مجلس۲۰۔   اگست   ۲۰۲۱ عشاء         : دین کیسے پھیلایا جائے           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:47) بیان کے آغاز میں حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:52) تخصص کے طالب علم نے تلاوت کی۔۔۔۔

08:15) حضرت والا رحمہ اللہ نے تلاوت کرنے والے کے لیے کچھ شرائط بتائی۔۔۔شرعی داڑھی ہو،ٹخنا کھلا ہوا ہو،کم از کم مونچھوں کا کنارہ کھلا ہوا ہو۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فاسق سے تلاوت نہیں کراتے تھے۔۔۔

13:17) اخلاص سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے زمانے کے ایک گھاس والے بابا جو حضرت گنگوہی اور تھانوی رحمہم اللہ کی دعوت کرتا تھا ا س کا واقعہ۔۔۔

15:26) دین کیسے پھیلایا جائے ۔۔۔آج ہم نے اپنی اولاد کو بھی دین سے محروم کر دیا۔۔۔ایک بدوی صحابی رضی اللہ عنہ کا واقعہ کہ وہ مسجد میں پیشاب کر رہے تھے آپ ﷺ نے اُس کے ساتھ کیسا معاملہ کیا؟۔۔۔

18:01) کامل ایمان اُس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں اور اُن میں سے بھی وہ اچھے ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھے ہیں۔۔۔

20:37) اخلاص سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے زمانے کے ایک گھاس والے بابا جو حضرت گنگوہی اور تھانوی رحمہم اللہ کی دعوت کرتا تھا ا س کا واقعہ مکمل کیا۔۔۔

24:11) اللہ معاف کرے آج میراث تقسیم نہیں کر رہے۔۔۔

25:33) ذَرُوْا ظَاهِرَ الْاِثْمِ وَ بَاطِنَهٗ۔۔۔۔ظاہری گناہ سے بھی بچو اور باطنی گناہ سے بھی بچو۔۔۔

28:38) آپ ﷺ سے سوال کیا گیا کہ مفلس کون ہے؟۔۔۔

30:26) حضرت مولانا یوسف لدھیانوی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ڈائجسٹ،ناؤل خریدنا،بیچنا سب ناجائز ہے۔۔۔

31:37) کارٹون،فلمیں سب دیکھنا ناجائز ہے۔۔۔

33:11) اللہ کا پیارا وہ ہے جو خلوت میں جلوت میں ایک جیسا ہو۔۔۔۔

34:05) ٹخنا چھپانے پر نصیحت۔۔۔۔

35:51) کسی دوست کو بیان کے درمیان بات کرنے پر نصیحت۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں جب کسی کو ڈانٹا ہوں تو اللہ کے لیے ڈانٹتا ہوں۔۔۔۔

37:37) وہ گھڑی منحوس ہے کہ جس وقت کسی اللہ والے کا سر پر سایہ نہ ہو۔۔۔

40:13) ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو وسوسے زیادہ آتے تھے اس پر آپﷺ نے اُن کو دُعا بتائی۔۔۔بسم اللہ علی دینی و نفسی و ولدی و اھلی و مالی۔۔۔

41:29) فغان رومی سے ریا اور تکبّر سے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

46:38) بادشاہ محمود کے وزیر ایّاز کا واقعہ۔۔۔۔

50:29) جس نے اپنا ماضی بھلایا وہ تباہ ہو گیا۔۔۔فرمایا کہ جو دین کا کا م کرے تو پھر یہ دُعا پڑھےربنا تقبل منا إنك أنت السميع العليم۔۔۔ایک بادشاہ کا واقعہ جو اکڑ کر چلتا تھا۔۔۔۔اللہ والے انجام کے اعتبار سے اپنے آپ کو سُور و کتے سے بھی زیادہ حقیر سمجھتے ہیں۔۔۔۔

54:19) اصلی شکر کیا ہے؟لقد نصركم الله ببدر وأنتم أذلة فاتقوا الله لعلكم تشكرون ۔۔۔۔

55:18) جب تک اللہ کا ارادہ نہ ہو کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔

58:07) بادشاہ کا واقعہ جو اکڑ کر چلتا تھا جس کی سلطنت کی قیمت ایک کٹورہ پانی اور ایک کٹورہ پیشاب لگی۔۔۔

01:00:49) پرچیاں۔۔۔مہر سے متعلق ایک دوست کو نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries