مجلس۲۷ جولائی  ۲۰۲۱  فجر :ایمان کامل حاصل کرنے کا طریقہ اللہ والوں کی صحبت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:20) حضرت حاجی امدادُ اللہ مہاجر مکیّ رحمہ اللہ کی حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو نصیحت کہ آپ کا کام دُکان کھولنا ہے گاہک آئے یا نہ آئے۔۔۔۔

01:21) صحبت اہل اللہ : شیخ سے مناسبت سے متعلق ارشادات ۔۔۔۔۔۔اللہ کے راستے میں دو چیزیں مانع ہیں (۱)جاہ(۲)باہ۔۔۔۔جاہ اور باہ کیا چیز یں ہیں۔۔۔۔۔

07:50) گناہ اُس وقت تک نہیں چھوٹتے جب تک کسی اللہ والے کی صحبت نہ اختیار کی جائے۔۔۔۔

09:54) جب بُری صحبت کا اثر ہے تو اچھی صحبت کا اثر کیوں نہیں ہوگا؟۔۔۔۔۔

10:47) صحابی صحبت سے ہے۔۔۔۔۔۔

13:10) مشائخ پہلے طالب علم کو بیعت ہونے سے منع کرتے تھے لیکن ابھی عُریانی ،فحاشی،بے حیائی اور موبائل وغیرہ جیسی ذلت ہر ایک کے پاس ہے اس لیے اب ہر ایک طالب علم کو کسی اللہ والے سے اپنا تعلق قائم کرنا چاہیے۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زمانے کے بدلنے کے ساتھ ساتھ احکامات بھی بدل جاتے ہیں۔۔۔۔

15:10) ایمان ِ کامل حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اللہ والوں کی صحبت ہے۔۔۔۔

18:00) فرمایا کہ مخلوق کے طعن میں کیا رکھا ہے مخلوق تو مٹی ہے۔۔۔۔بس اللہ والوں کا رنگ چڑا لو۔۔۔۔

24:57) حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمایا کہ بعض لوگ ایک دن کے لیے آتے ہیں لیکن ایک سال کا فائدہ لے کر چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔فرمایاکہ گھر میں جانے سے پہلے شرعی پردہ کرنے کا اعلان کر دینا چاہیے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries