مجلس۲۴ جولائی  ۲۰۲۱ عشاء  :جو حسن فانی میں مبتلا ہوا اسے اللہ نہیں ملا      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:13) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:29) مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ ہر شعر مرا غم ہے تمہارا لیے ہوئے اور دردمحبت کا اشارہ لیے ہوئے ارض و سماسے غم جو اٹھایا نہ جا سکا وہ غم تمہارا دل ہے ہمارا لیے ہوئے کیا عشق کا یہ دوستو اعجاز نہیں ہے گلشن میں بھی نالۂ صحرا لیے ہوئے ایذائے خلق نے کیا خالق سے بھی قریب فریاد کا ہر لمحہ سہارا لیے ہوئے یہ دل ہے ان کے درد کا مارا اے دوستو! اور ان کی تجلی کا نظارا لیے ہوئے اختر زمیں پہ اس طرح رہنے کی فکر کر اپنے خدا کے غم کو خدارا لیے ہوئے

13:45) تصویر کشی سے متعلق نصیحت کے اس کے کتنے نقصانات ہیں ۔۔۔۔حدیث پاک ہیکہ جب حیّا نہ رہے تو جو مرضی چاہے کرو۔۔۔۔۔

18:56) قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھو فرمایا کہ ہر ایک کو چاہے جس کو اجازت ملی ہوئی ہو اور وہ حافظ ہو ،عالم ہو،تخصص بھی کیا ہو لیکن اپنے قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھے۔۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ کے جب حضرت مولانا شاہ ابرارلحق صاحب کے پاس وقت لگانے گئے تو اپنا قرآن بچوں کے ساتھ بیٹھ کر صحیح کیا۔۔۔

۔ 23:42) اپنے اوقات کو ضائع کرنے پر نصیحت ۔۔۔۔قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا ۔۔۔۔آسان ترجمے سے ہی شروع کر دیں تاکہ یہ تو معلوم ہو جائے کہ میرا ربّ مجھ سے کیا فرما رہا ہے۔۔۔۔

26:11) الہامات ربّانی سے حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔۔۔۔فرمایا جو مجاز میں پھنسا اُسے اللہ نہیں ملا۔۔۔۔۔

34:39) فرمایا کہ خوشیوں میں خوش رہنا مومن کا کمال نہیں ہے یہ تو کافر بھی خوشیوں میں خوش رہتا ہے مومن کا کما ل تو یہ ہیکہ خوشی کے اسباب نہ ہوں پھر بھی خوش رہے۔۔۔

34:46) اسلام اور ایمان کیا ہے۔۔۔۔

39:08) جس سے اللہ تعالیٰ دین کے کام لے وہ اللہ سے ڈرتا بھی رہے۔۔۔۔۔

39:17) مبلغین کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ آپ کا کام صرف پہنچا دینا ہے۔۔۔۔۔آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایاکہ إنك لا تهدي من أحببت ولكن الله يهدي من يشاء۔۔۔۔۔۔۔

42:57) حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک خلیفہ نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کہا کہ حضرت آپ نے مجھے خلافت دی ہے لیکن ابھی تک کوئی بیعت نہیں ہوا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے آپ کو خلافت مرید بنانے کے لیے نہیں دی تھی۔۔۔۔۔

45:33) خانقاہ میں جو مصلح بننے کی کوشش کرتا ہے وہ محروم ہو جاتا ہے اس سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔۔

52:35) دینی مجالس کے آداب سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے اِرشادات پڑھ کرسنائے۔۔۔۔

55:32) ایک دوست کو بیعت کیا۔۔۔۔۔دُعا۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries