مجلس    ۲۹ جون ۲۰۲۱عشاء : ہر خادمِ دین ایک دوسرے کو اپنا ہی رفیق سمجھیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:12) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:06) جو اللہ تعالی کی یاد سے اعراض کرے گا اُس کو تلخ زندگی دی جائے گی۔۔۔

02:49) کھانا سیدھے ہاتھ سے کھانا چاہیے یہود نصاری کی نقل ہم مت کریں۔۔۔جو جس حال میں مرے گا اُسی حال میں اٹھایا جائے گا۔۔جو جس قوم کی نقل کرے گا اُسی کے ساتھ حشر ہوگا۔۔۔یہ چھوٹی باتیں نہیں ہیں کہاں سے آئے ہیں کہاں جانا ہے۔۔۔۔

06:46) الٹے ہاتھ سے شیطان کھاتا ہے اس لیے آپ ﷺ نے منع فرمایا کہ الٹے ہاتھ سے مت کھاو۔۔

09:47) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ بچپن سے نیک تین سو سے زیادہ مدرسے اور نام ہی پڑ گیا محی السنہ۔۔۔

10:29) ہر خادم دین دوسرے خادِ م دین کو اپنا ہی دین کا کام سمجھیں۔۔۔

10:56) مالیات کے شعبے کے بارے میں۔۔

12:04) دین کس طرح پھیلا ہے ایک بڑھیا کا واقعہ۔۔۔

13:07) آپ ﷺ نے ہمیں کیسے کیسے معافی کے حقوق سکھائے۔۔۔ایک ایک نیکی کا کیسے فرمایا۔۔

14:56) آج اتنا مال ہونے کے بعد بھی لوگ کیوں خودکشیاں کرتے ہیں لیکن اللہ والے کے بارے میں سنا کہ کبھی کسی اللہ والے نے خودکشی کی ہو۔۔

15:41) چین سکون اور اطمینان صرف اللہ تعالی کی رضا میں ہے۔۔۔

16:02) غم پریشانیاں اللہ تعالی کے پیاروں کو بھی آتی ہیں۔۔۔کلی کی مثال۔۔۔

16:46) جو اللہ کو نہیں مانتا اللہ تعالی اُس کو بھی رزق دیتے ہیں۔۔۔ خوشی اور غم دونوں کیسے جمع ہوسکتے ہیں اور کانٹوں کے ساتھ دل کیسے مسکرا سکتا ہے۔ صدمہ و غم میں مرے دل کے تبسم کی مثال جیسے غنچہ گِھرے خاروں میں چٹک لیتا ہے اگر کلیوں کو یہ نعمت مل سکتی ہے کہ وہ کانٹوں میں کھل جائیں تو کیا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنے خاص بندوں کے قلوب کو تسلیم و رضا کی برکت سے عین غم کی حالت میں خوش نہیں رکھ سکتا۔

19:16) فیس بک اور یوٹیوب کی لعنت۔۔۔

21:33) بریکنگ نیوز۔۔

21:46) آج ذرہ ذرہ سی بات پر شکایتیں۔۔۔پہلے دل کا بوجھ اللہ کے پاس ہلکا کرنا ہے اور پھر شیخ کے پاس کرنا ہے ۔۔غیبتیں تھوڑی کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔۔۔

24:39) یہ جملے بہت عام ہوگئے کہ اب مجھے سے صبر نہیں ہوتا۔۔۔اور کہنا کہ اب میں کتنا صبر کروں۔۔۔

25:17) حضرت مولانا اسماعیل شہید رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا صدیق کے بارے میں۔۔۔

25:56) اگر ہمیں اللہ والوں سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو پھر حُسنِ رفاقت نہیں ہے۔۔۔

28:39) ایک آدمی دوا نہ کھائے اور کہے کہ دعا کردیں۔۔۔اسباب اختیار سو فیصد اختیار کرنا ہے پھر نظر اسباب پر نہیں بلکہ اللہ پر رکھنا ہے۔۔۔

34:33) شکایتیں کرکے اپنا بھی دماغ خراب،ذہن پر بھی بوجھ اور دوسرے کو بھی پریشان کرنا۔۔۔

35:19) وسوسے ایمان والوں کو زیادہ آتے ہیں۔۔

37:52) دعا کی قبولیت میں کبھی کبھی کیوں دیر لگتی ہے؟۔۔

42:54) اگر کسی کے اخلاق اچھے نہیں تو ہم تو اپنے اخلاق اچھے رکھیں۔۔۔

43:14) دل نہ چاہے کسی انسان سے اچھے اخلاق سے ملنا آدھی عقل ہے۔۔۔

43:57) شیخ کی قدر یہ ہے کہ شیخ کی بات مانی جائے۔۔۔

45:16) زیتون کا پھل چالیس سال میں آتا ہے لیکن پھر بھی لگانے والے لگاتے ہیں ۔۔۔اور نیکی کا پھل فورا ملتا ہے۔۔۔اللہ تعالی کی ذات ادھار نہیں ہے ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries