مجلس  ۱۳۔   اگست   ۲۰۲۱  عشاء :ذکر میں اعتدال کا مطلب کیا ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:16) حسب معمول بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

03:21) تعلیم کے بعد مفتی انوار صاحب نے اشعار سنائے۔۔۔شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار ہیں۔۔ دل تباہ میں فرماں روائے عالَم ہے تباہ ہو کے جو دل تیرا محرمِ غم ہے اُسے پھر اپنی تباہی کے غم کا کیا غم ہے ہزار خونِ تمنّا ہزارہا غم سے دلِ تباہ میں فرماں روائے عالَم ہے

09:16) مجھے اس عالَمِ رنگ و بو سے کیا مطلب مری حیات تو بس آپ ہی کا اِک غم ہے خرد کے سامنے گرچہ ہیں صد ہزار عالَم نگاہِ عشق میں تیرا ہی ایک عالَم ہے جو آپ خوش ہیں تو ہر سُو بہار کا عالَم وگرنہ سارا یہ عالَم ہی عالَمِ غم ہے

10:26) جو خوش ہیں آپ تو عالَم ہمارا عالَم ہے نہیں تو اپنا بھی عالَم تباہ و برہم ہے یہ پوچھتا ہے مرے دل میں اب ترا جلوہ کہاں ہے اور کدھر آرزو کا عالَم ہے

12:10) نظامِ ہوش کا اخترؔ ہے اب خدا حافظ ہماری روح کہیں ماورائے عالَم ہے مشکل الفاظ کے معنیٰ:۔ محرم: آشنا، واقف۔ فرماں روائے: حاکم۔ صدرنگ و بُو: دنیا جس میں سینکڑوں طرح کے رنگ اور خوشبوئیں ہیں۔ خِرَد: عقل۔ صدہزار: لاکھ۔ ماورائے عالَم: اس دنیا سے کہیں اور۔

13:46) بیان کا آغاز ہوا۔۔ تعلق مع اللہ اصل مقصود ہے

15:26) تعلق مع اللہ کے تین درجے ہیں۔۔۔

16:14) بیوی نامحرم سے بات کرے کیسے ہمیں غیرت آئے گی ۔۔۔

20:11) ذکر تلاوت چُھٹ جائے لیکن اگر گناہ بھی ہوجائے جب بھی یہ نہ سمجھیں کہ مردود ہوگئے تب بھی اللہ سے ہی چپکیں۔۔

22:19) اللہ تعالی سے کیسا تعلق ہونا چاہیے ایک واقعہ۔۔

23:59) مادراں را مہر من آمو ختم چوں بود شمعے کہ من افروختم اے دنیا والو! اور مائوں کی محبت پر ناز کرنے والو! مائوں میں محبت تو میں نے پیدا کی ہے۔ یہ میری ادنیٰ بھک ہے۔ مائوں کی محبت تو میری محبت کا سوواں حصہ ہے اور وہ بھی آدم علیہ السلام سے قیامت تک تقسیم ہورہی ہے۔ پھر میری رحمت پر کیوں ناز نہیں کرتے؟ میری رحمت کا سورج جب نکلے گا تب دیکھنا، مایوس مت ہو۔

24:11) کھولیں وہ یا نہ کھولیں دَر اِس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیںگے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجڑے میں پھڑپھڑائے جا

26:14) ذکر میں اعتدال کا مطلب۔۔

31:13) مایوسی سے بچنے پر اہم نصیحت

32:19) وظیفوں اور ذکر سے کب کام بنے گا۔۔

42:26) آدمی ہر وقت مومن ہے جب تک دل سے کفر نہ نکالے چاہے وسوسے جتنے آئیں وسوسوں پر پکڑ نہیں۔۔۔

46:03) دو نوجوان کا ذکر جو بالکل نہیں ہنستے تھے اور بہت زیادہ ذکر کرتے تھے۔

50:26) ذکر میں اعتدال نہ کرنے کی وجہ سے دو لوگوں کا کیا حال ہوا واقعہ۔۔۔

53:50) معصیت کامل غفلت ہے اور ذکر نہ کرنا وغیرہ ناقص غفلت ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries