اتوار مجلس  ۱۵۔   اگست   ۲۰۲۱ :حق و باطل میں فرق !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

12:45) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔۔

20:10) سنت پر عمل کا انعام۔۔۔

20:32) دو نعمتیں مل جائیں تو اندھیرے بھی اجالے میں بدل جائیں گے...ایک اتباع سنت اور رضائے شیخ۔۔۔

26:46) صحابۂ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا اتباع ِسنت اور حکیم الامت رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔ ۲۴؍جمادی الاولیٰ ۱۴۱۳؁ھ مطابق۲۰ ؍دسمبر ۱۹۹۲؁ء بروز جمعہ ارشاد فرمایا کہ یُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَ الْحِکْمَۃَ میں جو حکمت کا بیان ہے اس کی پانچ تفسیروں میں سے ایک الفقہ فی الدین بھی ہے(دین کی سمجھ)۔چنانچہ حضرت عبد اللہ ابن مسعودt جو چاروں خلفاء کے بعد سب سے افضل صحابی ہیں، ان کی دینی سمجھ کا ایک واقعہ سنو۔ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ جمعہ کا خطبہ حضورﷺ کھڑے ہوکر دیتے تھے یا بیٹھ کر؟کسی حدیث سے ثابت ہو تو بتائیے۔ فرمایا کیا تم قرآن نہیں پڑھتے ہو؟کہا قرآن تو پڑھتا ہوں،اس میں کہاں ہے؟ فرمایا کیا یہ آیت تم نے نہیں پڑھی وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهْوَنِاانْفَضُّوْٓا اِلَيْهَا وَتَرَكُوْكَ قَاۗئِمًا(سورۃ الجمعۃ:آیۃ ۱۱) اے نبی!جب کچھ لوگ مارکیٹنگ کرنے چلے گئے، مال ِتجارت میں لگ گئے اور آپ کو تنہا کھڑے چھوڑ دیا۔معلوم ہوا کہ آپ قائم تھے، کھڑے تھے،یہی دلیل ہے کہ خطبہ جمعہ کا کھڑے ہو کر دے رہے تھے۔ وہ سائل شخص حیرت میں آگیا۔ ایسے ہی اس حکمت کی ایک تفسیر طریق السنۃ بھی ہے۔حضورﷺ کی سنت کا کوئی راستہ حکمت سے خالی نہیں ہے۔ایک مرتبہ ایک صحابی جو شام کے گورنر تھے، ان کے پاس عیسائیوں کے سفیر آرہے تھے تو خادم نے عرض کیا کہ اے میرے پیارے صحابیٔ رسول!آج پیالہ مت چاٹنا،اس سنت پر آج عمل نہ کرنا ورنہ یہ عیسائی کہیں گے کہ مسلمان بالکل ہی بھوکے کنگلے ہیں جب ہی تو پیالہ چاٹ رہے ہیں۔ علامہ شامی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ جو پیالے کو چاٹ لیتا ہے تو پیالہ اس کے لئے دعا کرتا ہے۔۔ کہ اللہ تجھے جہنم سے آزادی دے جس طرح تو نے مجھے شیطان سے بچایا، ورنہ یہ بچا ہوا شیطان کھا لیتا۔تو اس گورنر صحابی نے جواب دیا کہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ، کیا میں ان گدھوں اور بے وقوفوں کے لئے اپنے نبی کی سنت چھوڑ دوں،ہرگز ایسا نہیں ہو سکتا۔یہ ایمان تھا صحابہ کا!اب حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کا عمل اس سے ملائیے کہ کیسے صحابہ کا نمونہ تھے، جن کے لئے رمزی اٹاوی نے کہا تھا

31:51) کتابِ زندگی کا ہر ورق تصویرِ سنت ہے تری ہر نقل و حرکت نقشۂ تدبیرِ سنت ہے شرف تجھ کو ملا بزمِ ولا کی باریابی کا صحابی گو نہیں لیکن نمونہ تھا صحابی کا ایک سفر کے دوران ریل کے ڈبے میں ایک جنٹلمین صاحب سوٹ بوٹ پہنے ہوئے بیٹھے تھے۔جب کھانا کھانے لگے تو ایک بوٹی ان سے چھوٹ کر نیچے فرش پر گر گئی تو بوٹ کی نوک سے اس بوٹی کو سیٹ کے نیچے پھینک دیا۔حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے دیکھ لیا،خواجہ صاحب سے فرمایا کہ خواجہ صاحب!اس بوٹی کو اُٹھائو اور دھو کر لائو، میں اسے کھائوں گا،یہ نعمت ہے،سرکاری رزق ہے۔تو خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ اگر اجازت ہو تو میں کھالوں؟فرمایا اچھا کھا لو۔وہ مسٹر بہت شرمندہ،بہت نادم ہوا۔

34:45) نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے ﷺ اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے جل جلالہ

39:42) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی حضورﷺ کے انتقال پر غم کی کیفیت ارشاد فرمایا کہ خاتون ِجنت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں: مَاذَا عَلَى مَنْ شَمَّ تُرْبَةَ اَحْمَدَ اَنْ لَّا يَشُمَّ مَدَّى الزَّمَانِ غَوَالِيَا صُبَّتْ عَلَيَّ مَصَائِبُ لَوْ اَنَّهَا صُبَّتْ عَلَى الْاَيَّامِ صِرْنَ لَيَالِيَا کہ جس نے حضورﷺ کی تربت کی خوشبو کو سونگھ لیا،اس کو عمر بھر خوشبو سونگھنے کی ضرورت نہیں۔ابّا جان!آپ کی وفات سےمجھ پر اس قدر مصیبتیں پڑی ہیں اگر وہ مصیبتیں دنوں پر پڑتیں تو دن، رات بن جاتے۔

40:35) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کے انتقال پر اظہار ِغم۔۔ ارشاد فرمایا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکا علم اور عربی ادب میں بڑا مقام تھا،چنانچہ اپنے والد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی رحلت پر آپ نے جن الفاظ میں غم کا اظہار فرمایا،وہ عجیب ہیں: ترجمہ:ابّا جان!اللہ تعالیٰ آپ کے چہرے کو تر و تازہ رکھے،آپ کی صالح مساعی کو قبول فرمائے۔دنیا آپ کے نزدیک حقیر تھی،تب ہی تو آپ نے اس سے پہلو تہی کی، آخرت آپ کے نزدیک باعث ِشرف و عزت تھی تب ہی تو آپ اس کی طرف متوجہ رہے، اگرچہ حضورﷺ کے بعد آپ کی مصیبت سب سے بڑی مصیبت ہے اور ان کے بعد آپ کا چلا جانا بہت بڑا حادثہ ہے،اللہ عز و جل کی کتاب صبر کرنے پر ہمیں حسن ِعوض کا وعدہ دیتی ہے اور میں آپ کے بارے میں صبر کر کے اللہ سے اس کے وعدے کے مطابق جزا لوں گی اور آپ کے لئے کثرت ِاستغفار سے استعانت لوں گی، اللہ تعالیٰ آپ پر سلامتی نازل فرمائے۔میں آپ کی زندگی کو محبوب رکھنے کے باوجود آپ کو الوداع کہتی ہوں اور آپ کے بارے میں قضا پر کوئی عیب نہیں لگاتی۔انا للہ و انا الیہ راجعون،آپ پر اللہ کی سلامتی ہو اور رحمت ہو

46:44) اللہ والوں کے دل میں ایک سیٹ بنالو۔۔

48:36) اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کی ایک علامت۔۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ کی ولایت کے مدارج میں سے ہے کہ اللہ جب کسی بندے کو اپنا محبوب بنانا چاہتا ہے تو پہلے اپنے اولیاء کے قلوب میں اسے محبوب اور مقرب بنا دیتا ہے۔۔

53:17) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی کتاب معلم القرآن سے علم حاصل کرنے کے بارے میں مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:03:28) حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ تبلیغ پر چلہ لگانے کے بعد پھر خانقاہ میں آتے تھے۔۔۔۔

01:04:28) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی کتاب معلم القرآن سے علم حاصل کرنے کے بارے میں مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:05:29) جتنے باطل ہوں گے پورے دُنیا کے مدارس ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔۔۔۔

01:06:30) تیجہ،برسی،چالیسواں یہ کہاں سے ثابت ہے؟آپ ﷺ کی برسی ہوئی؟حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ربیع الاوّل میں چراغ جلائے؟

01:08:01) بدعت کا بڑا عذاب کیوں ہے اس لیے کے اللہ تعالیٰ اور آپﷺ کے طریقے کو چھوڑ دیا۔۔۔۔

01:09:28) بارہ ربیع الاوّل کے دن جلوس نکالنا اور لوگوں کواذیت دینا یہ آپﷺ سے محبت ہے؟۔۔۔

01:10:57) الرّحمن فسئل بہ خبیراً۔۔۔۔رحمان کی خبر پوچھنی ہے تو باخبر سے پوچھو اور باخبر کون ہیں؟علماء اور مفتیانِ کرام۔۔۔

01:12:46) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی کتاب معلم القرآن۔۔۔۔علم حاصل کرنے کے بارے میں فرمایا کہ اپنی رائے سے بچیں۔۔۔۔باطل کس طرح راہِ حق سے گمراہ کرتے ہیں۔۔۔راہِ حق سے ہٹا کر اپنی طرف لاتے ہیں۔۔۔

01:14:46) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس کو سچا شیخ مل جائے اگر قیامت تک سجدے میں سر رکھے تو پھر بھی اس کا شکر ادا نہیں کر سکتا۔۔۔

01:16:12) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی کتاب معلم القرآن: فرمایا کہ باطل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے راستے سے ہٹا کر اپنی طرف لاتے ہیں۔۔۔۔گمراہ لوگوں سے متعلق ایک شخص حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس آیا کے فلاں پروفیسر جو قرآن کی تفسیر کرتا ہے علماء اُسے گمراہ کہتے ہیں تو حضرت نے فرمایا کہ وہ غلط کہتے ہیں وہ گمراہ ہی نہیں بلکے گمراہ کن ہے۔۔۔۔

01:22:28) اللہم أرنا الحق حقاً، وارزقنا اتباعہ، وأرنا الباطل باطلاً، وارزقنا اجتنابہ۔۔۔حدیث پاک کا ترجمہ اور تشریح۔۔۔

01:35:24) دس محرم سے متعلق ایک اہم بات۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries