اتوارمجلس    ۲۷جون ۲۰۲۱ :اللہ کے راستے میں مایوسی ہےہی نہیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:17) بیان کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

16:24) مناسبت پر نصیحت۔۔۔

17:51) اصلاح کیا ہے کہ اخلاق رزیلہ اخلاق حمیدہ میں بدل جائیں۔۔

21:15) اللہ والوں کی محبت میں جو اشعار ہوتے ہیں یہ اللہ والوں کے لیے ہیں اور حقائق ہیں۔۔

21:38) اصلاح فرض ہے۔۔۔کہ باطل عقیدہ دل میں نہ آئے

22:27) محمد رسول الله والذين آمنوا معه أشداء على الكفار رحماء بينهم تراهم ركعاً سجداً يبتغون فضلاً من الله ورضواناً سيماهم في وجوههم من أثر السجود۔۔۔۔۔۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جو دولت ملی وہ والذین آمنو معہ سے ملی۔۔۔۔۔۔۔

24:00) رمضان بھائی نے شیخ کی محبت میں اشعار پڑھے۔۔

29:37) ماضی کو کبھی نہیں بھلانا...لیکن شہوت والے گناہوں کو یاد نہیں کرنا ہے۔۔۔

31:22) بادشاہ محمود اور غلام ایاز۔۔

33:50) دل پر ہی سب نے محنت کی ۔۔۔

34:19) سب سے بڑا دشمن ہمارا نفس ہے۔۔۔

35:33) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک عالم سے بیان کا فرمایا وہ عالم بیان نہیں کرپاررہے تھے تو ایک صاحب نے کہا حضرت میں بیان کروں پھر جو حضرت شیخ نے ڈانٹا ہے ۔۔

36:55) شیخ سے فائدہ کیوں نہیں ہوتا کیونکہ سیں سے حسین رفاقت نہیں کی۔۔ 37:29) تکبر اور جاہ کیا ہے؟

38:06) یہ تکبر صرف دین میں ہی نہیں ہوتا بلکہ دنیا میں بھی ہوتا ہے۔۔۔۔

38:53) . مکہ شریف کی بات کہ حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک عالم سے بیان کے لیے فرمایا تو وہ گھبرا گئے ایک دوسرے عالم نے حضرت سے کہا کہ حضرت میں بیان کروں تو اس پر حضرت والا رحمہ اللہ بہت ناراض ہوئے اور پھر نصیحت کی۔۔ کہ نفس کو مٹاکر رکھو۔۔ شیخ اگر کسی کو آنے پر پابندی لگا دے تو کیا پیر بھائی بھی اُس سے بات نہیں کرے سلام نہ کرے ۔۔وہ مسجد میں آرہا ہے تو اُس سے بات نہیں کررہے ۔۔۔

44:09) شیخ چپٹ بھی اُس کو لگاتا ہے جس کو شیخ کی چپٹ چپاٹی معلوم ہو۔۔۔

44:37) نفس کا ڈینٹ بھی ڈانٹ سے نکلتا ہے۔۔۔

50:31) ایک عالم حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس رورہے تھے کہ مایوسی ہورہی ہے۔۔۔

51:46) مایوسی اللہ کے راستے میں ہے ہی نہیں۔۔۔

53:01) ایک یہ کہنا کہ میرے کس گناہ کی سزا ہے کہ یہ مصیبت آگئ یا بچے کو کچھ ہوا تو کہنا کہ میرے گناہ کی وجہ سے ایسا ہوا۔۔

56:00) کبھی کبھی جو بعض غلطیاں اور بے قوفیاں ہوجاتی ہیں اِ سمیں کیا راز ہے۔۔۔

58:20) چاہے ایک غلطی تھی تو کیا میرا فرض نہیں بنتا کہ میں دیکھو چاہے ایک غلطی لیکن اس کی اصلاح کراو۔۔اپنے دل کو دیکھیں۔۔

01:02:28) گناہ ہوگیا یا کرلیا تو مایوس کیوں ہوتے ہو۔۔۔

01:10:32) من نہ جویم زیں سپس راہِ اثیر میں پہلے اللہ کا راستہ ہر گز نہیں ڈھونڈوں گا، پہلے کیا کروں گا ؎ پیر جویم پیر جویم پیر پیر ایک مصرع میں چار دفعہ پیر کا نام لیا کہ ہم اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے پہلے خود سے نہیں نکل پڑیں گے، جن کے ذریعہ خدا ملتا ہے پہلے ان کو ڈھونڈیں گے۔ یعنی اللہ والوں کو، مرشد کو اور پیر کو ڈھونڈیں گے۔ پیر کا مطلب جو دل سے پیرا نکال دے۔۔

01:13:08) جب مجھے معلوم ہوگیاکہ اللہ کاراستہ بدون سایۂ رہبرنہیں ملتاتومیں تنہااللہ کاراستہ تلاش کرنے کی کوشش بھی نہیں کروں گابلکہ اللہ کوپانے کے لئے میں پیرڈھونڈوں گا،پیرڈھونڈوں گا پیرتلاش کروںگا،پیرتلاش کروں گا۔آہ پیرکے نام ہی سے مست ہوگئے اورپیرپیرکی رٹ لگادی۔

01:18:17) ایک دوست کا واقعہ کہ جو عین گناہ میں مبتلا ہو رہا تھا لیکن اللہ نے ایسی غیبی مدد کی کہ وہ سجدے میں گَر گیا اور اللہ سے رو رو کرمعافی مانگی۔۔۔۔

01:19:08) مولانا رومی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شیخ تو بس راہ بتا دیتا ہے اب اس راہ پر چلنا تو تمہارا کام ہے۔۔۔۔۔رہبر کو تلاش کرو منزل سے پہلے،منزل بھی قیمتی ہے تو رہبر بھی قیمتی ہے جب رہبر قیمتی ہے تو اس راہ پر چلنے والا بھی قیمتی ہے۔۔۔۔

01:24:50) سب سے اونچا طبقہ اولیاء صدیقین کا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries