مجلس۲۶ جولائی  ۲۰۲۱  عشاء :ادب کا بیان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:25) شیخ سے بدگمانی والا کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔۔۔

04:04) کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔مفتی انوار صاحب نے خصال نبوی ﷺ سے پڑھا۔۔۔حضور ﷺ کے ارشادات اشعار سے متعلق۔۔۔۔

10:58) مفتی انوار صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے ہر اک جام محبت اشرف صہبائے عالم ہے بہت گلشن ہیں دنیا میں مگر سب ہیچ و فانی ہیں یہ گلشن دردِ دل کا افضلِ گلہائے عالم ہے

13:07) بہت تحفے ملے دنیا میں لیکن کیا کہوں اے دِل یہ تحفہ دردِ دل کا حاصلِ نعمائے عالم ہے

17:53) جسے دیکھو اسی کے سر میں ہے سودا کسی شے کا مگر سودائے جاناں اکبرِ سودائے عالم ہے بس اک ہنگامہ دردِ عِشق حق کا گرم رہتا ہے سوا اس کے ہمہ فانی ہر اک غوغائے عالم ہے خوشی پر ان کی مرنا اور جینا ہی محبت ہے نہ کچھ پروائے بدنامی نہ کچھ پروائے عالم ہے ہے روح بندگی بس ان کی مرضی پر فدا ہونا یہی مقصودِ ہستی ہے یہی منشائے عالم ہے

19:54) ہماری خاک اس لمحہ میں ہے رشک فلک اخترؔ وہی لمحہ جو میرا ذاکرِ مولائے عالم ہے یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے ہر اک جام محبت اشرف صہبائے عالم ہے

21:34) ادب کا بیان۔۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ:۔ ہرایک آدمی کو اُس کے درجے پر رکھو۔۔تین بار حضرت شیخ نے اس روایت کو پڑھا۔۔۔۔

25:39) حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ کہ کسطرح طلباء کا اکرام کرتے تھے۔۔۔

29:30) اہل علم کی فضیلت کے بارے میں۔۔۔

32:27) کبھی شاہراہِ اولیاء سے نہیں ہٹنا۔۔۔

42:46) یامغنی کا وظیفہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries