جمعہ بیان۲۰۔   اگست   ۲۰۲۱ : بدعت بہت بڑا گناہ ہے اس سے بچنا چاہیے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:39) ہر نیکی کی نسبت اللہ کی طرف کرنی ہے

01:56) تکبر بہت بڑا گناہ ہے۔۔۔

03:03) ومن يطع الله والرسول فأولئك مع الذين أنعم الله عليهم من النبيين ...صدیقین کے سر سے سب سے آخر میں تکبّر نکلتا ہے۔۔۔۔

04:26) ریا اور شرکِ خفی ،تکبّرکا کیسے پتا چلے گا اس کے لیے اللہ والوں کی صحبت ضروری ہے۔۔۔۔

06:11) تکبّر کیا ہے؟بطر الحقِّ وغمط النَّاس۔۔۔۔۔

08:17) غیر شرعی تقریبات میں کیا کیا گناہ ہوتے ہیں،بدنظری،فحاشی ،عریانی،ریّا کاری۔۔۔۔۔

10:19) برادری سے مت ڈرو کہ اگر اس (غیر شرعی)تقریب میں شریک نہ ہوا تو ناراض ہو جائے گی، بس اللہ کو راضی کرنے کی فکر کرو۔۔۔۔

14:12) دُبئی کا واقعہ جس میں ایک نو مسلم سے ملاقات ہوئی۔۔۔۔ دین کا کا م کرنے میں سختی ہے جبکہ شراب خانے کھلے ہوئے ہیں ۔۔۔فرمایا کہ اس نو مسلم نے تو برادری کی فکر نہیں کی جبکہ اس کو اتنا ستایا گیا کہ سب کچھ چھین لیا۔۔۔۔

19:09) ولیمہ مسنونہ کیا ہے؟۔۔۔رسم اور بدعت کسے کہتے ہیں؟۔۔۔۔

21:59) لایجوز الحضور عندمجلس فیہ المحظور...ایسی مجلس جس میں اللہ کی نافرمانی ہو شرکت جائز نہیں۔۔۔

24:08) سارے انبیاء علیہم السلام کا دستر خواں وسیع تھا۔۔۔۔۔

24:41) برادری کی ناراضگی کی فکر مت کرو ،ان کے ساتھ گناہوں میں شریک نہ ہوں،برادری کو کبھی خوش نہیں کر سکتے۔۔۔۔

28:59) مہندی بیٹی کو لگا لو لیکن ناچ،گانا،موسیقی وغیرہ یہ سب اللہ کی نافرمانیاں ہیں۔۔۔۔ایک دعوت کا ذکر جس میں خوب خرچہ کیاتھا اور یہ معلوم نہیں تھا کہ دعوت کس چیز کی ہے اور دین دار دعوت بھی بینکیوٹ ہال میں ،ہمارے ایک دوست نے شرکت نہیں کی تو اس پر ناراض ہو گئے اور مفتی صاحبان کو بُرا بھلا کہا۔۔۔

۔ 33:27) اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک کے بدلے ۷۰۰ گناہ زیادہ اجر ملتا ہے۔۔۔

35:17) جب ہم نیک بنے گے تو ہمارے برادری کے سب بڑے خوش ہو جائیں گے ،ہماری برادری کے بڑے کون ہیں ،آپﷺ،انبیاء علیہم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین۔۔۔۔۔

37:13) اِسراف کر نے والا شیطان کا بھائی ہے۔۔۔۔

39:26) کوئی جیتا و مرتا ہی رہا عشق اپنا کا م کرتا ہی رہا۔۔۔

40:56) محبوب سے محبت کرو جیسا محبو ب ﷺ کہیں ،محبوب سے اپنی مرضی کے مطابق محبت کرنا یہ محبت نہیں۔۔۔۔شبِ برات کا حلوا،تیجہ ،چالیسواں یہ سب کہاں سے ثابت ہیں؟۔۔۔۔

42:29) بہشی زیور سے بدعت کے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔۔بدعت کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔بدعت بہت بڑا گناہ ہے اس سے بہت زیادہ بچنا چاہیے۔۔۔۔

48:33) بیٹی کا کھانا سنت سے ثابت نہیں ہے۔۔۔۔رسم آہستہ آہستہ بدعت بن جاتی ہے۔۔۔۔۔

49:39) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ایک واقعہ سنایا جس میں ایک بزرگ کا گزر قبرستان سے ہوا تھا۔۔۔۔۔بدعت سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ارشادات۔۔۔۔۔

56:13) بہشتی زیورسے آپ ﷺ کی بدعت سے متعلق عجیب وغریب نصیحت پڑھ کر سنائی۔۔۔۔

01:08:22) بدعت والے کی تعظیم کا کیا حکم ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries