مجلس    ۲۵جون ۲۰۲۱ فجر   : مدرسہ بنات کھولنے سے متعلق اہم ہدایات   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:35) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی بہت نصیحتیں جو ابھی تک چھپی نہیں کہ طلباء کرام دین کیسے پھیلائیں۔۔

01:05) لیکن بیان کا فائدہ کب ہوگا کہ جب خود عمل ہو اگر عمل نہیں تو لاکھ تقریریں ہوجائیں کام نہیں بنے گا۔۔

01:20) اگر چاہتے ہو اللہ پاک دین کا کام لیں تو گھر میں پردہ کرانا ہوگا،گھر میں کیبل نہ ہو،غصہ چڑ چڑ نہ ہو۔۔۔

03:04) جو شاہراہِ اولیاء سے ہٹا وہ تباہ ہوا۔۔۔

03:34) آج موبائلوں میں گروپ بنے ہوئے ہیں اُن کا کام ہی یہی ہے کہ اپنے بزرگوں پر اعتراض کرنا۔۔۔

04:34) لڑکیوں کو پڑھانے کے کیا کیا نقصانات ہیں میں بیان نہیں کرسکتا۔۔

05:03) ایک صاحب نےشیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کو لکھا کہ میری بیوی عالمہ نہیں تو میں چاہتا ہوں کہ میں دوسری شادی کروں جو عالمہ بھی ہو جو مدرسے کو چلائے تو میری ایک شاگردہ ہے جو مجھ سے بیعت بھی ہو تو میں چاہتا ہوں دوسری شادی کرلوں لڑکی کے بھائیوں سے بھی بات ہوگئی سب مان گئے تو شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ نے کیا ہی پیارے انداز میں اصلاح فرمائی کہ آپ تو سب کچھ کرچکے اب کس بات کا مشورہ۔۔۔فرمایا کہ اپنے حال پر رحم کرو بعد میں ایسے حالات ہوتے ہیں کہ بیوی بچے بدعا دیتے ہیں ہمارے اوپر فرض نہیں کہ ہم بنات کا مدرسہ کھولیں۔۔۔

08:54) مدرسہ بنات کھولنے کی شرائط ہیں جو چھپی ہوئی ہیں حضرت والا نے فرمایا کہ ان شرائط پر عمل ہو تو مدرسہ بنات کھولو ورنہ کوئی ضرورت نہیں۔۔۔

09:31) حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کی آخری عمر میں ایک اجلاس ہوا تھا اُس میں مدرسہ بنات سے متعلق کیا کیا ہدایت فرمائیں تھی۔۔

10:27) سب سے پہلے فارغ ہونے کے بعد لوگ بنات کا مدرسہ کھولتےہیں۔۔۔

11:20) آج اتنا شوق کیوں ہے مدرسہ بنات کھولنے کا آخر وجہ کیا ہے؟

14:26) برصیصہ کا واقعہ کاش ہم تفسیر مظہری میں پڑھ لیں ۔۔

16:10) شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی صاحب دامت برکاتہم کا بیان لے کر سن لیں جنہوں نے عصری تعلیم پر کیا اہم نصیحتیں فرمائی۔۔آج یہودو نصاری طلباء کرام کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح طلباء کرام کسی طرح دنیاوی تعلیم میں آجائیں۔۔۔

19:41) حضرت مولانا یعقوب ناناتوی رحمہ اللہ کا بہت ہی عجیب ملفوظ جو حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries