اتوار مجلس یکم   اگست   ۲۰۲۱ :اللہ والوں کی صحبت کا حریص ہونا چاہیے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:00) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

18:00) پھر جناب مصطفی بھائی سے حضرت شیخ نے اشعار پڑنے کا فرمایا۔۔۔

23:07) اللہ والوں کی صحبت کا حریص ہونا چاہیے۔۔

25:44) فرمایا کہ نیند کا عاشق نہیں بنیں۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے حالات دیکھ لیں اور شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے حالات دیکھ لیں کتنی نیند ہوتی تھی۔۔

26:49) جو گناہوں میں ڈوبا ہوگا اُس کو نسبت کہاں سے ملے گی اور جس کو نسبت ملی تو ایسا نہیں کہ اُس سے گناہ نہیں ہوسکتا۔۔۔

36:19) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے حالات زندگی۔۔۔

41:39) نیند سے کیوں اتنا عشق ہے کہ نماز میں بھی پانچ منٹ پہلے آرہے ہیں۔۔۔

46:37) ہمیں فکر ہی نہیں کہ زیادہ سے زیادہ شیخ سے فیض لینے کی فکر کریں۔۔

49:09) دجال حق ہے لیکن اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہے۔۔۔لیکن آج بحث چل رہی ہیں۔۔۔

52:52) جس طرح حضرت والا رحمہ اللہ چاہتے تھے ویسا ہم بن جائیں،دین پھیلائیں۔۔۔

59:35) حضرت موسی علیہ السلام اور جادو گر ..واقعہ۔۔۔

01:00:50) اولاد کا غم بیہودہ غم ہے ایک اللہ کا غم حاصل کرلیں۔۔۔اولاد کو اللہ والا بنائیں اللہ پاک اُن کا انتظام فرمائیں۔۔۔

01:07:08) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ ۔۔۔ سینکڑوں تہجد سے افضل ایک گناہ کا چھوڑنا ہے۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی شفیع صاحبh سے میں نے خود نانک واڑہ کی ایک مجلس میں حضرت حکیم الامتh کا یہ ملفوظ سنا کہ سینکڑوں تہجد سے افضل یہ ہے کہ ایک گناہ چھوڑ دو۔لہٰذا کام تو گناہوں کے چھوڑنے سے بنے گا، بعض لوگ وظیفے بہت پڑھتے ہیں، تہجد قضا نہیں ہوتی مگر نافرمانی کو ہلکا سمجھتے ہیں،یہ سمجھتے ہیں کہ گناہ چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ سینکڑوں تہجد سے افضل ہے کہ تم ایک گناہ چھوڑ دو کیونکہ تہجد انعام دلائے گی اور گناہ کھوپڑی پر جوتے لگوائیں گے،گناہ چھوڑنا کھوپڑی کو جوتے برسنے سےنجات دلائے گا،میں تہجد کو منع نہیں کرتا ہوں لیکن ساتھ ساتھ گناہ چھوڑنے کی زیادہ فکر رکھو۔

01:09:32) ہر نیکی کی حرص اور ہر گناہ کا خوف ارشاد فرمایا کہ ہر نیکی پر حریص رہو اور ہر گناہ سے خوف زدہ رہو۔چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی یہ سمجھ کر کرو کہ شاید یہی میری مغفرت کا ذریعہ بن جائے۔واقعہ سنا چکا ہوں کہ مومن کی قبر پر مٹی دینے والا بھی بخشا گیا اور وہ بھی جس کی کوئی نیکی نہیں تھی اور سوتے میں کروٹ لیتے ہوئے اللہ نکل گیا تھا۔اسی طرح چھوٹے سے چھوٹے گناہ سے بھی ڈرو کہ نا معلوم یہی جہنم میں جانے کا سبب نہ بن جائے۔

01:10:43) ایک مرید کی کیفیت اور حضرت والا رحمہ اللہ کی تمنّا ۲۲؍محرم الحرام ۱۴۱۲؁ھ مطابق ۴؍اگست۱۹۹۱ ء؁ بروز اتوار بعد فجر کا ملفوظ :۔ ارشاد فرمایا کہ ہمارے یہاں خانقاہ میں ایک سالک ہیں،ایک شکل (اَمرد) ایسی ان کے پاس آگئی جس سے ان کو احتیاط شرعاً واجب ہے جن کی صورت میں ہو نمک شامل واجب الاحتیاط ہوتے ہیں تو اُن کا دل دھڑکنے لگا۔دیکھو!گناہ چھوڑنے کا اور اللہ کی رحمت کا یہ فیضان ہوا کہ ان کا دل دھڑکنے لگا۔مجھے بتایا کہ اگر میں دیر تک وہیں اس حسین کے پاس بیٹھا رہتا تو مجھے اندیشہ تھا کہ کہیں ہارٹ اٹیک( دل کا دورہ) نہ پڑجائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو ایسی ہی کیفیت نصیب فرمادے کہ اللہ کی ناراضگی کی راہوں میں ہارٹ فیل ہوتا نظر آنے لگے کہ صدمہ و غم سے دل کی دھڑکن بند ہو جانے کا ڈر ہوجائے۔

01:12:38) حضرت مولانا اسحاق ملتانی صاحب کا ایک مضمون بیان فرمایا۔۔

01:15:16) قیامت کے دن اعضاء گواہی دیں گے۔۔

01:19:49) ہر گناہ کے بعد ضرور توبہ کرلیا کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries