مجلس    یکم جولائی  ۲۰۲۱فجر  : آج ہم پیسوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:36) حضرت مولانا عبدالرزاق اسکندر صاحب رحمہ اللہ کے لیے دعا۔۔

00:57) فرمایا کہ اللہ والوں کی زندگی میں قدر نہیں کرتے۔۔۔حضرت مولانا رحمہ اللہ کے کچھ حالات زندگی۔۔۔

03:24) لازاول بزنس۔۔۔

05:17) سود اللہ سے اعلان جنگ ہے ایک واقعہ کہ برباد ہوگئے سود کی وجہ سے۔۔۔

09:12) آج ہم پیسوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔۔۔

11:13) کامیاب کون ہے؟

15:55) تسبیح فاطمہ،تسبیحات،درود ابراہیمی پڑھنے پر نصیحت۔۔۔

20:16) جتنا کورونا کا ڈر ہے اتنا اللہ کا ڈر ہے؟دو عجیب واقعہ۔۔۔۔

23:59) ایک بہت عبرت کی بات۔۔۔

26:30) مولانا رومی کی صلاح الدین زرکوب سے ملاقات اور رفاقت:۔ اس لئے شمس الدین تبریزی کی وفات کے بعد جب مولانا رومی اکیلے ہوگئے اور ان کو سخت بے چینی ہوئی تو اللہ کی محبت کے راز کہنے کے لئے کسی رفیق کو تلاش کرنے لگے، لہٰذا مولانا جلال الدین کو پہلے حضرت صلاح الدین زرکوب کے کان ملے۔ان کی سونے کی دکان تھی جہاںوہ سونے کا ورق کوٹتے تھے جہاں سونے کا ورق بنتا ہے تو جب ہتھوڑے سے سونے کو کُوٹا جاتا ہے اس کی آواز بڑی مزیدار ہوتی ہے، یہ ایسی آواز ہوتی ہے کہ جب مولانا رومی صلاح الدین زرکوب کی دکان کے پاس سے گذرے تو اس آواز کو سن کر اللہ کی محبت میں مست ہوگئے اور وہیں دکان کے پاس بے ہوش ہوگئے۔

بس جب صلاح الدین زرکوب نے مولانا رومی کا یہ حال دیکھا تو دونوں میں دوستی ہوگئی پھر مولانا رومی نے ان کے کان میں ایسی بات کہی کہ انہوں نے سونے کی دکان خیرات کردی اور مولانا روم کے ساتھ رہنے لگے، جب اللہ کی محبت کا مزہ آیا، جو سونے چاندی کا پیدا کرنے والا ہے جب اس کا مزہ پا گئے تو سونے کو لُٹادیا اور سونے سے جاگ گئے، مولانا رومی نے ان کی آنکھیں کھول دیں کہ کب تک سونے کی دکان میں سوتے رہو گے۔ ایک زرکوب کو جب زر کا خالق نظر آیا تو مولانا رومی کے ساتھ رہنے لگے، نو سال مولانا رومی کی صحبت میں گذارے۔ جب ان کا انتقال ہوگیا، تو مولانا رومی پھر بے چین ہوگئے۔

جب تک شیخ شمس الدین تبریزی زندہ رہے تو مولانا رومی ان کے ساتھ رہے، ان کے بعد حضرت صلاح الدین کے ساتھ رہے، جب ان کا بھی انتقال ہوگیا تب اللہ سے دعا کی کہ اب جلال الدین کو کوئی ایسا کان دیں جس کے ساتھ ہم دن گذاریں اور اس سے آپ کی محبت کی باتیں کریں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries