مجلس    ۲۹ جون ۲۰۲۱فجر: اللہ والی محبت کا فیض !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:53) یہاں الحمدللہ سب تعلق والے ہیں سب بیعت تو نہیں نہ بیعت ہونا ضروری۔۔۔

03:50) ایک فائدے کی بات۔۔

05:15) حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ:۔پیری مریدی کے فائدے..۔۔۔لیکن پھر فرمایا کہ بیعت ہونا فرض نہیں۔

14:55) حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ کا ایک شعر اور تشریح

21:18) فرمایا کہ طلباء کرام چھٹیوں پر جارہے ہیں اُن کے لیے یہ شعر ہے۔۔۔۔۔۔ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں ترا آنا میرے احساس میں جانِ مسرت ہے مگر جانا ستم ہے، غم ہے، حسرت ہے، قیامت ہے جب کوئی ان سے ملنے آتا ہے تو حضرت اس سے بہت محبت فرماتے ہیں اور یہ شعر پڑھتے ہیں اور جب کوئی کہتا ہے کہ اب میں جارہا ہوں تو فرماتے ہیں۔۔ ظالم یہ آج منہ سے ترے کیا نکل گیا جانے کا نام سن کے مرا دل دہل گیا حضرت کے اوپر اللہ کی طرف سے شانِ محبت کا غلبہ ہے، جس پر جو رنگ غالب ہوجائے اس کی وہی شان ہوتی ہے۔

مولانا رومی کی شان بھی یہی تھی۔ اولیاء اللہ عاشقوں کے کان تلاش کرتے ہیں کہ میں زبانِ محبت کے راز کس سے کہوں؟ کیونکہ دیکھتا ہوں کہ سب ہی اﷲ کی محبت سے نا آشنا ہیں۔ بس ان کے دل میں یہی دنیا بسی ہے، دن بھر کھانا، پینا، یعنی درآمد، برآمد، امپورٹ، ایکسپورٹ میں لگے ہوئے ہیں، رات کو امپورٹ، صبح ایکسپورٹ، پہلے استیراد، پھر تصدیر لیکن جو اﷲ اپنے عاشقوں کو اپنی محبت کا درد دیتا ہے وہی اس درد کو نشر کرنے کے لیے اللہ والوں کو کان بھی دیتا ہے، کیونکہ حق تعالیٰ بھی چاہتے ہیں کہ سارے عالم میں میرا ذکر ہو، لہٰذا اللہ کے عاشقوں کی تعداد قیامت تک رہے گی، کچھ کان ایسے ہوں گے کہ اللہ کی محبت کی بات سننے کے لئے بے چین ہوں گے اور کچھ زبانیں ایسی ہوں گی جو دلوں کو بے چین کرنے والی ہوں گی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries