مجلس ۴   جولائی  ۲۰۲۱   عشاء :غیر اللہ عذاب الٰہی ہے                 !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:59) مفتی انور صاحب نے خصائل نبوی ﷺ سے حضورﷺ کے پھل کھانے سے متعلق احادیث مبارکہ پڑھ کر سنائی۔۔۔

04:44) آج صبح مرکزی مجلس میں ایک نیا مضمون حیاء سے متعلق بیان ہوا جو 1996 سے لے کر آج پہلی بار بیان ہوا۔۔۔

05:51) سب کام بے حیائی کی وجہ سے ہوتے ہیں لڑکیوں سے کیوں بات کرتا ہے بے حیائی کی وجہ سے،ماں باپ سے کیوں لڑتا ہے بے حیائی کی وجہ ،بیوی کو مارنا بے حیائی کی وجہ،ننگی فلمیں دیکھنا بے حیائی کی وجہ لڑکیوں کو دیکھنا لڑکوں کے ساتھ مبتلا ہونا یہ سب کام بے حیائی کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔

08:07) دیکھ لیں کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا کہ جو اپنی بیٹی ماں بہن کو نامحرم سے ملنے سے نہ روکے کیا فرمایا کہ ایسا آدمی کیا ہے؟اب جو جاب کررہی ہیں مخلوط تعلیم میں پڑھ رہی ہیں، جو عورت خوشبو لگا کر نامحرم کے پاس جائے یہ سب ہلاکت کی باتیں ہیں ۔۔۔

10:00) آج دین کی سمجھ ہی نہیں۔۔

14:49) لباس کے اوپر بھی لعنت آرہی ہے اگر خواتین نے مردوں کا لباس پہنا ہوا ہے۔۔۔ایک صاحب نے برقعہ جلادیا نعوذ باللہ!اور کہا میرے دوستوں سے ملنا ہوگا۔۔۔

19:19) حسین بھی انجام کے اعتبار سے مرنے والے ہیں۔۔۔ غیر اﷲ عذابِ الٰہی ہے۔۔۔

19:46) جو اللہ کی یاد سے اعراض کرے گا گناہ کرے گا اللہ پاک اُس کی زندگی کو تلخ کردیں گے۔۔۔

22:39) سب مٹی ہو،لڑکا ہو یا لڑکی ہو،کار ہو گھر ہو پلاٹ ہو سب مٹی ہے۔۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔ خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ اور کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو

23:48) جتنے سانس ہمارے بچیں سب اللہ پر فدا کردیں۔۔۔

27:31) از بروں چوں گورِ کافر پُر حلل و اندروں قہرِ خدائے عزّ و جل اگر کسی کافر بادشاہ کی قبر پر سنگِ مرمر لگادیا جائے اور دنیا بھر کے سلاطین آکر وہاں پھولوں کی چادر چڑھادیں اور بینڈ باجے بج جائیں اور فوج کی سلامی ہو لیکن ؎ و اندروں قہرِ خدائے عزّ و جل قبر کے اندر جو اللہ کا عذاب ہورہا ہے اس کی تلافی قبر کے اوپر کے سنگِ مرمر نہیں کرسکتے اور اوپر کی روشنیاں اور بجلیاں اور دنیا والوں کے سلوٹ اور سلامی کچھ مفید نہیں ہے۔

28:04) توبہ کی سواری ۔۔۔

30:12) اللہ تعالی کی خوشی،اللہ تعالی کی رضا خدا کی قسم جنت سے بڑھ کر ہے۔۔۔

31:42) جو جوان اپنی جوانی کو اللہ پر فدا کرے گا عرش کا سایہ ملے گا۔۔۔اور جوانی فدا کرنے کا مطلب کیا ہے۔۔۔ تیرے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غمِ دو جہاں سے فراغت ملے

33:49) اے دریغا اشکِ من دریا بدے تانثار دلبر زیبا شدے اے اللہ! کاش میرے آنسو دریا کے دریا ہوجاتے تو میں پورا کا پورا دریا آنسوئوں کا نثار کردیتا۔ تھوڑے سے رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اللہ سے مانگ رہے ہیں کہ دریا کے دریا آنسو کے ہوجائیں اور سب اللہ پر نثار کردوں، فدا کردوں۔

35:55) جو بال اللہ پر فدا نہیں کرتا تو وہ جان کیا فدا کرے گا۔۔۔

36:09) ٹخنہ چھپانادو حالتوں میں بہت بڑا گناہ ہے۔۔۔

40:43) اپنے اعمال پر ناز مت کرو۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries