مرکزی بیان    ۲۴جون ۲۰۲۱  : خواتین سے متعلق اہم بیان    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:58) لڑکوں سے احتیاط کے بارے میں ایک مضمون بیان ہوا مشورہ کرکے جاری کردیا جائے گا۔۔۔

01:25) لڑکوں سے بہت زیادہ احتیاط ہے۔۔

02:20) اللہ تعالی ہمیں دین کی سمجھ عطاء فرمائے۔۔۔

03:21) علماء سے مشورہ کیے بغیر اپنا مطلب نکالنا اور گمراہی کیوں پھیلتی ہے۔۔۔

06:08) ایک صاحب کا ایک مفتی صاحب کو کچھ کہنا۔۔حضرت شیخ بہت ناراض ہوئے کہ اپنی اصلاح کرائی نہیں اور چلے ہیں مفتی صاحب کی اصلاح کرنے۔۔فرمایا کہ پتا نہیں کس طرح غصہ برداشت کیا اتنے عرصے میں اپنی اصلاح نہیں کرائی ۔۔فرمایا کہ مجھے اپنے لیے غصہ نہیں آتا چاہے کوئی گالیاں دیں لیکن علماء اور مفتی صاحبان کو کوئی کچھ کہے تو برداشت نہیں ہوتا۔۔۔

10:10) طاقت سے روکنا حکومت کا کام ہے۔۔

11:10) خاندان میں دعوت ہے گناہ ہورہا ہے ہم روک نہیں سکتے تو کیا کرنا ہے۔۔۔

12:07) ایک مضمون الحسن رسالہ آتا ہے لاہور سے فروری ۲۰۲۱ کا ہے اور مولانا سلمان الحق صاحب مدرس جامعہ حقانیہ ابن حضرت انوار الحق حقانی صاحب شیخ الحدیث اور مہتمم انہوں نے یہ مضمون بیان فرمایا نماز فجر کے بارے میں ہے جو حضرت شیخ نے درد دل سے پڑھ کر سنایا بہت ہی عجیب مضامین ہیں۔۔۔کہ کوئی بہت ہی بڑا بدنصیب ہوگا تو ان نبوی بشارتوں کو سن کر بھی نماز فجر میں سوتا رہے گا

12:25) نماز فجر کی پہلی خوشخبری کہ بروز قیامت اسے پورا نور حاصل ہوگا ..حضور ﷺ نے فرمایا کہ تاریکیوں میں مسجد پیدل جانے والے کو جنت کی بشارت دے دو۔۔۔ فجر نماز کی دوسری خوشخبری:۔ فجر کی سنت موکدہ کی فضیلت۔۔۔ کہ فجر کی سنت دنیا و مافیھا سے افضل اور بہتر ہے تو پھر فجر نماز کی کیا فضیلت ہوگی۔۔

14:34) فجر نماز کی تیسری خوشخبری:۔ مسجد کی طرف زیادہ قدم چل کر آنے والوں کے لیے زیادہ نیکیوں کا حصول ۔۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو جو بندہ گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو اُس کے ہر قدم پر دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں یہاں تک نماز پھ کر اپنے گھر کو لوٹ جائے۔۔۔

14:55) چوتھی خوشخبری نماز فجر کی...فرشتے حاضر ہوتےہیں۔۔بنی اسرائیل سورت میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اے پیغمبر ! سورج وقت کے نکلنے تک غرب آفتاب تک نماز قائم کرو اور فجر کے وقت قرآن پڑھنے کا اہتمام کرو۔یاد رکھو فجر کی نماز میں مجمع حاضر ہوتا ہے۔۔۔ پانچویں خوشخبری:۔ وہ ہر شخص جہنم میں نہ جائے گا جو فجر نماز اور عصر نماز کی پابندی کرے۔۔۔

16:11) جب تک ارادہ نہ ہو،دعائیں نہ مانگے،اللہ نے مانگ کر نہیں سوئے،اصلاح نہیں کرائے تو فجر کی نماز نہیں ہوگی۔۔

16:43) چھٹی خوشخبری:۔ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے آپ ﷺ نے چاند کی طرف نظر اٹھائی جو چودویں رات کا تھا پھر فرمایا تم لوگ بے ٹوک اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو یعنی تمہیں کوئی مزاحمت نہیں ہوگی۔۔۔

17:20) ساتویں خوشخبری کہ جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اُس نے آدھی رات قیام کیا اور جس سے فجر نماز باجماعت پرھی تو گویا اُس نے پوری رات تہجد پڑھی۔۔

17:31) اور آٹھویں خوشخبری:۔کہ جو شخص فجر نماز پڑھنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے تو فرشتے اُس کے لیے دعا کرتے ہیں اور فرشتوں کہتے ہیں اے اللہ اس بندے پر رحم فرما۔۔۔

18:20) نماز فجر کی نویں خوشخبری:۔ کہ جو شخص فجر نماز باجماعت ادا کرے اور پھر طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر اور اذکا کرتا رہے پھر دو رکعت نماز ادا کرے تو اس کو پورا پورا حج و عمرہ ادا کرنے کا ثواب ملتا ہے لیکن یہاں سے مراد نفلی حج و عمرہ ہے ۔۔ نماز فجر آفات و مصائب سے حفاظت کی ضامن ہے۔۔۔آپ ﷺ نے فرمایا جو صبح کی نماز ادا کرلے وہ اللہ کے حفظ و امان میں آجاتا ہے۔۔بہت بڑا بدنصیب ہی ہوگا جو اتنی نبوی بشارتیں سننے کے بعد سوتا رہے گا۔

19:03) جان بوجھ کر عصر نمازقضاء کرنیوالے کے گھر بار اور مال و اولاد کا نقصان:۔ جس شخص کی عصر نماز قضاء ہوئی تو وہ ایسا ہے جیسا اُس کا سب اہل و عیال مال وغیرہ سب فنا ہوگیا۔۔یہ مرض زیادہ خواتین میں ہے مردوں میں بھی ہے۔۔۔مظاہر حق میں ہے کہ مطلب جس کی عصر نماز قضاء ہوگئی توگویا اس کا سب مال و اولاد لٹ گیا۔۔

20:34) بیٹیوں کو نصیحت ...انتظام خانہ داری۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحتیں جو بہشتی زیور میں موجود ہین حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی بہت اہم اور زبردست نصیحتیں ضرور سنیں۔۔۔

22:44) زکوۃ نہ دینے کے بارے میں سخت وعید۔۔

23:11) مال اور پیسے کی محبت سے زندگی وبال ہوجاتی ہے۔۔میانہ روی میں اعتدال رہتا ہے۔۔۔

24:14) اپنی بہو بیٹیوں کو شادی سے پہلے یہ نصیحتیں سنانی چاہیے اور سکھانی چاہیے۔۔

26:05) ساس کا ادب اپنی والدہ کی طرح کریں۔۔۔

27:06) بڑے بھائی اور ساس اور بہنوں وغیرہ کو تم تم نہیں کرنا چاہیے بلکہ آپ سے کرکے بات کرنا چاہیے۔۔ 27:31) سسر کے معاملات کا ادب۔۔۔

27:58) دوسروں کے ساتھ معاملات کا ادب۔۔

31:35) نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت قاری ارشد عبید صاحب بیان میں تشریف لائے حضرت شیخ نے محبت سے تذکرہ فرمایا۔۔۔

32:17) مہمانوں کا خیال رکھنا چاہیے۔۔۔اور تنگ دل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔منہ نہیں بگاڑنا چاہیے۔۔۔کوئی کسی کو نہیں کھلاسکتا اللہ تعالی کھلاتے ہیں ۔۔۔

34:53) خواتین کا اس معاملے میں شوہروں کو تنگ کردینا ایک اہم نصیحت۔۔

35:08) مہمان کے ساتھ جو خدمت کی جائے تو اُس کو احسان مت سمجھو بلکہ مہمان نے آکر ہم پر احسان کیا ہے کہ گھر پر آکر کھانا کھایا۔۔

35:39) جب تک ساس سسر زندہ ہے توبہو کے لیے اہم نصیحت کہ کس طرح رہنا ہے۔۔۔

36:56) حضرت مولانا مسیح الامت جلال آبادی رحمہ اللہ کی نصیحتیں جو حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔۔ نصیحتوں کو غور سے سننا چاہیے نصیحت مومن کو اثر کرتی ہے ۔۔۔

41:56) حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم ساوتھ افریقہ کی خواتین کے بارے میں ایک مضمون چھپا حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔۔نئی تعلیم کے بارے میں یہ ملفوظ ہیں۔۔۔

49:24) خواتین کو اجنبی مرد سے کیسی احتیاط کرنی ہے۔۔۔

49:53) آنکھوں کا فتنہ بھی بہت برا فتنہ ہے۔۔۔

52:57) ماں بہن بہو بیٹیوںکو بہت اہم نصیحت کہ دوکانوں پر نہیں جائیں ایسی ایسی اس میں خرابیاں ہیں کہ جنکو میں بیان نہیں کرسکتا۔۔۔

56:02) خواتین کا اجنبی مردوں سے محبت سے بات کرنا اخلاق سے بات کرنا لوگوں سے اس کو تہذیب سمجھ لیا ہے۔۔

57:40) اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ جگہیں مساجد ہیں اور سب سے ناپسندیدہ جگہیں بازار ہیں۔۔۔بازاروں میں کتنی خرابیاں ہیں۔۔۔

59:51) بے پردہ حسینوں نے تنگ کیا زمانہ ۔۔۔

01:03:54) بچیوں کو نئی تعلیم کو چھڑوا کر دینی تعلیم دینی چاہیے۔۔۔

01:04:59) ایک بہت ہی خطرناک گروپ کا ذکر جو لڑکیوں کو پھنسا کر گھر سے بھگانا اور پھر جو لڑکیوں کا حال ہوتا ہے میں بتا نہیں سکتا..میرے پاس بولنے کے لیے الفاظ نہیں۔۔۔

01:06:37) عورتوں کا مردوں سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا اس سے متعلق اہم نصائح۔۔۔

01:10:12) حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی جوش میں سمارٹ فون سے متعلق اہم نصیحت۔۔۔

01:11:24) انٹرنیٹ کے منفی استعمال کے نقصانات اور اُن سے بچنے کا طریقہ! حضرت مولانا مفتی عبدالروف غزنوی صاحب دامت برکاتہم کا سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سے متعلق ارشاد . سابق استاد دارالعلوم دیوبند انڈیا ہال جامع بنوری ٹاون بہت بڑے اللہ والے ہیں کی فرماتے ہیں کہ انٹر نیٹ میں  استعمال کیوں نہیں کرتا؟چند احباب کی طرف سے مجھے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی ترغیب اور میرا موقف۔۔۔

01:11:59) سمارٹ فو اور انٹر نیٹ کے نقصانات:۔ پہلا نقصان بے حیائی عریانی ۔۔ دوسرا نقصان :وقت کا ضیاء

01:13:28) تیسرا نقصان۔۔ صحت پر منفی اثرات۔۔

01:14:17) چوتھا اور پانچواں نقصان۔۔ تعلیمی میدان میں پستی معلومات چوری کرنے کا ذریعہ

01:14:59) چھٹا نقصان:۔ خاندان کے افراد کے درمیان لاتعلقی۔۔

01:16:12) ساتواں نقصان غلط معلومات کی اشاعت۔۔

01:16:28) انٹر نیٹ سے بچنے کے طریقے۔۔۔۔۔ (۱) آنکھوں کی حفاظت(۲)صحبت صالحین(۳)اکیلے نہ رہیں(۴) والد ،والدہ اور رشتہ داروں کے حقوق کی فکر کرنا۔۔۔۔

01:18:20) عورتیں شیطان کے جال ہیں۔۔۔

01:20:59) موبائل فون کا کردار۔۔۔۹ باتیں۔۔۔

01:23:01) اللہ کے نام کا مزہ غیر فانی ہے۔۔

01:24:46) سمارٹ فون انٹر نیٹ اور موبائلوں میں کوئی کامیابی نہیں۔۔۔

01:29:49) غرفۃ السالکین کے اوقات کی تبدیلی کا اعلان۔۔۔

01:32:44) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابوں کی مفت تقسیم سے متعلق نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries