جمعہ  بیان    ۲۵جون ۲۰۲۱  :خطا کاروں کے لئے تسلی     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:56) اللہ والے اور سب مشائخ ہمیں مایوسی سے نکالتے ہیں۔۔۔خوشخبریاں خوشخبریاں بتاتے ہیں ..ہاں جو اناڑی ہوتا ہت وہ کہتا ہے کہ گنا ہ ہوگیا اب جاو قبرستان میں جاکر ضربیں لگاو۔۔۔

02:40) رب کیوں نازل فرمایا۔۔۔

05:36) بلی کو جو پالتا ہے پھر بلی سے کیسی محبت ہوجاتی ہے کہ اگر بلی غائب ہوجائے تو کیسا بے چین ہوجاتا ہے کہ بلی کہاں گئی۔۔

06:20) طوطے پر لطیفہ۔۔۔

07:02) پالنے والے کو پلی ہوئی چیز سے محبت ہوجاتی ہے پلی ہوئی چیز کو پالنے والے سے محبت ہوجاتی ہے۔۔

07:37) شیخ سے محبت کا کہا جاتا ہے نا!جتنی زیادہ شیخ سے محبت ہوگی اتنا ہی فائدہ ہوگا اور اللہ کی محبت ملے گی۔۔۔

08:28) سندھ بلوچ کے پاس مسجد اشرف کے پاس جو باغ تھا اُس کا ذکر کہ شیخ العرب والعجم حضرت والا شروع وقت میں روزانہ صبح شام آتے تھے اُس وقت سناٹا ہوتا تھا۔۔

10:15) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ اور تین کتابیں ۔۔۔

13:34) حضرت تھانوی رحمہ اللہ بہت ہی عجیب ملفوظ۔۔۔

17:04) دو بچوں نے ہمارے ساتھیوں کے ساتھ بہت بدتمیزی کی ہے۔۔۔

18:02) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں آپ حافظ ہوگئے اب عالم بن رہے ہیں یہ آپ کے اخلاق ہیں کہ بڑوں کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں۔۔۔

19:51) حضرت مولانا مظفر کاندھلوی رحمہ اللہ کا ایمان افروز واقعہ۔۔۔

21:39) ان بعض المغترین من الصوفیاء والسالکین ینسبون کمالاتھم الی مجاھداتھم فھذا عین الکفران۔ حضرت حکیم الامت فرماتے ہیں کہ بہت سے صوفیاء جو دھوکہ میں پڑے ہوئے ہیں وہ اپنے کمالات کو اپنے مجاہدات کا ثمرہ سمجھتے ہیں اور عین ناشکری ہے۔

22:51) اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سر من پیدا مکن یہ وہ شعر ہے جس کو حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ عشاء کے بعد سے ساری رات کعبہ شریف میں پڑھتے رہے یہاں تک کہ فجر کی اذان ہوگئی۔ اے اللہ! اس بندے کو آج رسوا نہ کرنا میں نے نالائقی تو کی لیکن آپ میرا بھیدآج چھپالیجئے۔۔۔

27:31) حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم کی صحت کے لیے کا فرمایا کہ سب دعا کریں۔۔۔

28:51) مایوسی پر شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا بہت اہم ملفوظ۔۔۔ خطاکاروں کے لیے تسلی:۔ صبح ایک صاحب سے جو غلطی ہوئی تھی ان کی تسلی کے لیے ارشاد فرمایا کہ آج میں ایک راز بتائوں گا کہ کبھی کبھی بعض بے وقوفیاں جو ہوجاتی ہیں اس میں کیا راز ہے؟ بے وقوفی کرنا تو خطا ہے لیکن استغفار اور توبہ کرکے اپنی خطائوں کو بھول جائو ورنہ شیطان مایوس کرتا ہے

30:59) خطاکاروں کے لیے تسلی:۔ اپنی خطائوں کو بھول جائو ورنہ شیطان مایوس کرتا ہے، ناامید کرتا ہے کہ تم تو بڑے خطاکار ہو۔ ہم خطائوں کو یاد کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، اللہ تعالیٰ نے بار بار قرآن پاک میں اعلان فرمایا کہ ہم کو یاد کرو، گناہوں کو یاد کرنے کے لیے تم کو پیدا نہیں کیا گیا۔

31:22) تصویر کے بارے میں اعلان کہ جگہ جگہ لکھ ہوا ہے اس لیے کوئی بھی کوشش نہ کرے۔۔

35:42) کھٹک والے کام کو چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔

38:48) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کا کیا معاملہ تھا کہ اتنا ہونے کے باجود کہ رضی اللہ عنہ پھر بھی اللہ کے فضل کو تلاش کرتے تھے اور ہم نعوذباللہ گندی سائٹ تلاش کرتے ہیں۔۔۔

39:40) ہم اللہ کے احکامات میں کیوں بکواس کرتے ہیں۔۔۔

39:57) اللہ کے عشاق کی تو چال تک قرآن پاک میں بیان فرمادی۔۔۔

42:50) خطاکاروں کے لیے تسلی:۔ ایک دفعہ گناہ سے توبہ کرلو، توبہ کرکے، معافی مانگ کر بس سمجھو کہ تمہارے گناہو ںکو ہم نے قبر میں دفن کردیا اور دفن کرنے کے بعد مردہ اُکھاڑا نہیں جاتا۔ میرے شیخ نے فرمایا تھا کہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرکے پھر اللہ کی یاد میں لگ جائو۔ اس کا ایک راز بتاتا ہوں اور وہ راز صاحبِ قونیہ صاحبِ مثنوی کی زبان سے بتائوں گا جو یہاں میرے قریب مدفون ہیں۔

43:13) خطاکاروں کے لیے تسلی:۔ اے بسا زر را سیہ تابش کنند مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! کبھی سونے کو سیاہ تاب کرتے ہیں، کالا کالا رنگ لگادیتے ہیں کیونکہ چمکتے ہوئے سونے کو نظر لگ جائے گی اور ڈاکو چور اس کو اُٹھالے جائیں گے۔ انسان کا نفس خود چور ڈاکو ہے، اگر ہر وقت نیکیاں ہوں، کبھی خطا نہ ہو اور کوئی بے وقوفی نہ ہوجائے تو اس کو خود اپنی نظر لگ جائے گی کہ ہم بہت ہی اہم ہیں لہٰذا خطا مت کرو، بے وقوفی اور حماقت مت کرو لیکن ہونا اور ہے کرنا اور ہے۔ اگر ہوجائے تو اللہ سے استغفار اور توبہ کرلو اور سمجھ لو کہ اللہ نے ہم کو بچالیا کہ ہم اپنی نظر سے گرگئے، اپنی نگاہوں سے گرگئے کہ پڑھ لکھ کر بھی ہم ایسے بے وقوف ہیں، لہٰذا عالمِ غیب سے تکونیاً کبھی سونے کو سیاہ تاب کردیا جاتا ہے۔ کیوں؟

44:44) کورونا کے پیغام پر ایک بہت اہم بات۔۔۔ہر وقت میسجز چل رہا ہے کہ عوا م کے تعاون سے ہم نے کورونا کو کنٹرول کرلیا ہے۔۔یہ ہے عقل پر عذاب کبھی کہا کہ اللہ کی مدد سے ہوا کبھی کہا کہ یہ سب بےحیائی کی وجہ سے ہورہا ہے۔کبھی کہا کہ پردے کا اہتمام کرو۔۔۔

49:22) اگر عقل سے اللہ ملتے تو بڑے بڑے فرعون بھی ایمان لے آتے۔۔۔

50:09) عقل مند وہ ہے جو اللہ کی ذات میں نہیں بلکہ زمین و آسمان میں غور کرتے ہیں۔۔

51:58) حضرت عدی ابن حاتم رضی اللہ عنہ کا واقعہ۔۔۔۔

58:58) ان لوگوں کی تفسیر سننا اور درس قرآن سننا جن کو مدرسے کی ہوا بھی نہیں لگی۔۔آج میڈیا کی غلامی کہ ذرہ سی کسی عالم یا طالب علم سے کوئی غلطی ہوگئ اُس کو ایسا اچھلاتے ہیں اگر یہی غلطی ہمارا بیٹا کرتا تو کیا ہم ایسا کرتے بلکہ کرتے ہیں لیکن ایسا چھپاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ دوسرے کے عیبیوں کو چھپانا ہے جو کسی کے عیب کو ظاہر کرے گا اللہ پاک اُس کو قیامت کے دن رسوا کریں گے۔۔یہ نہیں سوچتے کہ اُس نے توبہ کرلی ہوگی توبہ کرکے وہ اللہ کا پیارا ہوگیا اور ہم اُس کے عیبوں کو جگہ جگہ بیان کررہے ہیں۔۔۔

01:00:46) سود کے بارے میں احادیث مبارکہ۔۔۔

01:03:04) چار اشخاص کا داخلہ جنت میں نہیں ہوگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries