نمبر دو:وقت کا ضیاء نمبر تین صحت پر منفی اثرات تعلیمی میدان میں پستی معلومات چوری کرنے کا ذریعہ خاندان کے افراد کے درمیان لاتعلقی غلط معلومات کی اشاعت

19:24) انٹر نیٹ اور موبائل فون سے بچنے کا علان۔ نظر کی حفاظت صحبت صالحین اکیلے استعمال نہ کریں والدین کے سامنے استعمال کرے۔

23:51) موبائل فون نے نماز میں،ذکر میں ، تلاوت میں خشوع خضوع ختم کروادیا۔۔ یہاں تک کے طلباء کو بھی علم دین حاصل کرنے میں خشوع و خضوع کو ختم کروادیا۔۔

26:19) نفس کتنا خطرناک ہے۔۔(( فَاِنَّ النَّفْسَ کُلَّھَا ظُلْمَۃٌ وَسِرَاجُھَا التَّوْفِیْقُ)) نفس ابتدا تا انتہا پورا پورا اندھیرا ہے اور نفس کے اندھیروں کے لیے روشنی کا چراغ کیا ہے؟ تو فیق خداوندی۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے نفس کی تعریف میں فرمایا کہ نفس سراپا ظلمت ہے اور اس کا چراغ توفیق الہٰی ہے تو توفیق کی تعریف بھی سن لیجئے۔ توفیق کی تین تعریفیں ہیں۔ (۱) تَوْجِیْۃُ الْاَسْبَابِ نَحْوَ الْمَطْلُوبِ الْخَیْرِ اسباب خیر ، عمل خیر کے اسباب جمع ہوجائیں، جیسے کہیں ملازم ہے وہاں اس کو دینی نقصانات ہیں اور کہیںاچھی جگہ یعنی دینی ماحول میں نوکری مل جائے یا ساری زندگی کسی اور کام میں تھا آخر میں خانقاہوںسے، اللہ والوں سے یا اللہ والوں کے غلاموں سے جڑ گیا، اسباب پیدا ہوگئے،تَوْجِیْہُ اَلْاَسْبَابَ، تَوْجِیْہُ وَجْہٌسے ہے یعنی سامنے آجانا۔ (۲) توفیق کے دوسرے معنی کیا ہیں؟ خَلْقُ الْقُدْرَۃِ عَلٰی الطَّاعَۃِ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی قدرت پیدا ہوجائے۔ (۳) توفیق کی تیسری تعریف ہے: تَسْھِیْلُ طَرِیْقِ الخَیْرِ،وَتَسْدِیْدُ طَرِیْقِ الشَّر خیر کے راستے آسان ہوجائیں اور برائیوں کے راستے مسدود ہوجائیں، چلاتھا بدنظری کرنے کے لئے۔ سڑک پر کوئی حسین ہی نہیں آیا۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو بھگادیا۔۔

32:02) اگر سمارٹ فون میں ہمارے پندرہ منٹ بھی ضائع ہورہے ہیں تو یہ پندرہ منٹ ہم دعاوں اور تلاوت سے محروم ہیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries