مجلس ۱۴۔ اگست ۲۰۲۱ عشاء :ہر گمراہی دوزخ کا ٹھکانہ ہے ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں 00:58) حسب ِمعمول بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔ 04:10) تعلیم کے بعد جناب مصطفی مکی صاحب سے حضرت والا نے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔ 05:38) اشکِ روان عاشقاں اشعار ُرھے گئے۔۔۔ اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں 06:53) جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں 08:32) یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں 09:33) نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں 10:35) یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں 11:31) اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں 12:45) تعلیم اور اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ 13:18) اللہ والا بننا فرض ہے اور کچھ بچپن سے ہی نیک ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ توبہ کے ذریعے اللہ والا بنتے ہیں۔۔۔ 13:51) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کتنے ستائے گئے رشکِ اولیاء سوانح حیات پڑھ کر دیکھ لیں 16:10) تعویذ ایک دوا ہے ۔۔ 18:26) جعلی عامل کی چکر بازی پر ایک واقعہ۔۔۔ 21:10) جعلی عاملوں کی کیا کیا چکر بازیاں ہیں..اب تیسری عید بھی ہونے لگی ہے۔۔۔جبکہ دین مکمل ہوچکا۔۔ 22:03) عاشق رسول کا ہر سیکنڈ،ہر منٹ،ہر ربیع الاول، ہر سال ربیع الاول ہوتا ہے۔۔۔ 23:32) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے چراغ جلائیں لیکن اپنے خون کے چراغ جلائیں۔۔۔ 23:58) اسی لیے بدعت گمراہی ہے اور گمراہی کے بعد دوزخ کا ٹھکانہ ہے۔۔۔ 24:29) عاشق رسول تو ایسا ہے جیسا مچھلی پانی میں ...جیسے مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔ 28:17) حضرت اویس قرنی رحمہ اللہ کو کیا درجہ ملا اور کیوں ملا۔۔۔آپ ﷺ کی ایسی اطاعت کی کہ اللہ پاک نے پھر کیا درجہ عنایت فرمایا۔۔۔ 29:01) شب برات...بس حلوہ،بلوہ اور جلوہ۔۔۔ 29:25) سنت کا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے۔۔ نقشَِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے ﷺ اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے جل جلالہ۔۔ 31:43) آپ ﷺ کی پیدائش کا دن دیکھ لیں لیکن وفات کا دن کو متعین ہے کہ اس دن وفات ہوئی۔۔۔اور اس دن خوشی منارہے ہیں۔۔۔ 37:01) مزار کا ایک واقعہ۔۔ 39:32) تینوں قل کا وظیفہ۔۔۔ 41:12) اتنا کھا لیا جعلی عامل نے کہ چلا ہی نہیں جارہا تھا واقعہ۔۔۔ 43:45) چہرہ ترجمان دل ہوتا ہے۔۔۔ 52:43) حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات کے نہ یہ مکان رہیں گے نہ مکین رہیں گے بس ایک اللہ تعالیٰ کی ذات باقی رہے گی۔۔۔۔ 54:06) علامات قیامت کا ذکر۔۔۔۔۸۰فیصد نشانیاں پوری ہو چکی ہیں۔۔۔ 55:22) ماں باپ کے حقوق ۔۔۔علامات قیامت میں سے ایک یہ بھی ہیکہ ماں باپ کے بجائے دوستوں کو ترجیح دی جائے گی۔۔۔ 56:47) عُلومِ نبوت دلیلِ نبوت ہیں۔۔۔ 57:54) مکڑی نے غارِ ثَور میں کیا کام دیا جو بڑے بڑے قلعے بھی نہیں دے سکتے تھے۔۔۔۔کبوتر نے انڈے دیے۔۔۔ 01:00:22) آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے چار ہزار آدمیوں کی طاقت دی تھی۔۔۔۔ 01:01:23) حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب ایمان لائے تو خانہ کعبہ میں نماز پڑھی گئی۔۔۔ 01:02:17) مکہ فتح کیسے ہوا؟۔۔بدر کے مُقا م پر کس نے مدد کی؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعداد ۳۱۳ تھی کس نے مدد کی؟ 01:06:02) حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے ملفوظ پڑھے کہ سب کچھ فنا ہو جائے گا ۔۔۔ 01:07:47) حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمہ اللہ کا ذکر کے کتنے روتے تھے۔۔۔۔ 01:09:07) حضرت مولانا فقیر محمد صاحب رحمہ اللہ کا حضرت والا رحمہ اللہ کے بارے میں خواب۔۔۔ 01:11:07) حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے خانہ کعبہ میں حضرت والا رحمہ اللہ کے لیے اُنگلی پھیری تھی۔۔۔ 01:12:33) پرچیاں۔۔۔چرس پنیے پر ایک شخص کو نصیحت۔۔۔۔ | ||