مرکزی بیان ۱۲۔   اگست   ۲۰۲۱   :بدگمانی ، وساوس اور محرم رشتوں سےاحتیاط پر اہم بیان   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:35) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ فریبِ مجاز نہ وہ سوز ہے[ نہ وہ ساز ہے یہ عجب فریب مجاز ہے سرِ نازِ حسن بھی خم ہوا نہ اب عشق وقف نیاز ہے گیا حسن یوں بت ناز کا کہ نشاں بھی باقی نہیں رہا حنِ مجازی سے متعلق حضرت والا نے کچھ تشریح ۔۔۔۔ احتیاط سے متعلق نصیحت کی کہ جس کو بخار ہو وہ مجلس میں نہ آئے۔۔۔احتیاط کرنا اور علاج کرنا دونوں سنت ہیں سرِ نازِ حسن بھی خم ہوا نہ اب عشق وقف نیاز ہے گیا حسن یوں بت ناز کا کہ نشاں بھی باقی نہیں رہا پڑھو دوستو مرے عشق پر کہ جنازہ کی یہ نماز ہے

09:37) پڑھو دوستو مرے عشق پر کہ جنازہ کی یہ نماز ہے۔۔اس شعر کی تشریح سے متعلق فرمایا کہ بیوی سے جو محبت ہوتی ہے وہ اللہ کے لیے ہوتی ہے۔۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس ایک خط آیا جس میں لکھا تھا کہ جب میں ذکر کرتا ہوں تو بیوی کا خیال آجاتا ہے تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مبارک حالت ہے۔۔۔۔

12:26) ہنسنے سے متعلق فرمایا کہ ہنسنا منع نہیں ہے ۔۔۔۔آپﷺ کی ہنسی بھی مبارک ہے۔۔۔۔آپﷺ کے چہرے مبارک پر تبسم رہتا تھا۔۔۔

16:19) نکاح کے خطبے کی ایک آیت یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْاۙ(۷۰)یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اس آیت میں خوف دلایا جا رہا ہے۔۔۔حضرت شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم کا لطیفہ۔۔۔۔حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب دامت برکاتہم کا سنایا ہوا لطیفہ۔۔۔۔

22:19) حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ آ ج جس کو دیکھو روحانی علاج کر رہا ہے۔۔۔۔۔روحانی بیماریاں ہیں کیا۔۔۔۔۔۔

25:14) نفس پے بھروسہ کرنا بڑا خسارہ ہے۔۔۔۔

26:10) بدنظری کرنے والے پر آپﷺ کی لعنت ہےلَعَنَ اللَّهُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُورَ إِلَيْهِ۔۔۔

27:41) غصہ،بغض،کینہ یہ سب تکبّر کی شاخیں ہیں۔۔۔۔

28:28) ریا کیا ہے؟۔۔۔۔۔

28:46) کسی کے لیے بدگمانی کرنا حرام ہے حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ بدگمانی کرنے والے سے ثبوت مانگا جائے گا۔۔۔۔اپنے سے بدگمانی دوسرے سے خوش گمانی۔۔۔۔۔آج ساس بہو سے اور بہو ساس سے بدگمانی کر رہی ہے۔۔۔۔ایک اللہ والے کا واقعہ جو بد گمانی پر بہت بیان کرتے تھے۔۔۔۔

34:07) وسوسے سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت:ایک شخص نے حضرت کو لکھا کہ میرے اندر بدگمانی کا مرض ہے تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس کا جواب لکھا ۔۔۔۔

37:49) بیعت ہونا کوئی معمولی بات نہیں ۔۔۔۔ایک دوست سو رہا تھا اس پر لطیفے سنائے۔۔۔

41:12) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے اپنے سلسلے کے لیے اللہ سے تین دُعائیں مانگی ہیں انشاء اللہ اللہ سے قبولیت کی بھی اُمید ہے وہ تین چیزیں یہ ہیں(۱) دل کا سکون (۲)رزّق کی کشادگی(۳) حُسنِ خاتمہ 43:32) دل کا سکون کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرما دیا کہ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ اللہ ہی کی یاد سے دِلوں کو سکون ملتا ہے۔۔۔

45:39) ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا ویرزقہ من حیث لا یحتسب ۔۔۔۔حُسنِ خاتمہ کے نسخے۔۔۔۔۔

48:26) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات کہ مسلمان کا اصل مذہب تو تعلق مع الحق ہے۔۔۔کفر کے ساتھ شجاعت جمع ہو سکتی ہے لیکن گناہوں کے ساتھ نہیں۔

51:08) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا تقویٰ جس کی بدولت شام میں فتح نصیب ہوئی۔۔۔۔

51:55) بدنظری کے نقصانات :برسیسا کو ایک بدنظری نے تباہ کر دیا۔۔۔بلعم باعورہ کی کفر پر موت آئی۔۔۔۔

55:50) حضرت حاجی محمد فاروق صاحب رحمہ اللہ کی رشتہ تلاش کرنے سے متعلق نصیحت کہ لڑکے کا رشتہ تلاش کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھو کہ لڑکی ضدّن نہ ہو۔۔۔اپنے بچوں کو ضدّی ہونے سے بچاؤ۔۔۔۔

59:07) موبائل سے متعلق نصیحت کہ اتنے پیارے ماحول میں ویڈیو گیم،تصویریں بنانا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔۔

01:01:50) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی دوسروں کی فکر سے متعلق ایک مولوی صاحب کو نصیحت ۔۔۔۔ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ میں اس زمانے میں صحبت اہل اللہ کو فرض عین سمجھتا ہوں۔۔۔۔

01:05:17) حضرت والا رحمہ اللہ کا ۱۹۸۳ کا ملفوظ : دین کا ایک شعبہ ہے کہ الحُبُ للہ والُبغض للہ۔۔۔اگر کسی حسین کے ساتھ حرام تعلق کر لیا تو یہ شعبہ دفن ہو جاتا ہے۔۔۔

01:07:39) فرمایا کہ مزہ تقویٰ کے انعامات پر ہے۔۔۔۔

01:12:33) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا حرام عشق سے متعلق ارشاد۔۔۔۔حرام عشق کے واقعات۔۔۔۔

01:14:08) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے حرام عشق سے متعلق دو ملفوظات:(۱) عاشق اور معشوق دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کی نظر میں ذلیل ہوجاتے ہیں(۲)حرام عشق عذابِ الہیٰ ہے۔۔۔

01:15:25) محرم رشتہ داروں سے احتیاط کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔۔

01:17:08) يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوتا غير بيوتكم حتى تستأنسوا۔۔۔۔معارفُ القرآن (حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ ) سے گھر میں داخل ہوتے وقت اجازت لینے سے متعلق مضمون اور اس کی مصلحتیں پڑھ کر سنائیں۔۔۔

01:32:07) محرم رشتہ داروں سے احتیاط پر حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔۔

01:37:04) معارفِ القرآن جلد نمبر ۶ سورہ نور:محاسنِ اسلام سے محرم رشتہ داروں سے احتیاط پر مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:44:10) دس محرم کے دن دستر خواں وسیع کرنا چاہیے لیکن کھا نا وغیرہ اِدھر اُدھر نہیں بھیجنا چاہیے۔۔۔۔

01:46:20) چودہ اگست کے دن اسراف کرنا یہ ملک کا شکر نہیں۔۔۔اسلامی ملک کسے کہتے ہیں؟۔۔۔۔۔اس ملک کی بنیاد میں علماء حق کا خون ہے۔۔۔۔موسیقی،گانا بجانا،لائٹیں لگانا یہ اسراف ہے،ایسے کپڑے پہننا جو دوبارہ استعمال نہ ہوں منع ہے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries