مجلس۱۷ جولائی  ۲۰۲۱ :ہسپتال سے واپسی پر حضرت شیخ دامت برکاتہم کی غرفہ آمد  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمدللہ آج بروز ہفتہ ۱۷ جولائی ۲۰۲۱ء حضرت والاعارف باللہ حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم پندرہ منٹ کے لیے غرفۃ السالکین تقریباً سوا بارہ بجے تشریف لائے ۔۔۔احباب کے چہرے خوشی سے اور انکھیں آنسو سے نم ہوگئیں ۔۔۔تقریباً 9دن کے بعد اچانک زیات سےہر ایک خوشی سے سرشار تھا ۔۔۔حضرت والا دامت برکاتہم نے اپنے حجرے میں تشریف فرما ہوکر احباب کو مختصر نصیحت بھی فرمائی۔۔

وہ احباب حضرت شیخ کی غیر موجودگی میں غرفۃ میں وقت لگا رہے ہیں فرمایا کہ وہ ہاتھ اٹھا لیں ان احباب نے ہاتھ اٹھایا اور فرداً فرداً حضرت نے سب کو دیکھا اور مسرور ہوئے اور پھر ملفوظات ارشاد فرمائے جس کا مفہوم تھا شیخ مقصود نہیں ہے اللہ کےلیے وقت لگایا جاتا ہے۔۔شیخ بیمار بھی ہو تو اللہ تعالیٰ محروم نہیں فرمائیں گے۔۔

ماشاء اللہ یہ نصیحت ریکارڈ ہوگئی ہے۔۔ احباب سراپا آنکھ بن کر شیخ کی زیارت کو جذب کررہے تھا۔۔اور کانوں سے انوار ِ بیان کو دل میں سمورہے تھے۔۔۔یہ پندرہ منٹ ایسے تھے کہ زندگی میں بہار کے رنگ بھر گئے۔۔۔پھر حضرت والا دامت برکاتہم جب واپس ہونے لگے تو جناب سید ثروت صاحب نے جذب میں یہ اشعار پڑھے۔۔تری جلوت میں مولیٰ ہے۔۔تری خلوت میں مولیٰ ہے۔۔ترا چہرہ بتاتا ہے کہ ترے دل میں مولیٰ۔۔۔حضرت والا دامت برکاتہم بہت مسرور ہوئے اور فرمایا کہ اللہ پاک دوستوں کے گمان سے بڑھ کر بنا دے۔

پھر گاڑی تک احباب گئے اور دیر تک حضرت والا کو دیکھتے رہے۔۔۔آہستہ آہستہ حضرت والا کی گاڑی نظروں سے دور ہوتی چلی گئی اور اپنے ساتھ قلب و جگر بھی لے گئی۔۔۔۔۔ماشاء اللہ بہت بشاشت تھی۔۔۔طبیعت مبارک صحت کی طرف ہے۔۔۔۔۔سب خوب دعا کریں اللہ پاک پیارے شیخ کو کروڑوں جانیں عطا فرمائیں اور بیماری کا نام ونشان مٹادے۔۔۔اور روز زیارت سے مشرف فرمائے اور خوب قدر کی توقیق عطا فرمائے۔۔۔آمین

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries