مجلس۲۷ جولائی  ۲۰۲۱  عشاء   :ظاہری اور باطنی ہر گناہ کو چھوڑنا ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:41) مجلس کے آداب پر ایک نصیحت۔۔۔

07:19) جس کو جو کچھ دیا اللہ نے ذریعے سے دیا۔۔۔

07:30) جو مدرسوں سے نکلا اور اصلاح نہیں کرائی تو وہ ایسا نکلا جیسا بالکل خالی نکلا۔۔۔

09:10) جن کی ہم کتابیں پڑھتے ہیں انہوں نے ابھی اپنے اوپر مربی اور شیخ کو رکھا۔۔۔تو ہم کیوں اللہ کی محبت حاصل نہیں کرتے۔۔۔

12:00) مفتی انوار صاحب نے کتاب سے تعلیم کی۔۔۔

13:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے غوث قطب ابدال بننا ہے تو کہیں اور جاو انسان بننا ہے تو اشرف علی کے پاس آو۔۔۔

14:11) یک زمانہ صحبت باولیاء

15:12) حضرت بھیکا شاہ کے جذب کا واقعہ:۔ ایک بزرگ گزرے ہیں ان کا لقب تھا بھیکا شاہ، ان کے پیر کا نام شاہ ابوالمعالی تھا۔ جب بھیکا شاہ ان کی صحبت سے ولی اللہ ہوئے اور ساری نسبت شیخ کی ان کے اندر آگئی، جتنا دردِ محبت شاہ ابوالمعالی میں تھا اتنا ہی دردِ محبت بھیکا شاہ میں آگیا تھا اور بھیکا ان کا لقب اس لیے پڑا کہ شیخ ان سے چھ مہینے کے لیے ناراض ہوگئے تھے اور ان کو خانقاہ سے نکال دیا تھا، اب وہ خانقاہ کے چکر لگاتے تھے، اتنے میں بارشوں کا موسم آگیا۔

16:22) وقت لگانے والوں کو نصیحت۔۔۔کہ شیخ کا کس طرح دل جیتنا ہے۔۔۔

16:46) مزید واقعہ:۔ اتنے میں بارشوں کا موسم آگیا۔ شیخ ابوالمعالی شاہ کی بیوی نے کہا کہ چھت ٹپک رہی ہے تو شاہ ابوالمعالی نے فرمایا ارے! کسی سے بنوالو، عرض کیا کہ کس سے بنوائیں؟ جتنے خانقاہ میں پاجامہ پوش، سفید پوش ہیں یہ تو جانتے نہیں اور جو جانتا تھا اس کو آپ نے نکال دیا، وہ جنگل میں رو رہا ہے۔ شیخ نے فرمایا کہ میں نے نکالا ہے تو نے تو نہیں نکالا، تو بلالے اسے۔ اب انہوں نے بچہ بھیج کر اُن کو بلایا۔ ان کا مارے خوشی کے کیا پوچھنا تھا، چھ مہینے سے شیخ کو دیکھنے کے لیے ترسے ہوئے تھے، آتے ہی فوراً کام شروع کردیا اور سب کچھ بنادیا، ساری چھت ٹھیک کردی۔

18:31) نقل چور تم بھی ہو نقل چور ہم بھی ہیں فرق کیا ہے؟۔

18:48) اپنے بزرگوں کی شاہراہ اولیاء کو کبھی نہیں چھوڑنا۔۔۔

19:11) اب جب شاہ صاحب کھانا کھانے آئے تو شاہ ابوالمعالی رحمۃ اللہ علیہ نے دیکھا کہ چھت پر کوئی کام کررہا ہے، نظر اُٹھاکر دیکھا تو وہی تھے جن کو چھ مہینے سے نکالا ہوا تھا، آنکھ سے آنکھ ملی اور وہ رونے لگے، مرید بھی روئے، شیخ بھی روئے اور شاہ صاحب نے کھانا کھاتے ہوئے ایک لقمہ بنایا اور کہا کہ لے بھیک لے! وہ فوراً چھت پر سے کود پڑے، سیڑھی بھی نہیں منگائی اور جلدی سے منہ میں لقمہ اُتارلیا، چونکہ اب ان کا مجاہدہ پورا ہوچکا تھا، خدائے تعالیٰ کی رحمت کا فیصلہ ہوچکا تھا لہٰذا اسی وقت شاہ ابوالمعالی کے سینے کی ساری دولت، ایمان و یقین، دردِ محبت اور نسبت مع اللہ کی جو کچھ دولت تھی سب بھیکاشاہ کے اندر منتقل ہوگئی اور ان کے دل کی دنیا بدل گئی۔۔

22:13) بزرگوں کا نمونہ بننے میں ہی دین کی بقاء ہے۔۔ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں۔۔۔

26:02) اللہ تعالی کی رحمت کا کوئی موسم نہیں ہے۔۔۔

26:59) اپنے اخلاق کو اچھا رکھنے چاہیے۔۔

27:48) رانگ سائٹ سے آنے کے کیا کیا نقصان ہورہے ہیں۔۔۔

30:02) جنت میں جنتیوں کو اُن لمحات پر بھی حسرت ہوگی جو غفلت میں گذرے۔۔۔

31:17) ظاہری گناہ بھی چھوڑنا ہے اور باطنی گناہ بھی چھوڑنا ہے۔

33:39) شیخ کے ساتھ حسین رفاقت نہیں اس لیے فیض سے محروم رہتے ہیں۔۔

37:19) بال مُونڈوانے سے متعلق نصیحت۔۔۔۔

39:57) مونچھیں کٹوانے سے متعلق مرکز ُاِلافتاء والاِرشاد کا فتویٰ پڑھ کر سنایا۔۔۔۔

42:56) مظاہر حق سے حضرت ابو عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا مونچھ سے متعلق واقعہ پڑھ کرسنایا۔۔۔۔

45:49) ٹخنا چھپانے والے کو چار قسم کے عذاب۔۔۔۔۔۔۔۔

47:59) رمضان بھائی نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔۔میرے پیارے مُرشد سے ملنے سے پہلے جو کیا کرتے تھے شقاوت کی باتیں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries