جمعہ بیان۶۔   اگست   ۲۰۲۱ :مایوسی کا علاج           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

18:17) والذين آمنوا أشد حبا لله۔۔۔۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ عَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکْ۔۔۔

18:18) جب آدمی اپنے آپ کو نیک سمجھے گا تو ساری دُنیا والے اُسے کمتر لگیں گے۔۔۔۔

20:53) فرمایا کہ اگرتوبہ کی تو گناہ چُھپ جاتے ہیں اور احتیاط نہ کی تو دُوبارہ اُبھر آتے ہیں۔۔۔۔

22:50) حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے قسم کھائی کہ میں کچھ بھی نہیں تو کچھ لوگ چھوڑ کر چلے گئے تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت نے صحیح قسم کھائی کیوں کہ سمندر کے مقابلے میں قطرے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

26:17) شیطان کی یہ چال ہیکہ وہ ہمیں توبہ نہیں کرنے دیتا۔۔۔

27:47) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی بات فرمایا کہ آج جس کو دیکھو ہمارا حافظہ کمزور ہے۔۔۔۔۔

29:11) حضرت والا دامت برکاتہم کی اپنی بات کہ میں بی اے فیل ہوں ،اللہ کا شکر ہیکہ میں فیل ہوا۔۔۔۔۔

29:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو دین کا مذاق اُڑاتا رہتا ہے،نماز روزے کی کوئی فکر نہیں۔۔۔

31:56) آپﷺ نے فرمایا کہ جو مجھےدو چیزوں کی ضمانت دے میں اُسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں وہ دو چیزیں کیا ہیں (۱)دو جبڑوں کے بیچ میں زبان (۲)دو رانوں کے بیچ میں شرم گاہ۔۔۔۔

32:51) باہر ممالک روزی کمانے کے لیے جانے کے کیا معاملات ہیں،پوری محنت اپنے ملک میں کی اور جب پھل کا وقت آیا تو یہود ونصاریٰ کی خدمت کے لیے چلے گئے۔۔۔۔

37:44) والذين آمنوا أشد حبا لله۔۔۔۔ایمان والے اللہ سے اشد محبت کرتے ہیں،حضرت والا رحمہ اللہ نے اس کی تشریح میں فرمایا کہ ہم تو ہیں ہی ایسے پیارے کہ ہم سے محبت کی جائے۔۔۔

40:20) حضرت والا دامت برکاتہم کا واقعہ جس میں پیپر رہ گئے تھے۔۔۔۔جمہوریت اور سودی نظام وغیرہ سے متعلق سوالات آئے تو حضرت نے اُ ن کے کیا کیا جوابات دیے۔۔۔

44:16) کرونا کا خوف ،موت کا خوف،فرمایا کہ جو شراب،جوا،ڈرکس وغیرہ میں لگا ہوا ہے اگر توبہ نہ کی تو اُسے موت کا خوف ہوگا،اور جو نیک لوگ ہوتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے ملنے کے مُشتاق ہوتے ہیں۔۔۔موت ایک پُل ہے جو ایک محبوب کو دوسرے محبوب سے ملاتا ہے۔۔۔۔قضا کے سامنے بے حواس ہوتے ہیں اکبر گو کھلی ہوئی ہوتی ہیں آنکھیں مگر بینا نہیں ہوتی۔۔۔۔

51:43) تصویر سے متعلق اعلان کے اس کی فکر کریں ۔۔۔۔۔

52:07) شدید محبت ماں ،باپ کی،اولاد کی جائز ہے مگر اشد محبت اللہ تعالیٰ کی ہونی چاہیے۔۔۔

53:06) بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی کہ تمہارے ماں باپ نے بھی کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔۔۔۔

53:49) اشد اور شدید محبت کی تشریح۔۔۔۔۔

54:35) قیامت کی علامات۔۔۔۔۔۔اللہ کی عبادت کے لیے یکسوئی چاہیے۔۔۔۔

58:07) اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ عَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکْ۔۔۔الخ ،حدیث شریف کی تشریح ۔۔۔۔۔۔نیک لوگوں کی محبت کو اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا۔۔۔جس دن اللہ تعالیٰ جان سے زیادہ پیارے ہوں گے توگناہ چھوڑنا آسان ہو جائے گا۔۔۔

01:03:47) حضرت تھانوی رحمہ کا ۱۳۳۴ء کا وعظ جب طاؤن پھیلا ہوا تھا۔۔۔موت کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ موت سے متعلق لوگوں کا عقیدہ صحیح نہیں۔۔۔۔۔فرمایا کہ تاؤن سے خوف کا سبب اللہ تعالیٰ سے لا تعلقی ہے اور اس کا علاج اللہ تعالیٰ سے محبت ہے۔۔۔۔۔ایک محبوب اپنے محبوب سے ملنے کا مُشتاق ہوتا ہے اس سے متعلق طوطے کی مثال جو پنجرے میں قید ہو اور اس کے آس پاس حسین مناظر ہوں تو وہ کتنا بے چین ہوگا کہ کب میں اس پنجرے سے نکلوں تو اسی طرح نیک لوگوں کی حالت بھی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ اعلان ہوتا ہیکہ یا ایتھا النفس المطمئنہ ارجعی الی ربک راضیتہ مرضیتہ فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی۔۔۔۔

01:12:28) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے سونے کی جو سنتیں بیان فرمائی ہیں وہ پڑھی۔۔۔۔

01:16:45) مایوسی سے متعلق تحریر پڑھ کر سنائی۔۔۔۔

01:29:04) کورونا،موت کا خوف اور ہر مصیبت و مایوسی کا علاج کیا ہے کہ ہم اللہ تعالی سے توبہ کریں۔۔

01:31:38) کورونا اور وبائی امراض سے بچنے کا وظیفہ۔۔۔

01:36:19) آج جو لوگ اتنا ڈر رہے ہیں اس کی مین وجہ میڈیا ہے ۔۔۔

01:40:00) صدقہ دینے کی فضیلت۔۔۔دین اور نیک کام مساجد اور مدارس میں صدقہ جاریہ کی فکر کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries