مرکزی بیان  یکم  جولائی  ۲۰۲۱  : حفظِ قرآن کے فضائل اور مناقب           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:09) بچوں سے متعلق نصیحت کے ان کا خاص خیال رکھیں۔۔۔۔۔موبائل کے معاملے میں احتیاط کریں۔۔۔۔مرکز تربیتِ خواتین کے لیے اعلان کہ جس کا موبائل پکڑا گیا اس سے چھین لیا جائے گا۔۔۔۔۔ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔

07:13) مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔۔ غرض اتنی ہے بس پیر مغاں کے جام و مینا سے کہ ہم مالک کو اپنے دیکھ لیتے قلبِ بینا سے وہ مالک ہے جہاں چاہے تجلّی اپنی دکھلائے نہیں مخصوص ہے اس کی تجلّی طورِ سینا سے جوناداں ہیں وہ اہل اﷲکی عظمت کو کیا جانیں کوئی دیکھے مقامِ اہل دل کو چشم بینا سے خدا کے ذکر سے وہ کیف ہے ہر قلب عارف میں کہ یہ بِکتے نہیں دنیا کے فانی وجام و مینا سے بہت روئیں گے کرکے یادِ اہل مے کدہ مجھ کو شرابِ دردِ دل پی کر ہمارے جام و مینا سے یہ مانا کہ شکستِ آرزو ہے تلخ تر اخترؔ مگر اے دل خدا ملتا ہے بس خونِ تمنّا سے

15:07) نبیّن کے بعد صدیقین کا جو درجہ ہے وہ کیسے حاصل ہوگا۔۔۔۔

18:51) یہ مانا کہ شکستِ آرزو ہے تلخ تر اخترؔ مگر اے دل خدا ملتا ہے بس خونِ تمنّا سے

23:46) ایک صاحب کو بیان میں سونے پر تنبیہ۔۔

24:52) بگلہ آنکھ بند کر کے بیٹھا رہتا ہے اور جب مچھلی کو دیکھتا ہے تو جلدی سے منہ میں رکھ لیتا ہے تب معلوم ہوتا ہے کہ بہت ہی چالباز اور مکار ہے۔ یوں تو بگلہ کی طرح تجھ کو مراقب دیکھا جوں ہی مچھلی کو دبوچا تو ترا راز کھلا۔۔۔

25:31) یہ جملہ کہنا کہ تم لیٹ لطیف ہو یہ جملہ آئندہ نہیں بولنا چاہیے لطیف اللہ کا نا م ہے،اوپر اللہ نیچے آپ ہیں اور بھی ایسے جملے نہیں بولنا چاہیے۔۔۔

26:39) صدیق کی پہلی تفسیر جسکا قال اور حال ایک ہو۔۔

27:03) نمبر جسکا باطن ظاہر سے متاثر نہ ہو۔۔۔

29:44) نمبر تین صدیق کی تفسیر اور چوتھی تفسیر جو حضرت والا رحمہ اللہ نے بیان فرمائی۔۔۔

30:15) صدیق آئینہ نبوت ہوتا ہے۔۔

30:28) مفہوم کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے پوچھا کہ آپ ﷺ کی زندگی مبارک کیا تھی۔۔۔

32:57) مال ملنے انسان کامیاب نہیں ہوتا۔۔

37:08) حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی کا واقعہ۔۔۔۔

38:12) مرکز تربیت خواتین کی بچیوں کو نصیحت کہ اگر کوئی بھی موبائل نکالیں تو فورا لے لیں فرمایا کہ موبائل ان کے محرم کے حوالے کیا جائے گا اور آئندہ بیان میں آنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔

49:20) حدیث قدسی ہے کہ جو کسی سے اللہ کے لیے محبت کرے گا اللہ کی محبت اُس کے لیے واجب ہوجائے گی۔۔۔عرش کا سایہ ملے گا۔۔۔

51:41) آج قرآن پاک کی ہمیں قدر نہیں بہت ناقدری ہورہی ہے۔۔۔

52:13) حفظ قرآن کے فضائل و مناقب از ماخوذ حضرت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب دامت برکاتہم۔۔۔۔تفصیلی اور بہت درد بھرا بیان۔۔۔

01:12:40) مولانا بدر عالم صاحب کی چھ سال بعد قبر کھولی گئی تو کفن بھی سلامت اور جسم بھی۔۔اور عمل کیا تھا کہ حافظ قرآن کے سامنے پیر اور پیٹ نہیں کرتے تھے۔۔۔

01:15:16) ماں بہن بہو بیٹیوں کو نصیحت کہ مارو گولی سمارٹ فون کو قرآن پاک سے دل لگائیں اپنے بچوں کو حافظ بنائیں جن بیٹیوں کو شوق ہے اُن کو قرآن پاک حفظ کروائیں۔۔

01:17:50) میانہ روی کے بارے میں نصیحتیں۔۔۔اخراجات میں میانہ روی اختیار کرنا نصف مشیت ہے۔۔۔

01:21:20) اسراف سے بچنے کا طریقہ ہے مشورہ۔۔

01:25:04) چھری کانٹے کھانا نہیں کھان چاہیئے۔۔

01:27:30) اسراف سے متعلق اہم نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries